🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. في الجبن وأكله
پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24893 ترقیم الشثری: -- 25997
٢٥٩٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم قال: (حدثنا) (١) ابو حمزة قال: سمعت ابن عباس وسئل عن الجبن قال: ضع السكين فيه واذكر اسم الله وكل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنا).
(٢) حسن؛ أبو حمزة صدوق، أخرجه مرفوعًا أحمد (٢٧٥٥)، والبزار (٢٨٧٨/ كشف)، والطبراني (١١٨٠٧)، وابن عدي (٢/ ٥٤٣)، والبيهقي (١٠/ ٦).

حضرت ابو حمزہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا جبکہ ان سے پنیر کے بارے میں سوال کیا گیا؟ انہوں نے فرمایا: اس میں چھری رکھو اور اللہ کا نام لو اور کھا جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25997، ترقيم محمد عوامة 24893)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24894 ترقیم الشثری: -- 25998
٢٥٩٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن (ابي حيان الازدي) (١) قال: سالت ابن عمر عن الجبن فقال: ما ياتينا من العراق شيء هو اعجب إلينا منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في مصنف عبد الرزاق (٨٧٩٠) [أبي حبان] ويروي عن ابن عمر: حيان بن إياس الأزدي وعنه شعبة، وشعبة من شيوخ هشيم، كما يروي هشيم عن أبي حيان التيمي عن أبيه عن ابن عمر؛ وقد رواه أبو داود (٣٨١٩) مرفوعًا.
حضرت ابو حیان ازدی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پنیر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ہمیں عراق سے آنے والی اشیاء میں سے کوئی چیز اس سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25998، ترقيم محمد عوامة 24894)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24895 ترقیم الشثری: -- 25999
٢٥٩٩٩ - [حدثنا ابو بكر قال: اخبرنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن قرظة قال: قال عمر: كلوا الجبن فإنه لبا، ولبن] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط هذا الخبر من [أ، هـ، ح، ط].
(٢) مجهول منقطع؛ قرظة مجهول لم يثبت سماعه من محمد، وقد ورد عن قرظة عن كثير بن شهاب عن عمر كما في مسند ابن الجعد (٤٤١)، وثقات ابن حبان ٥/ ٣٣١ و ٧/ ٣٤٨، وتاريخ دمشق ٥٠/ ٣٠، وطبقات ابن سعد ٦/ ١٤٩، وتاريخ أصبهان ٢/ ١٣٦، وورد عن قرظة عن عبد خير عن كثير عند عبد الرزاق (٨٧٨٧).

حضرت قرطۃ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا: تم پنیر کھالیا کرو کیونکہ یہ کھیس اور دودھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25999]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25999، ترقيم محمد عوامة 24895)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24896 ترقیم الشثری: -- 26000
٢٦٠٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن (تملك) (١) (قالت) (٢) : سالت ام سلمة (فقالت) (٣) : ضع فيه سكينك واذكر اسم الله جل وعز وكل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، ز]: (مالك).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (قال).
(٣) في [ز، ط]: (فقال).
(٤) مجهول؛ لجهالة تملك، أخرجه عبد الرزاق (٨٧٨١)، وابن سعد ٨/ ٤٩٣، والبغوي في الجعديات (٤٥٢)، وابن حبان في الثقات ٤/ ٨٨، والبيهقي ١٠/ ٦.

حضرت تملک سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نے حضرت ام سلمہ سے پوچھا۔ تو انہوں نے فرماما۔: تم اس میں اپنی چھری رکھو اور اللہ عزوجل کا نام لو اور کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26000]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26000، ترقيم محمد عوامة 24896)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24897 ترقیم الشثری: -- 26001
٢٦٠٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سلام عن سعيد (بن) (١) مسروق عن (منذر) (٢) عن ابن الحنفية قالوا: كلوا الجبن (عرضا) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (غندر).
(٣) سقط من: [ز].

حضرت ابن الحنفیہ سے لوگ روایت کرتے ہیں کہ تم پنیر کو پہلو سے کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26001]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26001، ترقيم محمد عوامة 24897)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24898 ترقیم الشثری: -- 26002
٢٦٠٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن (سعيد) (١) عن ابن عجلان عن ربيعة عن خالته قالت: جاءنا جبن من العراق فارسلت إلى عائشة فقالت: كلي واطعميني (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
(٢) مجهول؛ لجهالة خالة ربيعة.

حضرت ربیعہ، اپنی خالہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ہمیں عراق سے پنیرآیا پس میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف بھیج دیا تو انہوں نے فرمایا۔ تم خود بھی کھاؤ اور مجھے بھی کھلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26002]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26002، ترقيم محمد عوامة 24898)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24899 ترقیم الشثری: -- 26003
٢٦٠٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم قال: (حدثنا) (١) مغيرة عن إبراهيم [قال: كتب عمر (اذكروا) (٢) اسم الله على الجبن وكلوا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (نا).
(٢) في [ط]: (اذكر).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن عمر.

حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک تحریر میں فرمایا: پنیر پر اللہ کا نام لو اور اس کو کھاؤ۔ حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ پس جب ہم نے ان پہاڑوں کی جانب سفر کیا تو ہم نے عجمی لوگوں کے مصنوعات میں جو کچھ دیکھا تو ہم نے اس کو ناپسند سمجھا۔ اِلّا یہ کہ ہم اس کے بارے میں سوال کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26003]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26003، ترقيم محمد عوامة 24899)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 26004
٢٦٠٠٤ - قال إبراهيم] (١) : فلما سافرنا إلى هذه الجبال، فراينا من صنيع الاعاجم ما راينا كرهناه، إلا ان نسال عنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين المعكوفتين سقط من: [ز].
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26004، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24900 ترقیم الشثری: -- 26005
٢٦٠٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيدة (بن) (١) حميد عن منصور عن عبيد ابن ابي الجعد عن قيس بن (السكن) (٢) قال: قال عبد الله: لا تاكلوا من الجبن إلا ما صنع المسلمون واهل الكتاب (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (عن).
(٢) في [ط]: (بكر)، وفي [أ، ح]: (بكر)، وفي [ز]: (مسكين)، وفي [جـ]: (سكن).
(٣) حسن؛ عبيد بن أبي الجعد صدوق.

حضرت قیس بن سکن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے فرمایا: صرف وہ پنیر کھاؤ جس کو مسلمان یا اہل کتاب تیار کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26005، ترقيم محمد عوامة 24900)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24901 ترقیم الشثری: -- 26006
٢٦٠٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي جعفر (الرازي) (١) عن الربيع عن ابي العالية عن سويد غلام (كان لسلمان) (٢) واثنى عليه خيرا قال: لما افتتحنا المدائن خرج الناس في طلب العدو، قال: قال سلمان: وقد اصبنا (سلة) (٣) ، فقال: افتحوها فإن كان طعاما اكلناه، وإن كان مالا دفعناه إلى هؤلاء، قال: (ففتحناها) (٤) فإذا ارغفة حوارى (٥) ، وإذا جبنة وسكين قال: وكان اول ما رات العرب (الحواري) (٦) ، فجعل سلمان يصف لهم كيف يعمل، ثم اخذ السكين وجعل يقطع وقال: بسم الله كلوا (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الأذى).
(٢) في [هـ]: (سلمان)، وفي [ط]: (لسلمان).
(٣) في [ط]: (سلمة).
(٤) في [هـ]: (ففتحنا).
(٥) بفتح الحاء المهملة وتشديد الواو وفتح الراء: الدقيق الأبيض.
(٦) في [ط]: (الجواري).
(٧) حسن؛ أبو جعفر الرازي صدوق.

حضرت سوید سے روایت ہے …یہ حضرت سلمان کے غلام تھے اور ان کی اچھی تعریف کرتے تھے … وہ کہتے ہیں کہ جب ہم نے مدائن کو فتح کرلیا تو لوگ دشمن کی تلاش میں نکلے… اس دوران ہمیں ایک ٹوکری ملی۔ اسے دیکھ کر حضرت سلمان نے کہا کہ اگر اس میں کھانا ہے تو ہم اسے کھائیں گے، اگر مال ہے تو ہم انہیں واپس دیں گے۔ جب ہم نے اسے کھولا تو اس میں خاص قسم کی کچھ روٹیاں، پنیر اور چھری تھی۔ یہ چیز عربوں نے پہلی بار دیکھی تھی۔ حضرت سلمان نے لوگوں کو بتایا کہ یہ کیسے بنائی جاتی ہیں پھر انہوں نے چھری سے اسے کاٹا او فرمایا اللہ کے نام کے ساتھ کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26006]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26006، ترقيم محمد عوامة 24901)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں