مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
91. الرجل يخرج من حده شيئا فيصيب إنسانا
جس شخص نے اپنی زمین کی حدود سے باہر کوئی چیز رکھی پھر اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچ جانے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27921 ترقیم الشثری: -- 29136
٢٩١٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن حصين عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: من اخرج حجرا (١) او مرزابا او زاد في ⦗١٤٢⦘ ساحته ما ليس له فهو ضامن (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: زيادة (أو مرة).
(٢) مجهول؛ حصين مجهول.
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا جس شخص نے پتھر ی پرنالہ باہر نکالا یا جس کا اسے حق نہیں تھا تو وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29136، ترقيم محمد عوامة 27921)
ترقیم عوامۃ: 27922 ترقیم الشثری: -- 29137
٢٩١٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: من بنى في غير (سمائه) (١) فهو ضامن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، م]: (سمايه).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے اپنے سائبان کے علاوہ کوئی تعمیر کی تو وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29137، ترقيم محمد عوامة 27922)
ترقیم عوامۃ: 27923 ترقیم الشثری: -- 29138
٢٩١٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن شريح قال: كان يضمن اصحاب البلاليع التي يتخذونها في (الطريق) (١) [و (بواري) (٢) ] (٣) البغال، والخشب (الذي) (٤) يجعل في الحيطان، وكان لا يضمن الآبار الخارجة التي امام الكوفة في الجبانة والتي في المقابر، وما جعل منفعة للمسلمين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (طريق).
(٢) في [ب]: (يودي)، وفي [م]: (يواري)، وفي [أ، هـ]: (بوري).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [أ، ب، م، ك]: (التي).
حضرت شریح راستوں میں بنائے جانے والے گڑھوں اور کنووں کے نقصان کا ضمان دلواتے تھے اسی طرح دیواروں پر پڑی لکڑی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ضمان بھی دلواتے تھے۔ البتہ کوفہ شہر سے باہر قبرستانوں اور مسلمانوں کے فائدے کے لیے بنوائے گئے کنوؤں کا ضمان نہ دلواتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29138، ترقيم محمد عوامة 27923)
ترقیم عوامۃ: 27924 ترقیم الشثری: -- 29139
٢٩١٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر عن ليث عن طاوس قال: من اوتد وتدا في غير ارضه ولا سمائه ضمن ما اصاب، ومن احتفر بئرا في غير ارضه ولا سمائه فهو ضامن ما وقع فيها.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا جس شخص نے اپنی زمین اور سائبان کے علاوہ جگہ میں کھونٹی گاڑی تو وہ اس سے پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دارہوگا اور جس شخص نے اپنی زمین کے علاوہ کنواں کھودا تو اس میں گرنے والے کا وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29139، ترقيم محمد عوامة 27924)
ترقیم عوامۃ: 27925 ترقیم الشثری: -- 29140
٢٩١٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن الشعبي عن شريح قال: من اخرج من داره شيئا إلى طريق فاصاب شيئا فهو له ضامن من حجر او عود، او حفر بئرا في طريق المسلمين تؤخذ ديته ولا يقاد منه.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا: جس شخض نے اپنے گھر سے راستہ کی طرف کوئی چیز نکالی مثلاً پتھر یا لکڑی یا مسلمانوں کے راستہ میں کنواں کھودا پھر اس سے کسی کو نقصان پہنچا تو وہ شخص ضامن ہوگا اس سے دیت لی جائے گی اور قصاص نہیں لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29140، ترقيم محمد عوامة 27925)
ترقیم عوامۃ: 27926 ترقیم الشثری: -- 29141
٢٩١٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: من احدث شيئا في طريق المسلمين فهو ضامن.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے مسلمانوں کے راستہ میں کوئی آڑ پیدا کی تو وہ نقصان کا ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29141، ترقيم محمد عوامة 27926)
ترقیم عوامۃ: 27927 ترقیم الشثری: -- 29142
٢٩١٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن عمرو عن الحسن رفعه قال: من اخرج من حده شيئا فاصاب شيئا فهو ضامن (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف؛ الحسن تابعي، وعمرو ضعيف.
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے مرفوعاً ارشاد فرمایا: جس شخص نے اپنی زمینی حدود سے باہر کوئی چیز نکالی پھر اس سے کسی کو نقصان پہنچا تو وہ شخص ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29142، ترقيم محمد عوامة 27927)
ترقیم عوامۃ: 27928 ترقیم الشثری: -- 29143
٢٩١٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (قال) (١) : حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: إذا اخرج الرجل الصلاية والخشبة في حائطه ضمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے دیوار میں دوائی کوٹنے والی سیل یا لکڑی کو نکالا تو نقصان کی صورت میں وہ ضامن گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29143، ترقيم محمد عوامة 27928)
ترقیم عوامۃ: 27929 ترقیم الشثری: -- 29144
٢٩١٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن واصل (الاحدب) (١) الاسدي عن الشعبي عن علي انه كان يقطع الكنف او يامر بقطعها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الأحرب).
(٢) صحيح.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ گھر کے دروازوں پر لگی ڈھالوں کو کاٹ دیتے تھے یا یوں فرمایا: آپ ان کے کاٹنے کا حکم دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29144، ترقيم محمد عوامة 27929)
ترقیم عوامۃ: 27930 ترقیم الشثری: -- 29145
٢٩١٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن عطاء بن السائب (عن شريح) (٢) انه كان يضمن (باري) (٣) (السوقي) (٤) وعموده ويقول: اخرجه في غير ملكه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [جـ، م].
(٣) في [ك، م]: (بادى)، وفي [هـ]: (بوري).
(٤) في [هـ]: (السوق).
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت شریح دکاندار کو رکاوٹ اور ستون کی وجہ سے ضامن بناتے تھے اور فرماتے کہ اس نے یہ رکاوٹ دوسرے کی ملک میں کھڑی کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29145، ترقيم محمد عوامة 27930)