🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

16. في التمسك بالقرآن
قرآن کو مضبوطی سے تھامنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30638 ترقیم الشثری: -- 32010
٣٢٠١٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش (عن خيثمة) (١) قال: مرت بعيسى [امراة فقالت: طوبى لبطن حملك ولثدي ارضعك، قال: فقال عيسى: طوبى لمن قرا القرآن، واتبع ما فيه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ کا گزر ایک عورت پر سے ہوا تو اس عورت نے کہا: خوشخبری ہے اس پیٹ کے لیے جس نے تیرا بوجھ اٹھایا اور خوش خبری ہے اس پستان کے لیے جس نے تجھے دودھ پلایا: راوی کہتے ہیں: حضرت عیسیٰ نے فرمایا: خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس نے قرآن کو پڑھا اور اس کی تعلیمات کی پیروی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32010، ترقيم محمد عوامة 30638)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30639 ترقیم الشثری: -- 32011
٣٢٠١١ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن واصل عن إبراهيم قال مرت بعيسى] (١) ابن مريم امراة، ثم ذكر نحوه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت واصل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ایک عورت کا گزر حضرت عیسیٰ بن مریم کے پاس سے ہوا، پھر آگے راوی نے ما قبل جیسی حدیث ذکر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32011]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32011، ترقيم محمد عوامة 30639)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30640 ترقیم الشثری: -- 32012
٣٢٠١٢ - حدثنا زيد بن حباب عن مغيرة بنت حسان قالت: سمعت انسا يقول: ﴿فقد استمسك بالعروة الوثقى﴾ [البقرة: ٢٥٦] ، قال: القرآن (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ مغيرة مجهولة.
حضرت مغیرہ بنت حسان فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت انس کو یوں فرماتے ہوئے سنا! یقینا اس نے تھام لیا ایک مضبوط سہارا، آپ نے فرمایا: مضبوط سہارے سے مراد قرآن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32012، ترقيم محمد عوامة 30640)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30641 ترقیم الشثری: -- 32013
٣٢٠١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن مرة عن عبد الله قال: من اراد العلم (فليقرا) (١) القرآن فإن فيه علم الاولين والآخرين (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (فليتبين).
(٢) صحيح.

حضرت مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص علم حاصل کرنا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ وہ قرآن پڑھے کیونکہ اس میں پہلے اور بعد کے لوگوں کا علم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32013]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32013، ترقيم محمد عوامة 30641)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30642 ترقیم الشثری: -- 32014
٣٢٠١٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن خيثمة عن الاسود قال: قال عبد الله: عليكم بالشفاءين القرآن والعسل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: دو شفا دینے والی چیزوں کو لازم پکڑ لو۔ قرآن اور شہد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32014]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32014، ترقيم محمد عوامة 30642)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30643 ترقیم الشثری: -- 32015
٣٢٠١٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن ابي (الاحوص) (١) عن عبد الله قال: العسل شفاء من كل داء، والقرآن شفاء لما في الصدور (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (الأسود)، وانظر: المستدرك ٤/ ٢٢٢ (٧٤٣٥)، والشعب للبيهقي (٢٥٨١)، وسنن البيهقي ٩/ ٣٤٥، ومعجم الطبراني (٩٠٧٦)، والحلية ٧/ ١٣٣.
(٢) صحيح.

حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: شہد میں ہر بیماری کی شفا ہے، اور قرآن میں شفاء ہے سینوں میں پائے جانے والے وسوسوں کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32015]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32015، ترقيم محمد عوامة 30643)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30644 ترقیم الشثری: -- 32016
٣٢٠١٦ - حدثنا المحاربي عن ليث عن مجاهد ﴿شفاء للناس﴾ [النحل: ٦٩] ، قال: الشفاء في القرآن.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: آیت کا ترجمہ: لوگوں کے لیے شفاء ہے۔ فرمایا: قرآن میں شفا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32016، ترقيم محمد عوامة 30644)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں