🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32661 ترقیم الشثری: -- 34166
٣٤١٦٦ - حدثنا ابن مبارك عن عبد الله بن زيد بن اسلم عن ابيه عن ابن عمر قال: ما زال عمر جادا جوادا من حين (قبض) (١) حتى انتهى (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: بياض.
(٢) ضعيف؛ لضعف عبد اللَّه بن زيد.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ مسلسل سخاوت فرماتے تھے جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تھی یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ کا بھی انتقال ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34166]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34166، ترقيم محمد عوامة 32661)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32662 ترقیم الشثری: -- 34167
٣٤١٦٧ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا إبراهيم بن سعد عن صالح بن كيسان عن ابن شهاب عن (عبد الحميد بن) (١) عبد الرحمن بن صالح بن زيد عن محمد ابن سعد عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"والذي نفسي بيده ما سلكت فجا ⦗٣٠⦘ إلا سلك الشيطان فجا سواه" يقوله لعمر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت في النسخ، عدا: [هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٦٨٣)، ومسلم (٦٠٨٥).

حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے تو (عمر) نہیں کسی راستہ پر چلتا مگر یہ کہ شیطان اس راستہ سے ہٹ کر کسی اور راستہ پر چلا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34167]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34167، ترقيم محمد عوامة 32662)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32663 ترقیم الشثری: -- 34168
٣٤١٦٨ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثني كهمس قال: حدثني عبد الله بن شقيق قال: حدثني الاقرع -شك كهمس: لا ادري الاقرع المؤذن هو او غيره- قال: ارسل عمر إلى الاسقف قال: فهو يساله وانا قائم عليهما اظلهما من الشمس فقال: هل تجدني في كتابكم؟ فقال: صفتكم واعمالكم، قال: (فما) (١) تجدني؟ قال: اجدك قرنا من حديد، قال: فنقط عمر وجهه وقال: قرن حديد؟ قال: (امين) (٢) شديد، فكانه فرح بذلك، قال: فما تجد بعدي؟ قال: خليفة صدق يؤثر (اقربيه) (٣) قال: (فقال) (٤) عمر: يرحم الله ابن عفان، قال: فما تجد بعده؟ قال: صدع حديد، قال: وفي يد عمر شيء يقلبه (٥) فنبذه (فقال) (٦) : يا (دفراه) (٧) -مرتين او (ثلاثا) (٨) قال: فلا تقل ذلك يا امير المؤمنين فإنه خليفة مسلم او رجل صالح، ولكنه يستخلف والسيف مسلول و (الدم) (٩) مهراق، قال: ثم التفت إلي ثم قال: الصلاة (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (كيف).
(٢) في [هـ]: (أمير).
(٣) في [أ، ب]: (أقربته).
(٤) في [أ، ب، جـ، م]: (يقول).
(٥) في [أ، ب، جـ، م] زيادة: (قال).
(٦) في [م]: (وقال).
(٧) في [أ، ب]: (افراه)، وفي [هـ]: (ذفراه)، والدفر: النتن.
(٨) في [هـ]: (ثلاثة).
(٩) في [هـ]: (الدام).
(١٠) صحيح؛ الأقرع ثقة، أخرجه أبو داود (٤٦٥٦)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٠٧)، وابن عساكر ٣٩/ ١٨٩، وابن شبة في تاريخ المدينة (١٨٨٨)، واللالكائي (٢٦٥٨)، ونعيم ابن حماد في الفتن (٣٠٠).

حضرت عبد اللہ بن شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اقرع رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: حضرت کھمس رحمہ اللہ کو شک تھا فرمایا: میں نہیں جانتا کہ اقرع سے مراد مؤذن ہیں یا کوئی اور … بہرحال حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قاصد بھیج کر بڑے پادری کو بلا کر پوچھا اس حال میں کہ میں ان دونوں کے پاس کھڑا ہو کر ان دونوں پر سورج کی دھوپ سے سایہ کررہا تھا، کیا تمہاری کتابوں میں ہمارا ذکر موجود ہے؟ تو اس پادری نے کہا: تمہارے اوصاف اور تمہارے اعمال کا ذکر ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: میرے بارے میں تمہیں کیا کچھ پتہ ہے؟ اس نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ کے بارے میں لوہے کے سینگ کا ذکر پاتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے چہرے میں غصہ کے آثار نمودار ہوئے اور فرمایا: لوہے کا سینگ؟ اس نے کہا: مراد ہے کہ بہت زیادہ امانت دار ہو، تو آپ رضی اللہ عنہ کو اس سے بہت خوشی ہوئی۔ فرمایا: میرے بعد کا کیسے ذکر ہے؟ اس نے کہا: سچا خلیفہ ہوگا جو اپنے قریبی رشتہ داروں کو ترجیح دے گا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ ابن عفان پر رحم کرے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ان کے بعد کا کیسے ذکر ہے؟ بہت شدید شگاف ہوگا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں کوئی چیز تھی جسے آپ رضی اللہ عنہالٹ پلٹ رہے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو پھینک دیا اور دو یا تین مرتبہ فرمایا: افسوس ذلیل شخص پر! اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ ایسے مت کہیے۔ یقینا وہ مسلمان خلیفہ ہوں گے اور نیک آدمی ہوں گے۔ لیکن انہیں خلیفہ بنایا جائے گا اس حال میں کہ تلوار لٹکی ہوئی ہوگی اور خون بہایا جا چکا ہوگا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ رضی اللہ عنہ نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: نماز کا وقت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34168]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34168، ترقيم محمد عوامة 32663)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32664 ترقیم الشثری: -- 34169
٣٤١٦٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا الاشعث بن عبد الرحمن الجرمي عن ابيه عن سمرة بن جندب ان رجلا قال: يا رسول الله رايت (كان) (١) دلوا (دلي) (٢) من السماء فجاء ابو بكر فاخذ (بعراقيها) (٣) فشرب شربا وفيه (ضعف) (٤) ، ثم جاء عمر فاخذ (بعراقيها) (٥) فشرب حتى تظلع، ثم جاء عثمان فاخذ (بعراقيها) (٦) فشرب حتى تظلع (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [م]: (دليت).
(٣) في [جـ]: (بعراقها).
(٤) في [جـ، هـ]: (ضعيف).
(٥) في [أ، ب]: (بعراقها).
(٦) في [جـ]: (بعراقها).
(٧) صحيح؛ الأشعث وأبوه ثقتان، والحديث أخرجه أحمد (٢٥٢٤٢)، وأبو داود (٤٦١٣)، والطبراني (٦٩٩٥)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٤١)، والروياني (٨٦٣)، والحربي في غريب الحديث ٣/ ١٠٠٨، وابن عساكر ٤٤/ ٢٣٧، والمزي ١٨/ ٢٨.

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بلاشبہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ڈول آسمان سے نیچے اترا۔ پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہائے! انہوں نے اس کو دونوں کناروں سے پکڑا اور پانی پیا اس حال میں کہ ان میں کمزوری تھی۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہائے انہوں نے اس کو دونوں کناروں سے پکڑ کر پانی پیا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگئے۔ پھر حضرت عثمان رحمہ اللہ انہوں نے بھی اس کے دونوں کناروں کو پکڑ کر پانی پیا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34169، ترقيم محمد عوامة 32664)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32665 ترقیم الشثری: -- 34170
٣٤١٧٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن مالك (الدار) (١) قال: وكان خازن عمر على الطعام قال: اصاب الناس قحط في زمن عمر فجاء رجل إلى قبر النبي ﷺ فقال: يا رسول الله، استسق لامتك فإنهم قد هلكوا، فاتى الرجل في المنام فقيل له: إئت عمر فاقرئه السلام، واخبره انكم مسقيون، وقل له: عليك الكيس! عليك الكيس فاتى عمر فاخبره فبكى عمر، ثم قال: يا رب لا (آلو) (٢) إلا ما عجزت عنه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: بياض.
(٢) في [جـ]: (آلوا).
(٣) معلول، والصواب أنه مرسل، قال الخليلي في الإرشاد ١/ ٣١٦: (يقال إن أبا صالح سمع مالك الدار هذا الحديث والباقون أرسلوه)، ومالك الدار هو مالك بن عياض المدني مولى عمر، وثقه ابن حبان، وروى عنه جمع.

حضرت مالک الدار رحمہ اللہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے شعبہ طعام میں خزانچی تھے فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لوگ قحط سالی میں مبتلا ہوگئے پس ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر پر حاضر ہو کر یوں کہنے لگا: اے اللہ کے رسول 5! اپنی امت کے لیے پانی طلب کیجئے وہ ہلاک ہوگئی ہے! تو حضور 5 اس آدمی کو خواب میں نظر آئے اور اس سے کہا: عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر اسے میرا سلام کہو اور اسے بتاؤ کہ لوگ سیراب ہونے کی جگہ میں ہیں، اور اس سے کہو: تم پر دانشمندی لازم ہے۔ تم پر دانشمندی لازم ہے۔ پس وہ آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس خواب کی خبر دی، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے پھر فرمایا: اے میرے پروردگار! کوئی کوتاہی نہیں مگر میں اس سے عاجز آگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34170]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34170، ترقيم محمد عوامة 32665)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32666 ترقیم الشثری: -- 34171
٣٤١٧١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن شقيق قال: قال عبد الله: لو وضع علم احياء العرب في كفة، ووضع علم عمر في كفة لرجح بهم علم عمر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر عرب کے زندہ لوگوں کا علم ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا علم دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا علم ان سب پر بھاری ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34171]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34171، ترقيم محمد عوامة 32666)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32667 ترقیم الشثری: -- 34172
٣٤١٧٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن سالم قال: جاء اهل نجران إلى علي فقالوا: يا امير المؤمنين كلتابك بيدك، وشفاعتك بلسانك، اخرجنا عمر من ارضنا فارددنا إليها، فقال لهم علي: ويحكم إن عمر كان رشيد الامر، ولا اغير شيئا صنعه عمر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل نجران نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر درخواست کی: اے امیرالمؤمنین! آپ رضی اللہ عنہ کا اپنا ہاتھ سے حکم لکھنا اور اپنی زبان سے شفاعت کرنا احسان ہوگا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں ہماری زمین سے نکال دیا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ ہمیں واپس وہاں بھیج دیں۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ا سے فرمایا: تمہارے لیے ہلاکت ہو یقینا حضرت عمر رضی اللہ عنہ صحیح معاملہ پر قائم تھے۔ اور میں ہرگز اس چیز کو نہیں بدلوں گا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کیا تھا۔ حضرت اعمش رحمہ اللہ نے فرمایا: پس وہ لوگ کہتے تھے۔ اگر ان کے دل میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں تھوڑی سی بھی ناراضگی ہوتی تو وہ اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34172]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34172، ترقيم محمد عوامة 32667)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34173
٣٤١٧٣ - قال الاعمش: فكانوا يقولون: لو كان في نفسه على عمر (شيء) (١) لاغتنم هذا علي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (شيئًا).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34173، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32668 ترقیم الشثری: -- 34174
٣٤١٧٤ - حدثنا ابو معاوية عن حجاج عمق اخبره عن الشعبي قال: قال علي حين قدم الكوفة: ما قدمت (لاحل) (١) عقدة (شدها) (٢) عمر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (لأجل).
(٢) في [أ، ب]: (سدها).
(٣) مجهول؛ لإبهام الراوي عن الشعبي.

امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب کوفہ آئے تو فرمایا: میں اس لیے آیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جو گرہ لگائی ہے۔ اس کو کھولوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34174]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34174، ترقيم محمد عوامة 32668)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32669 ترقیم الشثری: -- 34175
٣٤١٧٥ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن عبد الملك بن عمير عن الصقر ابن عبد الله عن عروة بن الزبير عن عائشة: إن الجن بكت على عمر قبل ان يقتل بثلاث فقالت: ابعد قتيل بالمدينة اصبحت … له الارض تهتز العضاة باسوق جزى الله خيرا من امير وباركت … يد الله في ذاك الاديم الممزق ⦗٣٣⦘ فمن يسمع او يركب (جناحي نعامة) (١) … ليدرك ما (اسديت) (٢) (بالامس) (٣) (يسبق) (٤) قضيت امورا ثم غادرت بعدها … بوائق في اكمامها لم تفتق وما كنت اخشى ان تكون وفاته … (بكفي) (٥) (سبنتي) (٦) اخضر العين (مطرق) (٧) (٨)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (جناحين عامة).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (اشتدت)، وفي [هـ]: (قدمت).
(٣) في [جـ]: (الأمس).
(٤) في [أ، ب]: (يستقي).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب، جـ]: (شتيتًا).
(٧) في [أ، ب]: (مفتقي).
(٨) مجهول؛ لجهالة الصقر بن عبد اللَّه، وأخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٨٧)، وابن شبه (١٤٧٩)، وابن الأثير في أسد الغابة ٤/ ١٨٥، واللالكائي (٢٥٤٥)، والخلال في السنة (٣٩٤).

حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ جن بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے شہید ہونے سے تین دن قبل رو پڑے اور یہ اشعار کہے:: مدینہ منورہ میں شہید ہونے والے کی جدائی پر زمین اپنے عضاء نامی درخت کے ساتھ کانپ رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے جسم میں برکت عطا فرمائے۔ اگر کوئی سواری پر سوار ہو کر آپ کے کارناموں کو دہرانا چاہے تو ایسا نہیں کرسکتا۔ آپ کے فیصلے خوشوں کے پھل کی طرح عمدہ ہیں۔ مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ ان کی وفات نیلی آنکھوں والے مکار درندے (ابولؤلؤ) کے ہاتھوں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34175]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34175، ترقيم محمد عوامة 32669)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں