مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
10. (كلام ابن مسعود ﵁)
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35677 ترقیم الشثری: -- 37255
٣٧٢٥٥ - حدثنا معتمر بن سليمان عن عباد بن عباد بن علقمة المازني عن ابي مجلز قال: قرص اصحاب ابن مسعود البرد قال: فجعل الرجل (يستحي ان ⦗٣٣٢⦘ يجيء) (١) في الثوب الدون (او) (٢) الكساء الدون، فاصبح ابو عبد الرحمن في عباية ثم اصبح فيها، ثم اصبح في اليوم الثالث فيها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: تقديم وتأخير.
(٢) في [ب]: (و).
(٣) منقطع؛ أبو مجلز لاحق عن حميد لا يروي عن ابن مسعود، أخرجه أبو يعلى (٥٠٣١).
حضرت ابومجلز سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں کو سردی نے تکلیف پہنچائی۔ راوی کہتے ہیں چناچہ آدمی اس بات سے حیا کرنے لگا کہ وہ گھٹیا کپڑے یا گھٹیا چادر میں آئے۔ اس پر حضرت ابوعبدالرحمن ایک (دن ایک) چغہ میں آئے پھر اگلی صبح بھی اسی میں آئے پھر تیسری صبح بھی اسی میں آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37255]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37255، ترقيم محمد عوامة 35677)
ترقیم عوامۃ: 35678 ترقیم الشثری: -- 37256
٣٧٢٥٦ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن داود عن الشعبي قال: [قال عبد الله: إني لا اخاف عليكم في الخطا ولكني اخاف عليكم في العمد، إني لا اخاف عليكم ان تستقلوا اعمالكم، ولكني اخاف عليكم ان تستكثروها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لم يسمع من ابن مسعود.
حضرت شعبی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: مجھے تم پر خطا کرنے میں کوئی خوف نہیں ہے۔ لیکن مجھے تمہارے بارے میں جان بوجھ کر غلطی کا خوف ہے۔ مجھے تم پر اس بات کا خوف نہیں ہے کہ تم اپنے عملوں کو کم سمجھنے لگو لیکن مجھے تم پر اس بات کا خوف ہے کہ تم اعمال کو زیادہ سمجھنے لگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37256]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37256، ترقيم محمد عوامة 35678)
ترقیم عوامۃ: 35679 ترقیم الشثری: -- 37257
٣٧٢٥٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام الدستوائي عن يحيى بن ابي كثير قال: قال عبد الله: دعوا الحكاكات (١) فإنها الإثم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما يشك فيه القلب.
(٢) منقطع؛ يحيى لا يروي عن ابن مسعود.
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: وسوسوں کو چھوڑ دو کیونکہ یہ گناہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37257]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37257، ترقيم محمد عوامة 35679)
ترقیم عوامۃ: 35680 ترقیم الشثری: -- 37258
٣٧٢٥٨ - حدثنا وكيع عن (فطر) (١) عن ابي إسحاق عن ابي الاحوص قال: قال عبد الله: المؤمن يرى ذنبه كانه صخرة يخاف ان (تقع) (٢) عليه، والمنافق يرى ذنبه كذباب وقع على انفه فطار فذهب (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (قطر).
(٢) في [ب]: (يقع).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩٤٩)، وأحمد (٣٦٢٧)، والترمذي (٢٤٩٧)، وهناد (٨٨٨).
حضرت ابوالاحوص سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: مومن، اپنے گناہ کو یوں خیال کرتا ہے گویا کہ وہ ایک چٹان ہے جس کے بارے میں مومن خوف رکھتا ہے کہ کہیں اس پر گر نہ جائے۔ اور منافق اپنے گناہ کو مکھی کی طرح سمجھتا ہے جو اس کے ناک پر بیٹھی پھر اڑ گئی اور چلی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37258]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37258، ترقيم محمد عوامة 35680)
ترقیم عوامۃ: 35681 ترقیم الشثری: -- 37259
٣٧٢٥٩ - حدثنا ابن إدريس عن مالك بن مغول قال: كنا جلوسا مع القاسم ابن عبد الرحمن فقال رجل -واشار إلى القاسم- قال: قال عبد الله: [وددت اني إذا مت لم ابعث، فقال القاسم براسه هكذا: اي: نعم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ القاسم لم يدرك ابن مسعود، أخرجه ابن عساكر ٣٣/ ١٦٧، وبنحوه ابن سعد ٣/ ١٥٨، وابن أبي الدنيا في المتمنين (٢٠).
حضرت مالک بن مغول سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم حضرت قاسم بن عبدالرحمن کے پاس بیٹھے ہوئے تھے … اس پر ایک آدمی نے کہا … اور اس نے حضرت قاسم کی طرف اشارہ کیا … فرمایا: حضرت عبداللہ نے کہا تھا … مجھے یہ بات محبوب ہے کہ جب میں مرجاؤں تو پھر مجھے نہ اٹھایا جائے۔ اس پر حضرت قاسم نے اپنے سر سے یوں اشارہ کیا۔ یعنی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37259]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37259، ترقيم محمد عوامة 35681)
ترقیم عوامۃ: 35682 ترقیم الشثری: -- 37260
٣٧٢٦٠ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل (عن) (١) زبيد] (٢) قال: قال عبد الله: قولوا خيرا تعرفوا به، واعملوا به تكونوا من اهله، ولا تكونوا عجلا مذاييع بذرا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بن).
(٢) سقط ما بين المعكوفين في: [ب].
(٣) منقطع؛ زبيد لا يروي عن ابن مسعود، أخرجه هناد (١١٢٣)، وابن المبارك (١٤٣٨)، وابي أبي عاصم (١٠٤)، وابن عساكر ٣٣/ ١٧٤، والبيهقي في الشعب (١٦٧٢)، والهروي في ذم الكلام (١١٣).
حضرت زبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت عبداللہ نے فرمایا: خیر کی بات کہو تو تم خیر کے ذریعہ معروف ہوگے۔ خیر پر عمل کرو تو اہل خیر بن جاؤ گے۔ جلد باز، راز فاش کرنے والے نہ بنو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37260]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37260، ترقيم محمد عوامة 35682)
ترقیم عوامۃ: 35683 ترقیم الشثری: -- 37261
٣٧٢٦١ - حدثنا ابو معاوية عن السري بن يحيى (عن الحسن) (١) قال: قال عبد الله: لو (وقفت) (٢) بين الجنة والنار فقيل لي: (نخبرك) (٣) من ايهما تكون احب إليك او تكون رمادا، لاخترت ان اكون رمادا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [ع]: (وقعت).
(٣) في [ب، س]: (تحيرك).
(٤) منقطع؛ الحسن لا يروي عن ابن مسعود، أخرجه الطبراني (٨٥٧٥)، وأبو نعيم في الحلية (١/ ١٣٣).
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: اگر مجھے جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا کیا جائے اور مجھے کہا جائے … ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ تم ان دونوں میں سے کس میں ہو … یہ بات تمہیں زیادہ محبوب ہے … یا یہ کہ تم راکھ ہوجاؤ؟ تو میں راکھ ہونے کو پسند کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37261]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37261، ترقيم محمد عوامة 35683)
ترقیم عوامۃ: 35684 ترقیم الشثری: -- 37262
٣٧٢٦٢ - حدثنا وكيع عن محمد بن (قيس) (١) عن معن قال: قال عبد الله: (لا تفترقوا) (٢) فتهلكوا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (قوس).
(٢) في [ع]: (لا تعترو)، وفي [س]: (لا تعترفوا).
(٣) منقطع؛ معن لم يسمع من ابن مسعود.
حضرت معن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: فرقوں میں نہ پڑو، ورنہ ہلاک ہوجاؤ گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37262]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37262، ترقيم محمد عوامة 35684)
ترقیم عوامۃ: 35685 ترقیم الشثری: -- 37263
٣٧٢٦٣ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن ابي إسحاق عن ابي الاحوص عن عبد الله قال: وددت اني صولحت على تسع سيئات (وحسنة) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) صحيح.
حضرت عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ میرے ساتھ ایک نیکی اور نو برائیوں پر صلح کرلی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37263]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37263، ترقيم محمد عوامة 35685)
ترقیم عوامۃ: 35686 ترقیم الشثری: -- 37264
٣٧٢٦٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن المسعودي عن ابي حازم عن (١) عون قال: قال عبد الله: المؤمن (مالف) (٢) ، (ولا خير فيمن لا يالف) (٣) . ولا يؤلف (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ع، هـ]: زيادة (أبي)، وفي [س]: زيادة (بن).
(٢) في [ب، س]: (يألف).
(٣) سقط من: [س].
(٤) منقطع؛ عون لم يدرك ابن مسعود، أخرجه الطبري (٨٩٧٦)، والبيهقي في الشعب (٨١٢١)، وورد مرفوعًا، أخرجه تمام (٩٤٤)، وابن عساكر ٥/ ٤٣٢، وانظر: العلل للدارقطني ٥/ ٢٣١ و ٨/ ١٨٢.
حضرت عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: مومن محبت کرتا ہے اس آدمی میں کوئی خیر نہیں جو نہ محبت کرے اور نہ اس سے محبت کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37264]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37264، ترقيم محمد عوامة 35686)