المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
7. زَكَاةُ الذَّهَبِ
سونے کی زکوٰۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1462
أخبرني أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعيُّ ببغداد، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا إسماعيل بن أبي أُوَيس، حدثني أَبي، عن عبد الله بن أبي بكر ومحمد ابنَي أبي بكر بن عَمرو بن حَزْم، عن أبيهما، عن جدِّهما، عن رسول الله ﷺ؛ للكتابِ الذي كَتَبه رسول الله ﷺ لعَمرِو بن حَزْم: فإذا بَلَغَ قيمةُ الذهب مئتي درهمٍ، ففي كلِّ أربعينَ درهمًا درهمٌ (2) .
هذا حديث صحيحٌ على شرط مسلم، وهو دليلٌ على الكتاب المشروح المفسَّر:
هذا حديث صحيحٌ على شرط مسلم، وهو دليلٌ على الكتاب المشروح المفسَّر:
سیدنا ابوبکر بن عمرو حزم رضی اللہ عنہ کے دو بیٹے عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ اور محمد رضی اللہ عنہ اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس تحریر کے متعلق بیان کرتے ہیں: جو انہوں نے عمرو بن حزم کو لکھی تھی (اس میں یہ تھا) جب چاندی کی قیمت 200 درہم تک پہنچ جائے تو ان میں ہر چالیس درہموں میں ایک درہم (زکوۃ ہے)۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم کے معیار کے مطابق صحیح ہے اور یہ دلیل ہے تفصیلی مکتوب کی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1462]
حدیث نمبر: 1463
أخبرَناه أبو نصر أحمد بن سَهْلٍ الفقيه ببُخاري، حدثنا صالح بن محمد بن حَبيب الحافظ، حدثنا الحَكَم بن موسى. وحدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبري، حدثنا أبو عبد الله محمد بن إبراهيم بن سعيد العَبْدي، حدثنا أبو صالح الحَكَم بن موسى القَنْطَري، حدثنا يحيى بن حمزة، عن سليمان بن داود، عن الزُّهري، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن أبيه، عن جدِّه، عن النبي ﷺ: أنه كَتَبَ إلى أهل اليمن بكتابٍ فيه الفرائضُ والسننُ والدِّيَاتُ، وبعث [به] (1) مع عمرو بن حزم فقُرِئت على أهل اليمن، وهذه نُسختُها:"بسم الله الرحمن الرحيم، من محمدٍ النبيِّ إلى شُرَحْبيل بن عبد كُلَالٍ والحارث بن عبد كُلَال ونُعَيم بن كُلَال قَيْلِ ذي رُعَينٍ ومَعافِرَ وهَمْدان، أما بعد: فقد رَجَعَ رسولُكم وأَعطَيتُم من المغانم خُمُسَ الله، وما كَتَبَ الله على المؤمنين من العُشْر في العَقَار، ما سَقَتِ السماءُ، أو كان سَيْحًا، أو كان بعلًا، ففيه العُشْر إذا بلغت خمسةَ أوسُقٍ، وما سُقي بالرِّشاء والدَّاليَةِ، ففيه نصفُ العُشْر إذا بلغ خمسةَ أوسقٍ. وفي كل خَمْسٍ من الإبل سائمةٍ شاةٌ إلى أن تبلغ أربعًا وعشرين، فإذا زادت واحدةً على أربعٍ وعشرين ففيها ابنة مَخَاض، فإن لم توجد ابنةُ مخاضٍ فابنُ لبونٍ ذكرٌ إلى أن تبلغ خمسًا وثلاثين، فإذا زادت على خمسةٍ وثلاثين واحدةً ففيها ابنة لبونٍ إلى أن تبلغ خمسةً وأربعين، فإن زادت واحدةً على خمسةٍ وأربعين ففيها حِقَّةٌ طَرُوقةُ الفحل إلى أن تبلغ ستين، فإن زادت على ستين واحدةً ففيها جَذَعة إلى أن تبلغ خمسةً وسبعين، فإن زادت على خمسةٍ وسبعين واحدةً ففيها ابنتا (2) لَبونٍ إلى أن تبلغ تسعينَ، فإن زادت واحدةً على تسعين ففيها حِقَّتان طَرُوقتا الجَمَل إلى أن تبلغ عشرين ومئة، فما زادت على عشرين ومئة ففي كلِّ أربعينَ ابنةُ لبونٍ، وفي كل خمسين حِقَّةٌ طَروقَةُ الجمل. وفي كلِّ ثلاثين باقورةً تَبيعٌ جَذَعٌ أو جَذَعةٌ، وفي كل أربعين باقورةً بقرةٌ. وفي كلِّ أربعين شاةً سائمةً شاةٌ إلى أن تبلغ عشرين ومئة، فإن زادت على العشرين ومئة واحدةً ففيها شاتان إلى أن تبلغ مئتين، فإن زادت واحدةً ففيها ثلاث شياهٍ إلى أن تبلغ ثلاث مئة، فإن زادت فما زاد ففي كلِّ مئة شاةٍ شاةٌ. ولا يُؤخَذُ في الصدقة هَرِمةٌ ولا عَجْفاءُ، ولا ذاتُ عَوَارٍ، ولا تيسُ الغنم إلّا أن يشاء المصَّدِّق. ولا يُجمَع بين متفرِّق، ولا يفرَّق بين مجتَمِعٍ خِيفةَ الصدقة. وما أُخذَ من الخليطَين فإنهما يتراجعان بينهما بالسَّوِيَّة. وفي كلِّ خمسٍ أواقٍ من الوَرِق خمسةُ دراهم، وما زاد ففي كلِّ أربعين [درهمًا درهم، وليس فيما دون خمسِ أواقٍ شيءٌ، وفي كل أربعين] (1) دينارًا دينار. إنَّ الصَّدقة لا تَحِلُّ لمحمدٍ، ولا لأهل بيتِ محمد، إنما هي الزكاةُ تُزكَّى بها أنفسُهُم، ولفقراءِ المؤمنين، وفي سبيل الله، وابنِ السَّبيل. وليس في رَقيقٍ ولا مزرعةٍ ولا عُمَّالِها شيءٌ إذا كانت تؤدَّى صدقتُها من العُشر، وأنه ليس في عبدٍ مسلمٍ ولا في فرسِه شيءٌ". قال: وكان في الكتاب:"إنَّ أكبر الكبائر عند الله يومَ القيامة إشراكٌ بالله، وقتلُ النَّفس المؤمنِ بغير حقٍّ، والفِرارُ في سبيل الله يومَ الزَّحف، وعقوقُ الوالدين، ورميُ المُحصَنة، وتعلُّم السِّحر، وأكلُ الربا، وأكلُ مال اليتيم. وإنَّ العُمرةَ الحجُّ الأصغر، ولا يَمَسُّ القرآنَ إلّا طاهر، ولا طلاقَ قبل إملاكٍ، ولا عَتَاقَ حتى يَبتاع، ولا يُصلِّيَنَّ أَحدٌ منكم في ثوبٍ واحدٍ وشِقُّه بادٍ، ولا يُصلينَّ أحدٌ منكم عاقصٌ شَعرَه، ولا يُصلينَّ أحدٌ منكم في ثوبٍ واحدٍ ليس على مَنكِبِه شيء". وكان في الكتاب:"إنَّ من اعتَبَطَ مؤمنًا قتلًا عن بيِّنةٍ فإنه قَوَدٌ، إلَّا أن يَرضَى أولياءُ المقتول، وإنَّ في النَّفْس الدِّيةَ مئةً من الإبل، وفي الأنف الذي أُوعِبَ جَدْعُه الديةُ، وفي اللسان الديةُ، وفي الشَّفَتين الديةُ، وفي البَيضَتَين الديةُ، وفي الذَّكَر الديةُ، وفي الصُّلْب الديةُ، وفي العَينين الديةُ، وفي الرِّجْل الواحدة نصفُ الدية، وفي المأمومة ثلثُ الدية، وفي الجائِفَة ثلثُ الدية، وفي المُنقِّلة خمسَ عشرةَ من الإبل، وفي كل إِصبَعٍ من الأصابع من اليد والرِّجل عشرٌ من الإبل، وفي السِّنِّ خمسٌ من الإبل، وفي المُوضِحةِ خمسٌ من الإبل، وأنَّ الرَّجل يُقتَل بالمرأة، وعلى أهل الذهب ألفُ دينار" (1) .
هذا حديث كبيرٌ مفسَّر في هذا الباب، يشهدُ له أمير المؤمنين عمر بن عبد العزيز، وإمامُ العلماءِ في عصره محمدُ بن مسلم الزُّهري بالصِّحة، كما تقدم ذكري له. وسليمان بن داود الدِّمشقي الخَوْلاني معروف بالزُّهري، وإن كان يحيى بن مَعينٍ غَمَزَه فقد عدَّله غيرُه.
هذا حديث كبيرٌ مفسَّر في هذا الباب، يشهدُ له أمير المؤمنين عمر بن عبد العزيز، وإمامُ العلماءِ في عصره محمدُ بن مسلم الزُّهري بالصِّحة، كما تقدم ذكري له. وسليمان بن داود الدِّمشقي الخَوْلاني معروف بالزُّهري، وإن كان يحيى بن مَعينٍ غَمَزَه فقد عدَّله غيرُه.
سیدنا ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل یمن کی طرف ایک مکتوب لکھا جس میں فرائض سنتیں اور دیت کے مسائل تھے۔ یہ مکتوب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن حزم کے ہاتھ بھیجا (عمرو کہتے ہیں) میں نے یہ مکتوب اہل یمن کو جا کر سنایا، اس کا مضمون یہ تھا محمد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے شرحبیل بن عبدکلال اور حارث بن عبدکلال اور نعیم بن کلال اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ذی رعین، معافر اور ہمدان کی طرف (اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کے) بعد تمہارا سفیر لوٹ کر آ گیا ہے اور تم نے مالِ غنیمت میں سے اللہ کا پانچواں حصہ دیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے مومنوں پر ان زمینوں میں جو بارشوں سے سیراب ہوتی ہیں یا جو میدانی ہیں یا جو بلندی والی ہیں، ان میں عشر فرض کیا ہے۔ چنانچہ جب ان کی پیداوار پانچ وسق تک پہنچ جائے تو اس کا دسواں حصہ لازم ہے۔ جس زمین کو ڈولوں یا رہٹ سے سینچا جائے، ان میں اس سے آدھا۔ خودرو گھاس چرنے والے اونٹوں میں ہر پانچ میں ایک بکری ہے یہاں تک کہ 24 تک پہنچ جائیں۔ جب 24 سے ایک بھی زیادہ ہو گئی تو ان میں اونٹنی کی ایک سالہ بچی ہے، اگر یہ موجود نہ ہو تو پھر اونٹنی کا دو سالہ بچہ 35 تک۔ 35 سے ایک بھی زیادہ ہو جائے تو اس میں دو سالہ اونٹنی 54 تک۔ جب 45 سے ایک بھی زیادہ ہو جائے تو اس میں تین سالہ جوان اونٹنی 60 تک۔ جب 60 سے ایک بھی زیادہ ہو جائے تو اس میں چار سالہ اونٹنی 75 تک۔ جب 75 سے ایک بھی زیادہ ہو جائے تو اس میں دو سالہ دو اونٹنیاں 90 تک۔ جب 90 سے ایک بھی زیادہ ہو جائے تو تین سالہ دو اونٹنیاں 120 تک۔ جب 120 سے زیادہ تعداد ہو تو ہر چالیس میں دو سالہ ایک اونٹنی۔ اور ہر 50 میں 3 سالہ ایک اونٹنی۔ ہر 30 گائیوں میں ایک بچھڑا ہے۔ ہر 40 گائیوں میں ایک گائے ہے۔ ہر 40 بکریوں میں ایک بکری ہے یہاں تک کہ ان کی تعداد 120 ہو جائے۔ جب 120 سے ایک بھی زیادہ ہو تو ان میں 2 بکریاں ہیں 200 تک۔ جب 200 سے ایک بھی زیادہ ہو جائے تو تین بکریاں ہیں 300 تک۔ اس سے بھی اگر زیادہ ہوں تو ہر 100 میں ایک بکری۔ اور صدقہ میں بوڑھا، لاغر اور کانا جانور نہ دیا جائے۔ اور پورے ریوڑ کو بکرے قرار نہ دیا جائے اِلّا یہ کہ دینے والا خود چاہے۔ اور صدقہ کے خوف سے متفرق کو مجتمع اور مجتمع کو متفرق نہ کیا جائے اور دو شریکوں سے جو کچھ لیا جائے گا وہ دونوں آپس میں برابری کے ساتھ رجوع کر لیں گے۔ اور ہر 5 اوقیہ چاندی میں پانچ درہم ہیں اور اس سے زیادہ ہو تو ہر چالیس درہموں میں ایک درہم ہے۔ پانچ اوقیہ سے کم میں زکوۃ نہیں ہے۔ ہر چالیس دیناروں میں ایک دینار ہے۔ بے شک ” صدقہ “ محمد اور محمد کے اہل بیت کے لیے حلال نہیں ہے۔ یہ تو زکوۃ ہے جس کے ذریعے تم اپنے آپ کو پاک کرتے ہو، یہ مومن فقراء کے لیے ہے اور مجاہدوں کے لیے ہے اور مسافروں کے لیے ہے۔ اور غلاموں میں زکوۃ نہیں ہے اور کھیتی میں اور کھیت میں کام کرنے والوں میں زکوۃ نہیں ہے جبکہ وہ اس کا عُشر ادا کرتے ہوں نیز مسلمان غلام میں اور نہ ہی اس کے گھوڑے میں زکوۃ ہے، اس تحریر میں یہ بھی تھا: اللہ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے بڑا گناہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ہے اور مومن کو ناحق قتل کرنا ہے اور جہاد سے بھاگنا ہے، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، پاک دامنہ خاتون پر زنا کی تہمت لگانا، جادو سیکھنا، سود کھانا اور یتیم کا مال کھانا ہے۔ اور بے شک عمرہ چھوٹا حج ہے اور قرآن کو بغیر طہارت کے ہاتھ نہ لگائیں اور نکاح سے پہلے طلاق نہیں دی جا سکتی اور خریدنے سے پہلے آزاد نہیں کیا جا سکتا۔ اور کوئی شخص ایک کپڑے میں اس طرح نماز نہ پڑھے کہ اس کا پہلو ننگا ہو اور کوئی شخص اپنے بالوں کو گوندھے ہوئے نماز نہ پڑھے اور کوئی شخص ایک کپڑے میں یوں نماز نہ پڑھے کہ اس کے کندھے پر کچھ نہ ہو۔ اس تحریر میں یہ بھی تھا کہ: جس شخص کے لیے کسی مومن کا قتل گواہی سے ثابت ہو جائے تو اس کے لیے قصاص ہو گا، سوائے اس کے کہ مقتول کے ورثاء راضی ہوں۔ اور یہ بھی تھا کہ: جان کی دیت ایک سو اونٹ ہے اور ناک کاٹنے کی بھی دیت ہے اور زبان کی بھی دیت ہے اور ہونٹوں میں دیت ہے اور دونوں پستانوں میں دیت ہے اور ذکر (آلہ تناسل) میں دیت ہے اور پشت میں دیت اور دونوں آنکھوں میں دیت ہے اور ایک پاؤں کی آدھی دیت ہے۔ اور سر کی چوٹ میں دیت کا ایک تہائی اور پیٹ کے اندر تک گہرے زخم میں دیت کا ثلث۔ اور جس زخم میں ہڈی ٹوٹ جائے اس میں بھی دیت کا ایک تہائی ہے۔ اور ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں میں سے ہر انگلی کی 10 اونٹ دیت ہے اور دانت کی 5 اونٹ اور جس زخم سے ہڈی ظاہر ہو جائے، اس میں 5 اونٹ ہیں۔ اور عورت کے بدلے مرد کو قتل کیا جا سکتا ہے اور سونا رکھنے والوں پر ایک ہزار دینار ہیں۔ ٭٭ اس باب میں یہ حدیث کبیر ہے، مفسر ہے، اس کے لیے امیرالمومنین سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ نے گواہی دی ہے۔ اور ان کے معاصر علماء کرام (مثلاً) محمد بن مسلم الزہری نے اس کی صحت کو ثابت رکھا ہے۔ جیسا کہ پہلے بھی اس کا ذکر گزرا ہے۔ اور سلیمان بن داؤد الدمشقی الخولانی زہری کے (لقب کے) ساتھ معروف ہیں۔ اگر یحیی بن معین نے ان کو ضعیف قرار دیا ہے (تو کوئی بات نہیں) کیونکہ ان کے علاوہ دیگر محدثین رحمۃ اللہ علیہم نے ان کو عادل قرار دیا ہے جیسا کہ مجھے ابواحمد حسین بن علی نے عبدالرحمن بن ابی حاتم کا یہ بیان سنایا ہے کہ میں نے اپنے والد کو سنا ہے جبکہ ان سے عمرو بن حزم کی اس حدیث کے متعلق پوچھا گیا، جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان کی طرف لکھے ہوئے صدقات کے متعلق خط کا ذکر تھا تو انہوں نے سلیمان بن داؤد خولانی کے متعلق کہا: ہمارے نزدیک ان کی روایت نقل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور ابومحمد بن ابوحاتم کہتے ہیں: میں نے ابوذرعہ کو بھی یہی کہتے سنا ہے۔ امام حاکم کہتے ہیں: زکوۃ کے موضوع پر یہ تفصیلی احادیث لکھنے کے حوالے سے میں نے اپنی ہر ممکن کوشش کی ہے اور یہ کتاب ان کی شرح سے بے نیاز نہیں ہے اور میں نے اس کی صحت پر ان سندوں کے ساتھ استدلال کیا ہے۔ جو خلفاء اور تابعین سے مروی ہیں کہ انہوں نے ان کو قبول بھی کیا ہے۔ اور ان کو استعمال کیا ہے باوجودیکہ اس سلسلہ میں اس شخص کو ضرورت نہیں جس نے اسے معلق رکھا ہے۔ اور اس سے پہلے وضو کے باب میں عقبہ بن عامر جہنی کی حدیث کے متعلق شعبہ کا یہ کہنا گزر چکا ہے کہ میرے لیے اس طرح کی حدیث کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صحیح ثابت ہو جانا میرے لیے میرے مال، میری جان اور تمام اہل و عیال سے بہتر ہے۔ حالانکہ وہ حدیث نفلی نماز کے متعلق تھی تو اس حدیث کی کیا شان ہو گی جو کہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ہے اور اللہ ہی توفیق دینے والا ہے۔ اور وہی کافی ہے اور بہت ہی بہتر کارساز ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1463]
حدیث نمبر: 1463M
كما أخبرَنيهِ أبو أحمد الحسين بن علي، حدثنا عبد الرحمن بن أبي حاتم، قال: سمعتُ أبي، وسُئِل عن حديث عمرو بن حزمٍ في كتاب رسول الله ﷺ الذي كَتَبَه له في الصدقات، فقال: سليمان بن داود الخَوْلاني عندنا ممن لا بأسَ به. قال أبو محمد بن أبي حاتم: وسمعتُ أبا زُرعة يقول ذلك (1) . قال الحاكم: قد بذلتُ ما أدّى إليه الاجتهادُ في إخراج هذه الأحاديث المفسَّرة الملخَّصة في الزَّكَوات، ولا يستغني هذا الكتاب عن شرحها، واستدللتُ على صحتها بالأسانيد الصحيحة عن الخلفاء والتابعين بقَبولها واستعمالها بما فيه غُنْيةٌ لمن تأمَّلها، وقد كان إمامُنا شعبةُ يقول في حديث عُقْبة بن عامر الجُهَني في الوضوء: لَأنْ يَصِحَّ لي مثلُ هذا عن رسول الله ﷺ كان أحبَّ إليَّ من نفسي ومالي وأهلي. وذاك حديث في صلاة التطوع، فكيف بهذه السُّنن التي هي قواعدُ الإسلام، والله الموفِّق وهو حَسْبي ونعم الوكيل.
عبدالرحمن بن ابی حاتم بیان کرتے ہیں کہ: میں نے اپنے والد سے عمرو بن حزم کی اس حدیث کے بارے میں پوچھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صدقات (زکوٰۃ) کے متعلق لکھ کر دی تھی، تو انہوں نے فرمایا: "سلیمان بن داؤد الخولانی ہمارے نزدیک ان لوگوں میں سے ہیں جن میں کوئی حرج نہیں (یعنی وہ معتبر ہیں)"۔ ابو محمد بن ابی حاتم کہتے ہیں کہ میں نے ابو زرعہ کو بھی یہی کہتے ہوئے سنا۔ امام حاکم فرماتے ہیں: "زکوٰۃ کے متعلق ان تفصیلی اور خلاصہ شدہ احادیث کی تخریج میں، میں نے اپنی پوری علمی کوشش صرف کر دی ہے، اور یہ کتاب (المستدرک) ان کی تشریح سے بے نیاز نہیں ہو سکتی۔ میں نے خلفاء اور تابعین سے مروی صحیح اسانید کے ذریعے ان احادیث کے قبول کیے جانے اور ان پر عمل کیے جانے سے ان کی صحت پر استدلال کیا ہے، جو کسی بھی تحقیق کرنے والے کے لیے کافی ہے۔ ہمارے امام شعبہ، عقبہ بن عامر جہنی کی وضو سے متعلق حدیث کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ: 'اگر میرے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس جیسی کوئی حدیث ثابت ہو جائے تو وہ مجھے میری جان، مال اور اہل و عیال سے زیادہ محبوب ہوگی'۔ جب ایک نفلی نماز سے متعلق حدیث کا یہ مقام ہے تو ان سنن کا کیا مرتبہ ہوگا جو اسلام کے بنیادی قواعد (زکوٰۃ) میں سے ہیں۔ اللہ ہی توفیق دینے والا ہے، وہی مجھے کافی ہے اور بہترین کارساز ہے"۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1463M]
حدیث نمبر: 1464
أخبرنا أبو بكر أحمد بن سَلْمان الفقيه، حدثنا الحسن بن مُكرَم، حدثنا يزيد بن هارون، حدثنا بَهْز بن حَكِيم. وأخبرنا أحمد بن سلمان، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى، حدثنا أبو مَعْمَر، حدثنا عبد الوارث بن سعيد، حدثنا بَهز بن حَكِيم، عن أبيه، عن جده، قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"في كلِّ إبلٍ سائمةٍ في كلِّ أربعينَ ابنةُ لَبُونٍ، لا تُفرَّق إبلٌ عن حسابها، من أعطاها مُؤتجرًا فله أجرُها، ومن مَنَعَها فإنّا آخِذُوها وشَطْرَ إبلِه، عَزْمةً من عَزَمات ربِّنا، لا يُحِلُّ لآلِ محمدٍ منها شيء" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد على ما قدَّمنا ذِكرَه في صحيح هذه الصحيفة، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد على ما قدَّمنا ذِكرَه في صحيح هذه الصحيفة، ولم يُخرجاه.
سیدنا بہز بن حکیم رضی اللہ عنہ اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے خودرو گھاس چرنے والے ہر چالیس اونٹوں میں اونٹنی کا ایک دو سالہ بچہ ہے۔ کوئی اونٹ ان کے حساب سے الگ نہ کیا جائے۔ جو شخص یہ صدقہ دے گا، اس کے لیے اجر ہے اور جو شخص اس کو روکے گا تو ہم اس سے (زبردستی) وصول کریں گے اور اس کے اونٹوں کا کچھ حصہ جو حقوق اللہ میں سے ایک حق ہے، ان میں سے کچھ بھی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال نہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا، جیسا کہ ہم نے اس صحیفہ کی تصحیح میں ذکر کر دیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1464]