🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

38. الصَّلَاةُ مِنَ الْإِيمَانِ
نماز ایمان کا حصہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3100
أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، حدثنا إسرائيل، حدثنا سِمَاك بن حَرْب، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: لمَّا وُجِّه رسولُ الله ﷺ إلى الكعبة قالوا: يا رسول الله، فكيف بالذين ماتوا وهم يُصلُّون إلى بيت المَقدِس؟ فأنزل الله: ﴿وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ﴾ إلى آخر الآية [البقرة: 143] (1) . قال عبيد الله بن موسى: هذا الحديث يُخبِرك أنَّ الصلاة من الإيمان.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3063 - صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کی جانب رخ کر کے نماز پڑھنا شروع کر دی تو لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ان لوگوں کا کیا بنے گا جو بیت المقدس کی طرف نمازیں پڑھتے ہوئے فوت ہوئے ہیں؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیْعَ اِیْمَانَکُمْ (البقرۃ: 143) اور اللہ کی یہ شان نہیں کہ تمہارا ایمان اکارت کرے ۔ عبیداللہ بن موسیٰ کہتے ہیں: یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ نماز ایمان میں سے ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3100]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3101
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المثنَّى، حدثنا محمد بن كَثير، حدثنا سفيان، عن أبي إسحاق، عن عَمِيرة بن زياد (2) الكِنْدي، عن علي: ﴿فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ [البقرة: 144] قال: شَطْرَه: قِبَلَه (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3064 - صحيح
سیدنا علی رضی اللہ عنہ (اللہ تعالیٰ کے ارشاد): فَوَلِّ وَجْھَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ (البقرۃ: 144) ابھی اپنا چہرہ پھیر دو مسجد حرام کی طرف ۔ (کے متعلق فرماتے ہیں اس میں شطر سے مراد) اس کی جانب ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3101]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3102
حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا محمد بن غالب، حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا شُعْبة، عن يعلى بن عطاء، عن يحيى بن قمطة، قال: رأيتُ عبدَ الله بن عمرو جالسًا في المسجد الحرام، بإزاءِ المِيزابِ، فتَلا هذه الآية: ﴿فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا﴾ [البقرة: 144] قال: نحوَ مِيزابِ الكعبة (1) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3065 - صحيح
سیدنا یحیی بن قطہ کہتے ہیں: میں نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو مسجد حرام میں منبر کے سامنے بیٹھے دیکھا۔ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: فَلَنُوَلِّیَنَّکَ قِبْلَۃً تَرْضَاھَا (البقرۃ: 144) تو ضرور ہم تمہیں پھیر دیں گے اس قبلہ کی طرف جس میں تمہاری خوشی ہے ۔ انہوں نے کہا: کعبہ کے میزاب کی جانب۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3102]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں