🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

89. أُحِلَّتْ ذَبَائِحُ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى
یہودیوں اور عیسائیوں کے ذبیحے حلال کیے گئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3252
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفَّان العامري، حدثنا يحيى بن فَصِيل (2) ، حدثنا الحسن بن صالح، عن سِمَاك بن حَرْب، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: إنما أُحِلَّت ذبائحُ اليهود والنصارى من أجل أنهم آمنوا بالتَّوراة والإنجيل (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3213 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں کے ذبیحے محض اس لیے حلال کیے گئے ہیں کہ وہ تورات اور انجیل پر ایمان لائے ہیں۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3252]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن إن شاء الله.» [ترقيم الرساله 3252] [ترقيم الشركة 3232] [ترقيم العلميه 3213]

الحكم على الحديث: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3253
حدثنا أبو الحسن علي بن محمد القُرشي بالكوفة، حدثنا الحسن بن علي بن عفَّان العامري، حدثنا مُصعَب بن المقدام، حدثنا سفيان بن سعيد، عن الأعمش، عن مجاهد، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ﴾ قال: جعل منكم (1) أنبياء ﴿وَجَعَلَكُمْ مُلُوكًا﴾ قال: المرأةُ والخادمُ ﴿وَآتَاكُمْ مَا لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ﴾ [المائدة: 20] قال: الذين هم بين ظَهرانَيهِم يومئذٍ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3214 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان: ﴿جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ﴾ اس نے تم میں انبیاء بنائے کے بارے میں روایت ہے کہ اس کا مطلب ہے تم میں سے انبیاء بنائے، اور ﴿وَجَعَلَكُمْ مُلُوكًا﴾ اور تمہیں بادشاہ بنایا کے بارے میں فرمایا: (اس سے مراد وہ شخص ہے جس کے پاس) بیوی اور خادم ہو، اور ﴿وَآتَاكُمْ مَا لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ﴾ اور تمہیں وہ کچھ دیا جو جہانوں میں کسی کو نہیں دیا [سورة المائدة: 20] کے بارے میں فرمایا: (مراد وہ لوگ ہیں) جو اس زمانے میں ان کے مابین موجود تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3253]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي. سفيان بن سعيد: هو الثوري.» [ترقيم الرساله 3253] [ترقيم الشركة 3233] [ترقيم العلميه 3214]

الحكم على الحديث: إسناده قوي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3254
حدثنا علي بن محمد القرشي، حدثنا الحسن بن علي، حدثنا مُصعَب ابن المِقدام، حدثنا سفيان، عن سَلَمة بن كُهيل، عن مالك بن حُصَين، عن أبيه، عن عليٍّ في قوله تعالى: ﴿رَبَّنَا أَرِنَا اللَّذَيْنِ أَضَلَّانَا مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ أَقْدَامِنَا﴾ [فصلت:29] ، قال: إبليسُ، وابنُ آدمَ الذي قَتَل أخاه (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3215 - صحيح
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿رَبَّنَا أَرِنَا اللَّذَيْنِ أَضَلَّانَا مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ أَقْدَامِنَا﴾ اے ہمارے رب! ہمیں وہ دونوں دکھا جنہوں نے جنوں اور انسانوں میں سے ہمیں گمراہ کیا، ہم انہیں اپنے قدموں تلے روند ڈالیں [سورة فصلت: 29] کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: وہ ابلیس اور آدم کا وہ بیٹا (قابیل) ہے جس نے اپنے بھائی کو قتل کیا تھا۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3254]
تخریج الحدیث: «خبر حسنٌ إن شاء الله بمجموع طرقه، وهذا إسناد ليِّن، فمالك بن حصين» [ترقيم الرساله 3254] [ترقيم الشركة 3234] [ترقيم العلميه 3215]

الحكم على الحديث: خبر حسنٌ إن شاء الله بمجموع طرقه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں