🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

186. نَّارُ جَهَنَّمَ سَوْدَاءُ لَا يُضِيءُ لَهِيبُهَا وَلَا جَمْرُهَا
جہنم کی آگ سیاہ ہے، نہ اس کا شعلہ روشن ہے اور نہ اس کا انگارہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3500
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق، أخبرنا جَرِير، عن الأعمش، عن أبي ظَبْيان، عن سلمان قال: النارُ سوداءُ لا يُضيءُ لَهَبُها ولا جَمْرُها، ثم قرأ هذه الآية: ﴿كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا﴾ [الحج: 22] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد (2) ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3459 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دوزخ کی آگ سیاہ ہے نہ اس کے شعلے میں چمک ہے اور نہ اس کے انگارے ہیں۔ پھر آپ نے اس آیت کی تلاوت کی: کُلَّمَآ اَرَادُوْآ اَنْ یّخْرُجُوْا مِنْھَا مِنْ غَمٍّ اُعِیْدُوْا فِیْھَا (الحج: 22) جب گھٹن کے سبب اس میں سے نکلنا چاہیں گے پھر اسی میں لوٹا دیے جائیں گے ۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3500]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3501
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أَسِيد بن عاصم الأصبهاني، حدثنا الحسين بن حفص، حدثنا سفيان، عن زُبَيد، عن مُرَّة، عن عبد الله بن مسعود في قوله: ﴿وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ﴾ [الحج: 25] ، قال: لو أنَّ رجلًا هَمَّ بخطيئةٍ - يعني ما لم يَعمَلْها - لم تُكتَبْ عليه، ولو أنَّ رجلًا هَمَّ بقتلِ رجلٍ عند البيت وهو بعَدَنِ أَبْيَنَ، أذاقه اللهُ عذابًا أليمًا (3) . وقد رَفَعَه شعبةُ عن إسماعيل بن عبد الرحمن السُّدِّي عن مرَّة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3460 - على شرط مسلم
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد: وَمَنْ یُّرِدْ فِیْہِ بِاِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْہُ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ (الحج: 25) اور جو اس میں کسی زیادتی کا ناحق ارادہ کرے ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے ۔ (،) کے متعلق فرماتے ہیں: اگر کوئی شخص کسی گناہ کا صرف ارادہ کرے یعنی جب تک وہ اس پر عمل نہیں کرے گا اس کے نامۂ اعمال میں یہ گناہ نہیں لکھا جائے گا اور اگر کوئی بیت اللہ کے قریب کسی شخص کو قتل کرنے کا ارادہ کرے جبکہ وہ شخص ابھی (مقام) عدن سے بھی زیادہ دور ہو، اللہ تعالیٰ اس کو دردناک عذاب چکھائے گا۔ ٭٭ اس حدیث کو شعبہ نے اسماعیل بن عبدالرحمن السدی کے حوالے سے مرہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے (جیسا کہ درج ذیل ہے) [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3501]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3502
حدَّثَناه أبو الحسن محمد بن موسى بن عِمران الفقيه من أصل كتابه، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا أبو هاشم زياد بن أيوب، أخبرنا يزيد بن هارون، أخبرنا شُعْبة، عن السُّدِّي، عن مُرَّة، عن عبد الله بن مسعود رَفَعَه، في قول الله ﷿: ﴿وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ﴾، قال:"لو أنَّ رجلًا هَمَّ فيه بإلحادٍ وهو بعدَنِ أَبْيَنَ، لَأذاقه اللهُ عذابًا أليمًا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3461 - يزيد بن هارون أنا شعبة عن السدي عن مرة عن عبد الله رفعه على شرط مسلم
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد: وَمَنْ یُّرِدْ فِیْہِ بِاِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْہُ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ (الحج: 25) اور جو اس میں کسی زیادتی کا ناحق ارادہ کرے ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے ۔ (،) کے متعلق مرفوعاً روایت ہے۔ اگر کوئی شخص بیت اللہ میں کسی زیادتی کا ارادہ کرے اور وہ عدن سے بھی دور ہو اللہ تعالیٰ اس کو دردناک عذاب چکھائے گا۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3502]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3503
حدثنا أبو الحسن محمد بن الحسن بن بكر المعدَّل ابنُ ابنةِ إبراهيم (2) بن هانئ، حدثنا الحسين بن الفضل البَجَلي، حدثنا محمد بن كُنَاسة، حدثنا إسحاق بن عيسى بن عاصم، عن أبيه، قال: أتَى عبدُ الله بنُ عمر عبدَ الله بن الزُّبَير، فقال: يا ابنَ الزُّبير، إياك والإلحادَ (3) في حَرَم الله، فإني سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقول:"إنه سيُلحِدُ فيه رجلٌ من قريش، لو أنَّ ذنوبَه تُوزَنُ بذنوب الثَّقَلَينِ لرَجَحَت" (4) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3462 - أبو حاتم بن كناسة لا يحتج به
سیدنا عیسیٰ بن عاصم رحمۃ اللہ علیہ کا بیان ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور بولے: اے ابن الزبیر رضی اللہ عنہ! اللہ تعالیٰ کے حرم میں زیادتی سے بچو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس میں قریش کا ایک ایسا شخص زیادتی کرے گا کہ اس کے گناہوں کا اگر تمام جن و انس کے گناہوں سے موازنہ کیا جائے تو اس کے گناہ بھاری ہوں گے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3503]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں