🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

354. تَفْسِيرُ سُورَةِ التَّغَابُنِ
تفسیرِ سورۃ التغابن
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3855
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الحسين بن الفضل البَجَلي قال: سمعت محمد بن كُنَاسة يقول: سمعت سفيانَ الثَّوري وسُئِلَ عن قول الله ﷿: ﴿هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَمِنْكُمْ مُؤْمِنٌ﴾ [التغابن: 2] ، فقال: حدثنا الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر قال: قال النبي ﷺ:"يُبعَثُ كلُّ عبدٍ على ما ماتَ عليه" (1) . قد أخرج مسلمٌ (2) حديث الأعمش، ولم يخرجه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3813 - على شرط مسلم وأخرج منه
سیدنا سفیان ثوری رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد: ھُوَ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ فَمِنْکُمْ کَافِرٌ وَّ مِنْکُمْ مُّؤْمِنٌ (التغابن: 2) وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا تو تم میں کوئی کافر اور تم میں کوئی مسلمان۔ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے اعمش کے ذریعے سیدنا ابوسفیان کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (قیامت کے دن) ہر شخص کو اسی حالت پر اٹھایا جائے گا جس پر وہ مرا ہو گا۔ ٭٭ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اعمش کی حدیث نقل کی ہے لیکن اس سند کے ہمراہ انہوں نے اس کو نقل نہیں کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3855]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3856
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق (3) بن إبراهيم، أخبرنا عمرو بن محمد، حدثنا إسرائيل، عن سِمَاك، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: نزلت هذه الآية: ﴿إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ﴾ [التغابن: 14] في قومٍ من أهل مكَّة أسلموا، فأَبى أزواجُهم وأولادُهم أن يَدَعُوهم، فيَأْتُوا (4) المدينةَ، فلما قَدِمُوا على رسول الله ﷺ رَأَوْهم قد فَقِهوا، فهَمُّوا أن يُعاقِبوهم (5) ، فأنزَلَ الله ﷿: ﴿وَإِنْ تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا﴾ [التغابن: 14] (6) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3814 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ آیت: اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِکُمْ وَ اَوْلَادِکُمْ عَدُوًّا لَّکُمْ فَاحْذَرُوْھُمْ (التغابن: 14) بے شک تمہاری کچھ بیبیاں اور بچے تمہارے دشمن ہیں تو ان سے احتیاط رکھو۔ اہل مکہ کے کچھ لوگوں کے متعلق نازل ہوئی جو اسلام لائے اور ہجرت کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں (مدینۃ المنورہ) جانے کا ارادہ کیا تو ان کی بیویوں نے ان کو ہجرت سے روک دیا۔ یہ لوگ (کچھ عرصہ کے بعد) جب مدینۃ المنورہ آئے تو انہوں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو دیکھا کہ وہ فقیہہ بن چکے ہیں۔ تو انہوں نے اپنے بیوی بچوں کو سزا دینے کا ارادہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما دی: وَاِنْ تَعْفُوْا وَتَصْفَحُوْا الآیۃ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3856]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں