المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
20. خَلَاصُ أُسَارَى الْمُسْلِمِينَ بِمُعَاوَضَةِ امْرَأَةٍ جَمِيلَةٍ مِنَ الْكُفَّارِ
کافروں کی ایک خوبصورت عورت کے بدلے مسلمانوں کے قیدیوں کی رہائی
حدیث نمبر: 4382
أخبرني أحمد بن محمد بن سلمة العَنَزي، حدَّثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدَّثنا أبو الوليد، حدَّثنا عِكْرمة بن عمّار. وحدثنا محمد بن إبراهيم بن الفضل الهاشمي - واللفظ له - حدَّثنا أحمد بن سَلَمة، حدَّثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا أبو عامر، حدَّثنا عِكْرمة بن عمّار، عن إياس بن سَلَمة، عن أبيه، قال: أمَّر رسول الله ﷺ أبا بكر فغَزَونا ناسًا من بني فَزَارة، فلما دَنَونا من الماء أمَرَنا أبو بكر فَعَرَّسْنا، فلما صلَّينا الصبحَ أمرنا أبو بكر فشَنَنّا الغارَةَ، قال: فورَدْنا الماءَ فقتَلْنا به مَن قَتلْنا، قال: فانصرف عُنُقٌ من الناس، وفيهم الذَّراريُّ والنساء قد كادُوا يَسبِقُون إلى الجبل، فطرَحْنا سهمًا بينهم وبين الجبل، فلما رأَوا السهمَ وقَفُوا، فجئتُ بهم أسُوقهم إلى أبي بكر، وفيهم امرأةٌ من بني فَزَارة عليها قَشْعٌ من أَدَمٍ معها ابنةٌ لها من أحسنِ العرَبِ، قال: فنفَّلَني أبو بكر ابنتَها، قال: فقدِمْتُ المدينةَ، فلقِيَني رسولُ الله ﷺ بالسُّوق، فقال لي:"يا سلمةُ، لله أبوكَ هَبْ لي المرأةَ" فقلت: والله يا رسول الله ما كشفتُ لها ثَوبًا، وهى لكَ يا رسولَ الله، فبعثَ بها رسولُ الله ﷺ إلى مكةَ، ففادَى بها أُسارى من المسلمين كانوا في أيدي المُشركين (1) . قد أخرجه مسلم بغير هذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4335 - خرجه مسلم بفظ آخر
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4335 - خرجه مسلم بفظ آخر
ایاس بن سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر فرمایا اور ہم نے بنو فزارہ کے کچھ لوگوں کے خلاف جنگ کی، جب ہم پانی کے قریب پہنچے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حکم پر ہم نے آرام کیا، پھر جب ہم صبح کی نماز پڑھ چکے تو ان کے حکم پر ہم نے اچانک چھاپہ مارا، ہم پانی پر پہنچے اور وہاں موجود لوگوں کو قتل کیا، پھر لوگوں کا ایک گروہ پیچھے ہٹا جن میں بچے اور عورتیں تھیں جو پہاڑ کی طرف بھاگ نکلنے کے قریب تھے، تو ہم نے ان کے اور پہاڑ کے درمیان تیر چلایا جس سے وہ رک گئے، میں انہیں ہنکا کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا، ان میں بنو فزارہ کی ایک عورت تھی جس نے چمڑے کا لباس پہن رکھا تھا اور اس کے ساتھ اس کی بیٹی تھی جو عرب کی خوبصورت ترین عورتوں میں سے تھی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے وہ لڑکی مجھے انعام میں دے دی، میں مدینہ منورہ آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بازار میں ملے اور فرمایا: ”اے سلمہ! تیرے باپ کا بھلا ہو، یہ عورت مجھے دے دو“، میں نے عرض کی: ”اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! میں نے ابھی تک اسے ہاتھ بھی نہیں لگایا اور یہ آپ ہی کی ہے“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مکہ بھیج دیا اور اس کے بدلے ان مسلمان قیدیوں کا فدیہ ادا کر کے رہا کروایا جو مشرکین کے قبضے میں تھے۔
امام مسلم نے اسے اس سیاق کے علاوہ روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4382]
امام مسلم نے اسے اس سیاق کے علاوہ روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4382]
تخریج الحدیث: «إسناد صحيح. أبو الوليد: هو هشام بن عبد الملك الطيالسي، وأبو عامر: هو عبد الملك بن عمرو العَقَدي.» [ترقيم الرساله 4382] [ترقيم الشركة 4359] [ترقيم العلميه 4335]
الحكم على الحديث: إسناد صحيح. أبو الوليد: هو هشام بن عبد الملك الطيالسي
حدیث نمبر: 4383
أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد بن السَّمّاك ببغداد، حدَّثنا عبد الرحمن بن محمد الحارثي، حدَّثنا يحيى بن سعيد القَطّان، حدَّثنا محمد بن أبي يحيى الأسلَمي، حدّثنى أبي، أنَّ أبا سعيد الخُدْري أخبره أنَّ رسول الله ﷺ كان بالحُدَيْبِيَّة، فقال:"لا تُوقِدُوا نارًا بلَيلٍ" فلما كان بعدَ ذلك قال:"أوقِدُوا واصطَنِعُوا، أما إنه لا يُدرِكُ قومٌ بعدَكم صاعَكُم ولا مدَّكُم" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4336 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4336 - صحيح
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ حدیبیہ پر تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے وقت آگ نہ جلاؤ“، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ جلاؤ اور کھانا تیار کرو، یاد رکھو! تمہارے بعد آنے والی کوئی قوم تمہارے ایک صاع اور ایک مد (کے مرتبے اور اجر) کو نہیں پہنچ سکے گی“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4383]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4383]
تخریج الحدیث: «حديث قوي، أبو يحيى الأسلمي» [ترقيم الرساله 4383] [ترقيم الشركة 4360] [ترقيم العلميه 4336]
الحكم على الحديث: حديث قوي