🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

328. كَانَ عُتْبَةُ مِنَ الرُّوَاةِ الْمَذْكُورِينَ
سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نامور تیراندازوں میں سے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5216
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلَاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسود، عن عُروة، قال: عُتْبة بن غَزْوان بن جابر بن وُهَيب بن نُسَيب ابن مالك بن الحارث بن مازن بن منصور بن عِكرمة بن خَصَفة بن قَيس عَيْلانَ بن مُضَر بن نِزار (1) .
سیدنا عروہ، ان کا نسب یوں بیان کیا ہے عتبہ بن غزوان بن جابر بن وہیب بن نسیب بن مالک بن حارث بن مازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس عیلان بن مضر بن نزار ۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5216]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5217
حدثنا أبو عبد الله بن بُطّة، حدثنا الحَسن، حدثنا الحُسين، حدثنا محمد بن عمر، عن شُيوخه، في ذكر عُتبةَ بن غَزْوان، قالوا: كنيتُه أبو عبد الله، وقيل: أبو غَزْوان، وكان فيما ذُكِرَ رجلًا طُوالًا جميلًا، وكان قديمَ الإسلام، وهاجَرَ إِلى أرضِ الحَبَشة الهجرةَ الثانية، وكان من الرُّماة المذكُورين من أصحاب رسول الله ﷺ، وهو الذي بَصَّر البصرةَ، ومات في خلافة عمر بن الخطاب، بمَعدِنِ بني سُلَيم، وهو ماضٍ إلى البصْرة واليًا عليها مِن قِبَل عمر بن الخطاب، فقَدِمَ غُلامُه سويدٌ على عمر بمَتاعِه وتَرِكَتِه. قال ابن عُمر: وإنما مات عُتبة بن غَزْوان سنة خمسَ عشرةَ، ويقال: سبعَ عشرةَ، وهو ابن سبعٍ وخَمسين (2) .
محمد بن عمر اپنے شیوخ کے حوالے سے عتبہ بن غزوان کے تذکرہ کے دوران فرماتے ہیں: ان کی کنیت ابوعبداللہ ہے، اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ان کی کنیت ابوغزوان ہے۔ اور وہاں پر ان کی صفات یوں بیان کی گئی ہیں۔ یہ دراز قد خوبصورت آدمی تھے۔ یہ بہت پہلے پہل اسلام لے آئے تھے۔ اور دوسری ہجرت حبشہ میں شرکت کی۔ اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تیر اندازوں میں سے تھے۔ یہی ہیں جنہوں نے بصرہ کو وطن بنا لیا تھا۔ آپ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں بنی سلیم کے معدن میں فوت ہوئے، یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی جانب سے بصرہ کے گورنر مقرر کئے گئے تھے۔ (ان کی وفات کے بعد) ان کا غلام سوید ان کا مال و متاع اور ترکہ لے کر سیدنا عمر کی خدمت میں حاضر ہوا۔ ابن عمر فرماتے ہیں: عتبہ بن غزوان 57 برس کی عمر میں 15 یا 17 ہجری کو فوت ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5217]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5218
أخبرنا أبو جعفر، حدثنا أبو عُلَاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسود، عن عُرْوة: أنَّ عُتبة بن غزوان شهد بدرًا مع رسول الله ﷺ (3) .
ابواسود بیان کرتے ہیں کہ عتبہ بن غزوان نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جنگ بدر میں شرکت فرمائی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5218]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں