🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

588. مَذَمَّةُ حُبِّ الْمَالِ
مال کی محبت کی مذمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5879
وحدَّثَناه محمد بن أحمد بن بُطّة، حدثنا الحَسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر قال: وعاصم بن عَدِيّ بن الجَدّ بن عَجْلان بن حارِثة بن ضُبيعة بن حَرَام بن جُعَل (2) بن عمرو بن جُشَم بن وَدْم بن ذُبْيان بن هُمَيم بن هَنِيّ (3) بن بَلِيِّ بن عَمرو بن الْحافِ بن قُضاعة، وكان يُكنى أبا عمرو، ويقال: أبو عبد الله.
محمد بن عمر نے ان کا نصب یوں بیان کیا ہے عاصم بن عدی بن جد بن عجلان بن حارثہ بن ضبیعہ بن حرام بن جعل بن عمرو بن خثیم بن ودم بن ذبیان بن ہمیم بن ہتم بن علی بن عمرو بن حاف بن قضاعہ۔ ان کی کنیت ابوعمرو تھی، اور بعض مؤرخین نے ان کی کنیت ابوعبداللہ بیان کی ہے۔ عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کی جانب روانہ ہوئے تو بعض مشتبہ خبریں موصول ہونے کی وجہ سے احتیاطاً عاصم بن عدی کو اہل قباء اور اہل عالیہ پر اپنا نائب مقرر فرمایا۔ ان کے لئے بدر کا حصہ بھی اور ثواب بھی رکھا، اس لئے سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ بدری صحابہ میں سے ہیں۔ ابن عمر کہتے ہیں: سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ جنگ احد، جنگ خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ سیدنا عاصم کا قد درمیانہ تھا۔ 115 سال کی عمر میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور حکومت میں سن 45 ہجری کو فوت ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5879]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5880
قال ابن عمر: وحدثنا أبو بكر بن عبد الله بن أبي سَبْرة، عن المِسْوَر بن رِفاعة، عن عبد الله بن مَكْنَف. وحدثنا أفلحُ بن سعيد، عن سعيد (1) بن عبد الرحمن بن رُقَيش، عن أبي البَدّاح بن عاصم بن عَدِيّ: أَنَّ رسول الله ﷺ لما أراد الخُروجَ إلى بدر خَلّف عاصمَ بنَ عَدِيّ على قُباءٍ وأهل العاليَة، لشيءٍ بلغَه عنهم، فضَرَب له بسَهْمِه وأجرِه، فكان كمن شهدها (2) .
عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (غزوہ) بدر کے لیے نکلنے کا ارادہ فرمایا، تو عاصم بن عدی کو قباء اور اہل عالیہ (مدینہ کا بالائی حصہ) پر اپنا نائب مقرر فرمایا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع ملی تھی۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مالِ غنیمت میں) ان کا حصہ بھی مقرر فرمایا اور انہیں (جہاد کا) اجر بھی ملا۔ پس ان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو غزوہ بدر میں شریک تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5880]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5880M
قال ابن عُمر: وشهد عاصم بن عدي أُحدًا والخَندق والمَشاهِدَ كلَّها مع رسولِ الله ﷺ، وكان عاصمٌ إلى القِصَر ما هو، ومات سنة خمس وأربعين في خلافة معاوية، وهو ابن خمسَ عشرةَ ومئة.
ابن عمر (الواقدی) بیان کرتے ہیں کہ: عاصم بن عدی (رضی اللہ عنہ) غزوہ احد، خندق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تمام غزوات میں شریک رہے۔ عاصم پست قامت (مختصر قد) کے مالک تھے، اور ان کی وفات امیر معاویہ (رضی اللہ عنہ) کی خلافت کے دوران سن 45 ہجری میں ہوئی جبکہ ان کی عمر ایک سو پندرہ (115) برس تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5880M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5881
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّورِي، حدثنا أحمد بن جَنَاب، حدثنا عيسى بن يونس، عن سعيد بن عثمان البَلَوي، عن عاصم بن أبي البَدّاح بن عاصم بن عَدي، عن أبيه، عن جده عاصم بن عَدِيّ، قال: اشتَريتُ أنا وأخي مئة سَهمٍ من سِهام خَيبَر، فبلَغَ ذلك النبيَّ ﷺ، فقال:"يا عاصمُ، ما ذئبانِ عادِيَانِ أصابا فَرِيسةَ غَنَمٍ أضاعَها ربُّها، بأفسَدَ فيها من حُبِّ المالِ والشَّرَفِ لِدِينِه" (3) . الحديثُ المشهورُ (1) لعاصمٍ عن رسول الله ﷺ هو الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5771 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
عاصم بن ابی بداح بن عاصم بن عدی اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے اور میرے بھائی نے جنگ حنین کے حصص میں سے ایک سو حصص خریدے۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچ گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عاصم! دو بھوکے بھیڑئیے بکریوں کے ریوڑ میں گھس کر اتنا فساد نہیں کرتے جتنا فساد مال اور منصب کی محبت کروا دیتی ہے۔ سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کردہ مشہور حدیث یہ ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5881]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5882
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أنَّ مالكًا حدَّثَه عن عبد الله بن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن أبيه، أنَّ أبا البَدّاح بن عاصم بن عَدِيّ أخبره عن أبيه: أنَّ رسولَ الله ﷺ رَخّص لرِعاءِ الإبِل في البَيتُوتة، يَرمُون يومَ النَّحْرِ، ثم يَرمُون من الغَدِ أو بعد الغَدِ، ثم يَرمُون يومَ النَّفْر (2) . صحيحُ الإسناد، جَوَّده مالكُ بن أنس، وزَلِقَ غيرُه فيه، ولم يُخرِجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5772 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ابوبداح بن عاصم بن عدی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں کے چرواہوں کے لئے یہ رخصت عنایت فرمائی ہے کہ وہ نحر کے دن، پھر اگلے دن، پھر اس سے اگلے دن رمی کر سکتے ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، مالک بن انس نے اس اسناد کو عمدہ قرار دیا ہے جبکہ دیگر محدثین نے اس کو پسند نہیں کیا۔ اور امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5882]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5883
فسمعتُ أبا العباس محمد بن يعقوب يقول: سمعت العباس بن محمد الدُّوْريَّ يقول: سمعتُ يحيى بن مَعِين يقول في حديث أبي البَدّاح بن عاصم بن عَدي: يرويه مالك بن أنس، عن عبد الله بن أبي بكر، عن أبيه، عن أبي البَدّاح بن عاصم بن عَدي عن أبيه: أنَّ رسول الله ﷺ رَخّص للرِّعاء أن يَرمُوا الحِمَارَ ليلًا. قال يحيى: حدَّثَناه سفيان بن عُيينة، عن محمد بن أبي بكر، عن أبيه، عن أبي البَدّاح بن عَدي، عن أبيه: أنَّ رسول الله ﷺ رخّص للرِّعاء أن يَرمُوا يومًا ويدعوا يومًا (1) . قال يحيى: وهذا خطأٌ، إنما هو كما قال مالك. قال يحيى: وكان سفيانُ إذا حدثَنا بهذا الحديث قال: ذهَب علَيَّ في هذا الحديث شيءٌ (2) . قال الحاكم: وقد أسندَ أبو البَدّاح بن عاصم بن عدي، عن أبيه حديثًا آخَر:
ابوبداح بن عاصم بن عدی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلہ بانوں کے لئے اس بات کی رخصت عنایت فرمائی ہے کہ وہ ایک دن رمی کریں اور ایک دن ناغہ کریں۔ ٭٭ یحیی کہتے ہیں: یہ غلط ہے، جیسا کہ مالک نے کہا: یحیی فرماتے ہیں: سفیان جب ہمیں یہ حدیث بیان کیا کرتے تھے تو کہا کرتے تھے: اس حدیث میں سے کچھ کچھ مجھے بھول گیا ہے۔ امام حاکم کہتے ہیں: ابوبداح بن عاصم بن عدی نے اپنے والد کے حوالے سے اس حدیث کو مسند بھی کیا ہے، جیسا کہ درج ذیل ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5883]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں