🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1163. فَضْلُ كَافَّةِ الْعَرَبِ
تمام عرب کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7170
حدثنا أبو بكر إسماعيل بن محمد بن إسماعيل بالرَّيِّ، حدثنا أبو حاتم، حدثنا يحيى بن صالح الوُحَاظي، حدثنا جَمِيع (1) بن ثُوَبَ، حدثنا عبد الله بن بُسْر صاحبُ النبيِّ ﷺ [قال: قال رسول الله ﷺ:"طُوبَى لمن رآني، وطُوبَى لمن رأى من رآني، ولمن رأى مَن رأى مَن رآني وآمنَ بي" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6994 - جميع بن ثوب واه
صحابی رسول سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خوشخبری ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے میرا دیدار کیا، اور خوشخبری ہے ان کے لئے جنہوں نے ان کا دیدار کیا جنہوں نے میرا دیدار کیا، اور خوشخبری ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے ان کو دیکھا جنہوں نے میرا دیدار کرنے والوں کا دیدار کیا اور مجھ پر ایمان لے آیا۔ ٭٭ یہ دیگر اسانید کے ہمراہ بھی منقول ہے جو کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سند کے بالکل قریب تر ہیں اور ہماری وہ اسانید عالیہ بھی ہیں۔ اور یہ روایات صحت کے لحاظ سے ہماری ذکر کردہ حدیث کے بہت قریب ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7170]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7170M
قال جَميعٌ: وحدثنا خالد بن مَعْدَان، عن أبي أُمامةَ، عن النبيِّ ﷺ، نحوَه (1) ] (2) .
هذا حديث (1) قد رُويَ بأسانيدَ قريبةٍ عن أنس بن مالك ﵁ (2) ممَّا عَلَونا في أسانيدَ منها، وأقربُ هذه الروايات إلى الصِّحة ما ذكرناه. فضلُ كافَّةِ العرب
7170 م - خالد بن معدان، ابوامامہ (رضی اللہ عنہ) کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی روایت بیان کرتے ہیں۔ یہ حدیث انس بن مالک (رضی اللہ عنہ) سے بھی قریب تر اسانید کے ساتھ روایت کی گئی ہے جن میں سے کچھ ہم نے عالی اسانید کے ساتھ حاصل کی ہیں، اور ان تمام روایات میں صحت کے اعتبار سے سب سے قریب وہی ہے جس کا ہم نے (پہلے) ذکر کیا ہے۔ (یہاں سے) تمام عرب کے فضائل کا ذکر (شروع ہوتا ہے)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7170M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7171
حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد الأصبهاني، حدثنا أحمد بن مَهدي بن رُستُم، حدثنا أبو بدر شُجاع بن الوليد، حدثنا قابوسُ بن أبي ظَبْيان، عن أبيه، عن سلمان قال: قال لي رسول الله ﷺ:"يا سلمان، لا تُبغِضُني فتُفارِقَ دينَك" فقلت: يا رسولَ الله، وكيف أُبغِضُك وبكَ هداني اللهُ ﷿؟ قال:"تُبغِضُ العربَ فتُبغِضُني (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6995 - قابوس بن أبي ظبيان تكلم فيه
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: اے سلمان! میرے ساتھ بغض کر کے اپنا دین مت چھوڑ بیٹھنا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض کروں حالانکہ اللہ تعالیٰ نے آپ ہی کی بدولت ہدایت عطا فرمائی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل عرب سے بغض رکھنا، حقیقت میں مجھ سے بغض رکھنے کے مترادف ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7171]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7172
أخبرنا أبو محمد الحسن بن محمد المِهْرجاني، حدثنا عبد العزيز بن معاوية، حدثنا أبو سفيان زياد بن سهل الحارثي، حدثنا عُمارة بن مِهْران المِعْوَلي، حدثنا عمرو بن دِينار، عن سالم بن عبد الله، عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"لمَّا خلَقَ اللهُ الخَلْقَ اختارَ العربَ، ثم اختارَ من العرب قريشًا، ثم اختارَ من قريشٍ بني هاشم، ثم اختارَني من بني هاشم، فأنا خِيرةٌ من خِيرةٍ" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6996 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا، تو ان میں سے عرب کو چنا، پھر عرب میں سے قریش کو چنا، پھر قریش میں سے بنی ہاشم کو چنا، پھر بنی ہاشم سے اللہ تعالیٰ نے مجھے پیدا کیا۔ چنانچہ میں ہر بہترین میں سے بہترین ہوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7172]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں