🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

89. إِذَا بُخِسَ الْمِيزَانُ حُبِسَ الْقَطْرُ
جب ناپ تول میں کمی کی جائے گی تو بارش روک لی جائے گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8745
أخبرني أبو زكريا العَنبَري، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن المثنَّى، حدثنا عبد الرحمن بن مَهْدي، حدثنا سفيان، عن أبيه، عن أبي يعلى الثَّوْري، عن سعد بن حُذَيفة قال: رُفِعَ إلى حُذيفةَ عيوبُ سعيد بن العاص، فقال: ما أدري أيَّ الأمرين أردتُم: تناولَ سلطان قومٍ ليس لكم، أو أردتم ردَّ هذه الفتنة، فإنها مُرسَلةٌ من الله، تَرتَعي في الأرض حتى تَطأَ خِطامَها، ليس أحدٌ رادَّها ولا أحدٌ مانعَها، وليس أحدٌ متروكًا (1) يقول: اللهُ اللهُ، إلَّا قُتِل، ثم يبعثُ الله قومًا قَزَعًا كَفَزَع الخريف (2) . قال: القَزَعُ: القِطعة من السَّحاب الرَّقيق، كأنَّها ظِلٌّ إذا مرَّت تحت السَّحاب الكثير.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8535 - صحيح
سعد بن حذیفہ فرماتے ہیں: سیدنا حذیفہ کے پاس سعید بن العاص کے عیوب بیان کئے گئے، آپ نے فرمایا میں نہیں جانتا کہ دو کاموں میں سے تمہارا ارادہ کیا ہے؟ تم ایسی قوم کی بادشاہت چاہتے ہو جو سلطنت تمہاری ہے ہی نہیں۔ یا تم اس فتنہ کو ختم کرنا چاہتے ہو، یہ فتنہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے بھیجا جائے گا، یہ زمین کی تمام فصلیں کھا جائے گا، حتی کہ اس کی لگام پاؤں کے نیچے روندی جائے گی۔ کوئی اس کو روکنے والا ہو گا نہ اس کو کوئی برا کہنے والا ہو گا، اور، جو بھی اللہ کا نام لے گا اس کو قتل کر دیا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ ایک ایسی قوم پیدا کرے گا۔ جو ساون کے بادلوں کی مانند یکجا ہو گی۔ آپ نے فرمایا: قزع سے مراد باریک بادلوں کا ایک ٹکڑا ہے، جب وہ بڑے بادل کے نیچے سے گزرتا ہے تو ایک سائبان کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8745]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8746
حدثني علي بن عيسى، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا ابن أبي عُمر: وحدَّثنا سفيانُ، عن جامعٍ، عن أبي وائل قال: قال عبد الله: إذا بُخِسَ الميزانُ حُبِسَ القَطْر، وإذا كَثُرَ الزنى كَثُرَ القتلُ ووقع الطاعون، وإذا كَثُرَ الكذبُ كَثُرَ الهَرْجُ (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8536 - على شرط البخاري ومسلم
ابووائل فرماتے ہیں: سیدنا عبداللہ نے فرمایا: جب ناپ تول میں کمی شروع ہو جائے گی تو بارشیں رک جائیں گی، اور جب زنا عام ہو جائے گا تو قتل بھی بڑھ جائے گا، اور طاعون پھیلے گا، اور جب جھوٹ عام ہو جائے گا تو موت زیادہ ہو جائے گی۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8746]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں