الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14109
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فِيهِمْ رَهْطٌ كُلُّهُمْ يَأْكُلُ الْجَذَعَةَ وَيَشْرَبُ الْفَرَقَ قَالَ: فَصَنَعَ لَهُمْ مُدًّا مِنْ طَعَامٍ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَبَقِيَ الطَّعَامُ كَمَا هُوَ كَأَنَّهُ لَمْ يُمَسَّ، ثُمَّ دَعَا بِغَمْرٍ فَشَرِبُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَبَقِيَ الشَّرَابُ كَأَنَّهُ لَمْ يُمَسَّ وَلَمْ يُشْرَبْ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، إِنِّي بُعِثْتُ إِلَيْكُمْ خَاصَّةً وَإِلَى النَّاسِ بِعَامَّةٍ، وَقَدْ رَأَيْتُمْ مِنْ هَذِهِ الْآيَةِ مَا رَأَيْتُمْ، فَأَيُّكُمْ يُبَايِعُنِي عَلَى أَنْ يَكُونَ أَخِي وَصَاحِبِي؟". قَالَ: فَلَمْ يَقُمْ إِلَيْهِ أَحَدٌ. قَالَ: فَقُمْتُ إِلَيْهِ وَكُنْتُ أَصْغَرَ الْقَوْمِ. فَقَالَ:" اجْلِسْ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ كُلُّ ذَلِكَ أَقْوَمُ إِلَيْهِ، فَيَقُولُ لِيَ:" اجْلِسْ" حَتَّى إِذَا كَانَ فِي الثَّالِثَةِ ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى يَدِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو عبدالمطلب کو جمع کیا، ان میں سے کچھ ایسے لوگ تھے، جو بکری کا پورا بچہ کھا جاتے تھے، اور ایک بڑا ڈول پانی کا پی جاتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ایک مد اناج کے ذریعے کھانا پکایا، انہوں نے وہ کھا لیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، پھر بھی کھانا اسی طرح رہ گیا تھا، جس طرح پہلے تھا، یوں جیسے اسے ہاتھ ہی نہ لگا ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (پانی کا) چھوٹا پیالہ منگوایا، ان لوگوں نے اسے پیا، یہاں تک کہ وہ سیراب ہو گئے اور مشروب پھر بھی اس طرح بچ گیا، جیسے اسے ہاتھ بھی نہ لگایا گیا ہو، یا اسے پیا بھی نہ گیا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اولاد عبدالمطلب! مجھے خصوصی طور پر تمہاری طرف اور عمومی طور پر لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا ہے، تم نے یہ نشانی (یعنی معجزہ) دیکھ لیا ہے، جو دیکھا ہے، تو تم میں سے کون میری اس بات پر بیعت کرے گا؟ کہ وہ میرا بھائی اور میرا ساتھی بنے گا؟ راوی کہتے ہیں: تو کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا نہیں ہوا، میں آپ کے سامنے کھڑا ہوا، حالانکہ میں اُن سب میں کمسن تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! ایسا تین مرتبہ ہوا، ہر مرتبہ میں ہی کھڑا ہوتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے فرماتے تھے: تم بیٹھ جاؤ! یہاں تک کہ جب تیسری مرتبہ ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ پر رکھ دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14109]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14109]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1371)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1375»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14110
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: (وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ، اصْنَعْ رِجْلَ شَاةٍ بِصَاعٍ مِنْ طَعَامٍ، وَاجْمَعْ لِي بَنِي هَاشِمٍ". وَهُمْ يَوْمَئِذٍ أَرْبَعُونَ رَجُلًا أَوْ أَرْبَعُونَ غَيْرَ رَجُلٍ. قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالطَّعَامِ فَوَضَعَهُ بَيْنَهُمْ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَإِنَّ مِنْهُمْ لَمَنْ يَأْكُلُ الْجَذَعَةَ بِإِدَامِهَا، ثُمَّ تَنَاوَلَ الْقَدَحَ فَشَرِبُوا مِنْهُ حَتَّى رَوَوْا - يَعْنِي مِنَ اللَّبَنِ - فَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَا رَأَيْنَا كَالسِّحْرِ، يَرَوْنَ أَنَّهُ أَبُو لَهَبٍ الَّذِي قَالَهُ. فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ اصْنَعْ، رِجْلَ شَاةٍ بِصَاعٍ مِنْ طَعَامٍ وَأَعْدِدْ قَعْبًا مِنْ لَبَنٍ". قَالَ: فَفَعَلْتُ، فَأَكَلُوا كَمَا أَكَلُوا فِي الْيَوْمِ الْأَوَّلِ، وَشَرِبُوا كَمَا شَرِبُوا فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى، وَفَضَلَ كَمَا فَضَلَ فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى، فَقَالَ: مَا رَأَيْنَا كَالْيَوْمِ فِي السِّحْرِ. فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ اصْنَعْ رِجْلَ شَاةٍ بِصَاعٍ مِنْ طَعَامٍ وَأَعْدِدْ قَعْبًا مِنْ لَبَنٍ". فَفَعَلْتُ. فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ اجْمَعْ لِي بَنِي هَاشِمٍ". فَجَمَعْتُهُمْ فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا فَبَدَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَيُّكُمْ يَقْضِي عَنِّي دَيْنِي؟". قَالَ: فَسَكَتَ، وَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَأَعَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَنْطِقَ فَقُلْتُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ:" أَنْتَ يَا عَلِيُّ، أَنْتَ يَا عَلِيُّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ أَيْضًا، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَرِيكٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم اپنے قریبی رشتے داروں کو ڈراؤ!“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! ایک صاع اناج کے ذریعے بکری کی ٹانگ پکاؤ، اور بنو ہاشم کو میرے لئے اکٹھا کر دو، جن کی تعداد اس وقت چالیس تھی، یا چالیس سے ایک آدھ فرد کم تھا، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا منگوایا اور وہ ان کے سامنے رکھا، انہوں نے اسے کھایا اور وہ سیر ہو گئے، حالانکہ ان میں ایسا فرد بھی تھا، جو سالن سمیت پورا جذعہ کھا جاتا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیالہ آگے کیا، انہوں نے اس میں سے پی لیا، یہاں تک کہ وہ سیراب ہو گئے، راوی کہتے ہیں: یعنی دودھ پی کر سیراب ہو گئے، ان میں سے بعض نے کہا: ہم نے اس طرح کا جادو کبھی نہیں دیکھا، راویوں کا خیال ہے: یہ بات ابولہب نے کہی تھی، (اگلے دن) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! ایک صاع اناج کے ہمراہ بکری کی ٹانگ پکڑاؤ، اور دودھ کا پیالہ پکڑاؤ، راوی کہتے ہیں: ان لوگوں نے کھانا کھا لیا، جس طرح پہلے دن کھایا تھا، اور اسی طرح پی لیا، جس طرح پہلی مرتبہ پیا تھا اور پھر بھی وہ کھانا اسی طرح بچ گیا، جس طرح پہلی مرتبہ بچا تھا، تو انہوں نے یہی کہا: کہ ہم نے آج کی طرح کا جادو نہیں دیکھا (پھر ایک دن) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! اناج کے ایک صاع کے ہمراہ بکری کی ایک ٹانگ پکڑاؤ، اور دودھ کا برتن تیار کرو، تو میں نے ایسا ہی کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! بنو ہاشم کو میرے لئے اکٹھا کرو، میں نے انہیں اکٹھا کیا، انہوں نے کھایا اور پیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے اور آپ نے فرمایا: ”تم میں سے کون میری طرف سے میرا قرض ادا کرے گا؟ راوی کہتے ہیں: تو میں خاموش رہا، لوگ بھی خاموش رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات دہرائی، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! تم کرو گے، اے علی! تم کرو گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال اور بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریک کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14110]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال اور بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریک کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14110]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2418 و 2417) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1992) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2111/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 885، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5384»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14111
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: صَنَعْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ طَعَامًا قَدْرَ مَا يَكْفِيهِمَا، فَأَتَيْتُهُمَا بِهِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ فَادْعُ لِي ثَلَاثِينَ مِنْ أَشْرَافِ الْأَنْصَارِ". فَشَقَّ عَلَيَّ ذَلِكَ وَقُلْتُ: مَا عِنْدِي شَيْءٌ أَزِيدُهُ. فَكَأَنِّي تَغَفَّلْتُ فَقَالَ:" اذْهَبْ فَائْتِنِي بِثَلَاثِينَ مِنْ أَشْرَافِ الْأَنْصَارِ". فَدَعَوْتُهُمْ فَجَاءُوا فَقَالَ:" اطْعَمُوا". فَأَكَلُوا حَتَّى صَدَرُوا، ثُمَّ شَهِدُوا أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ بَايَعُوهُ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجُوا. ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ فَادْعُ لِي سِتِّينَ مِنْ أَشْرَافِ الْأَنْصَارِ". قَالَ أَبُو أَيُّوبَ: وَاللَّهِ لَأَنَا بِالسِّتِّينَ أَجْوَدُ مِنِّي بِالثَّلَاثِينَ. قَالَ: فَدَعَوْتُهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَوَقَّفُوا". فَأَكَلُوا حَتَّى صَدَرُوا ثُمَّ شَهِدُوا أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ بَايَعُوهُ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجُوا. ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ فَادْعُ لِي تِسْعِينَ مِنَ الْأَنْصَارِ". فَلَأَنَا أَجْوَدُ بِالتِّسْعِينَ وَالسِّتِّينَ مِنِّي بِالثَّلَاثِينَ. قَالَ: فَدَعَوْتُهُمْ فَأَكَلُوا حَتَّى صَدَرُوا ثُمَّ شَهِدُوا أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ بَايَعُوهُ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجُوا. فَأَكَلَ مِنْ طَعَامِي ذَلِكَ مِائَةٌ وَثَمَانُونَ رَجُلًا كُلُّهُمْ مِنَ الْأَنْصَارِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لئے اتنا کھانا تیار کیا، جو ان دونوں کو کافی ہو جاتا، میں ان دونوں حضرات کے پاس اُسے لے کر آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم جاؤ اور انصار کے معززین میں سے تیس افراد کو میرے پاس لے کر آؤ! مجھ پر یہ بات گراں گزری، میں نے عرض کی: میرے پاس اس سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے، میں نے اس بارے میں عدم توجہ کا اظہار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ! اور میرے پاس انصار کے معززین میں سے تیس افراد کو لے کر آؤ، میں ان حضرات کو بلا کے لایا، وہ آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ کھانا کھاؤ! ان لوگوں نے کھانا کھا لیا، یہاں تک کہ وہ چلے گئے، انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، پھر انہوں نے جانے سے پہلے آپ کی بیعت کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور انصار کے معززین میں سے میرے پاس ساٹھ افراد کو بلا کے لاؤ! سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! تیس کے مقابلے میں ساٹھ کو بلانے کے لئے میں زیادہ آمادہ تھا، بہرحال میں انہیں بلا کے لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ ٹھہر جاؤ! پھر ان لوگوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ جب وہ واپس جانے لگے، تو انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، انہوں نے جانے سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت بھی کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور میرے پاس نوے انصار کو بلا کے لاؤ! راوی کہتے ہیں: تیس کے مقابلے میں نوے اور ساٹھ کو بلانے کے لئے میں زیادہ آمادہ تھا، میں نے انہیں بلایا، انہوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ فارغ ہو گئے، پھر انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، پھر انہوں نے جانے سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔ راوی کہتے ہیں: تو ایک سو اسّی افراد نے میرا کھانا کھایا، اُن سب کا تعلق انصار سے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14111]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14111]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (4090)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14112
وَعَنْ أَبِي حُبَيْشٍ الْغِفَارِيِّ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تِهَامَةَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِفُسْطَاطٍ جَاءَهُ الصَّحَابَةُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَهَدَنَا الْجُوعُ فَائْذَنْ لَنَا فِي الظَّهْرِ نَأْكُلُهُ. قَالَ:" نَعَمْ". فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَاذَا صَنَعْتَ؟ أَمَرْتَ النَّاسَ أَنْ يَنْحَرُوا الظَّهْرَ فَعَلَى مَا يَرْكَبُونَ؟ قَالَ:" فَمَا تَرَى يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟". قَالَ: أَرَى أَنْ تَأْمُرَهُمْ أَنْ يَأْتُوا بِفَضْلِ أَزْوَادِهِمْ فَتَجْمَعَهُ فِي تَوْرٍ، ثُمَّ تَدْعُو اللَّهَ لَهُمْ. فَأَمَرَهُمْ، فَجَعَلُوا فَضْلَ أَزْوَادِهِمْ فِي ثَوْبٍ ثُمَّ دَعَا لَهُمْ. ثُمَّ قَالَ:" ائْتُوا بِأَوْعِيَتِكُمْ". فَمَلَأَ كُلُّ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ وِعَاءَهُ. ثُمَّ أَمَرَ بِالرَّحِيلِ، فَلَمَّا جَاوَزَ وَانْتَظَرُوا فَنَزَلُوا، فَنَزَلَ وَنَزَلُوا مَعَهُ، فَشَرِبَ مِنْ مَاءِ السَّمَاءِ، فَجَاءَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ فَجَلَسَ اثْنَانِ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَهَبَ الْآخَرُ مُعْرِضًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنِ النَّفَرِ الثَّلَاثَةِ؟ أَمَّا وَاحِدٌ فَاسْتَحْيَا مِنَ اللَّهِ فَاسْتَحْيَا اللَّهُ مِنْهُ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَأَقْبَلَ تَائِبًا فَتَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَأَعْرَضَ فَأَعْرَضَ اللَّهُ عَنْهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ فَقَالَ:" مَا تَرَى يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟". قَالَ: أَرَى أَنْ تَأْمُرَهُمْ وَأَنْتَ أَفْضَلُ رَأْيًا. وَزَادَ أَيْضًا: وَنَزَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَزَلُوا مَعَهُ، وَشَرِبُوا مِنَ الْمَاءِ هُمْ وَالْكُرَاعُ، ثُمَّ خَطَبَهُمْ فِي ثَلَاثَةِ نَفَرٍ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوحبیش غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ غزوہ تہامہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، یہاں تک کہ جب ہم لوگ عسفان کے مقام پر پہنچے، تو صحابہ کرام آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں بھوک کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے، آپ ہمیں سواریوں کے بارے میں اجازت دیجئے کہ ہم انہیں (ذبح کر کے، ان کا گوشت) کھا لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں پتہ چلا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ آپ نے لوگوں کو یہ اجازت دے دی ہے کہ وہ سواریاں ذبح کر لیں؟ تو پھر وہ سواری کس پر کریں گے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن خطاب! پھر تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے عرض کی: میرا یہ خیال ہے کہ آپ لوگوں کو یہ ہدایت کریں کہ اُن کے پاس زاد سفر میں سے جو کچھ بچا ہوا ہے، وہ لے آئیں، پھر آپ اسے ایک کپڑے میں جمع کر کے اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کریں (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا، انہوں نے بچا ہوا زاد سفر ایک کپڑے میں ڈالا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا کی، پھر آپ نے فرمایا: اپنے برتن لے آؤ! تو ان میں سے ہر ایک فرد نے اپنا برتن بھر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانگی کا حکم دیا، جب وہ لوگ آگے گئے، تو بارش شروع ہو گئی، ان لوگوں نے پڑاؤ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا، آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی پڑاؤ کیا، لوگوں نے آسمان سے نازل ہونے والا پانی پیا، پھر تین افراد آئے، دو افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھ گئے، اور تیسرا فرد منہ پھیر کے چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ان تین افراد کے بارے میں بتاؤں؟ ان میں سے ایک شخص نے اللہ تعالیٰ سے حیاء کی، تو اللہ تعالیٰ نے اس کی حیاء کو قبول کیا، ان میں سے دوسرا شخص توبہ کرنے والے کے طور پر آیا، تو اللہ تعالیٰ نے اس کی توبہ کو قبول کیا، اور تیسرا شخص، اُس نے منہ پھیر لیا، تو اللہ تعالیٰ نے بھی اس سے اعراض کیا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اے ابن خطاب! تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے عرض کی: میرا یہ خیال ہے کہ آپ لوگوں کو یہ ہدایت کر دیں، ویسے آپ کی رائے بہتر ہے۔“ اور اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ بھی زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا اور آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی پڑاؤ کیا اور لوگوں نے اور ان کے گھوڑوں نے پانی پیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خطبہ دیتے ہوئے تین افراد کا ذکر کیا۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14112]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اے ابن خطاب! تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے عرض کی: میرا یہ خیال ہے کہ آپ لوگوں کو یہ ہدایت کر دیں، ویسے آپ کی رائے بہتر ہے۔“ اور اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ بھی زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا اور آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی پڑاؤ کیا اور لوگوں نے اور ان کے گھوڑوں نے پانی پیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خطبہ دیتے ہوئے تین افراد کا ذکر کیا۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14112]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2419)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3552»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14113
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْعَدُوَّ قَدْ حَضَرَ وَهُمْ شِبَاعٌ وَالنَّاسُ جِيَاعٌ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: أَلَا نَنْحَرُ نَوَاضِحَنَا فَنُطْعِمُهَا النَّاسَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَ عِنْدَهُ فَضْلُ طَعَامٍ فَلْيَجِئْ بِهِ". فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْمُدِّ وَالصَّاعِ وَأَكْثَرَ وَأَقَلَّ، فَكَانَ جَمِيعُ مَا فِي الْجَيْشِ بِضْعَةً وَعِشْرِينَ صَاعًا، فَجَلَسَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى جَنْبِهِ وَدَعَا بِالْبَرَكَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُذُوا وَلَا تَنْتَهِبُوا". فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَأْخُذُ فِي جِرَابِهِ وَفِي غِرَارَتِهِ، وَأَخَذُوا فِي أَوْعِيَتِهِمْ، حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيَرْبُطُ كُمَّ قَمِيصِهِ فَيَمْلَأَهُ، فَفَرَغُوا وَالطَّعَامُ كَمَا هُوَ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، لَا يَأْتِي بِهَا عَبْدٌ مُحِقٌّ إِلَّا وَقَاهُ اللَّهُ حَرَّ النَّارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي عَمْرَةَ فِي الْإِيمَانِ فِي أَوَّلِ بَابٍ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں حصہ لے رہے تھے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! دشمن قریب آ چکا ہے، وہ لوگ سیر ہوں گے اور ہم لوگ بھوکے ہوں گے، انصار نے کہا: کیا ہم اپنی اونٹنیوں کو ذبح نہ کر لیں؟ اس طرح ہم لوگوں کو کھانا کھلا دیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کے پاس اضافی کھانا موجود ہو، وہ اسے لے آئے، تو کوئی شخص ایک مد لے آیا، کوئی ایک صاع لے آیا، کوئی اس سے زیادہ، یا اس سے کم لے کے آیا، لشکر میں جو کچھ بھی تھا، وہ سارا ملا کے بیس صاع سے کچھ زیادہ بنا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ایک طرف بیٹھ گئے، آپ نے برکت کی دعا کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ لینا شروع کرو! لیکن لوٹ مار نہ کرنا، تو کوئی شخص اپنے تھیلے میں بھر لیتا تھا، کوئی شخص برتن میں بھر لیتا تھا، یہاں تک کہ ان لوگوں نے وہ سامان اپنے برتنوں میں ڈال لیا، یہاں تک کہ ایک شخص نے اپنی قمیص کی آستین کو باندھا اور اسے بھر لیا، جب وہ لوگ یہ لے کر فارغ ہوئے، تو وہ کھانا اُسی طرح تھا، جیسے پہلے تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں ہے، اور میں اللہ کا رسول ہوں، جو بھی بندہ اس کلمے کے ہمراہ آئے گا، جبکہ وہ اس پر حقیقی طور پر ایمان رکھتا ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم کی گرمی سے بچا لے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ عمری ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الایمان میں، پہلے باب میں، سیدنا ابوعمرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14113]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ عمری ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الایمان میں، پہلے باب میں، سیدنا ابوعمرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14113]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (230)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4313، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3626، 6501/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14114
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ قَالَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْبَعِمِائَةٍ مِنْ مُزَيْنَةَ، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَمْرِهِ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَنَا طَعَامٌ نَتَزَوَّدُهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُمَرَ:" زَوِّدْهُمْ". فَقَالَ: مَا عِنْدِي إِلَّا فَاضِلَةً مِنْ تَمْرٍ، وَمَا أَرَاهُ يُغْنِي عَنْهُمْ شَيْئًا. قَالَ:" انْطَلِقْ فَزَوِّدْهُمْ". فَانْطَلَقَ بِنَا إِلَى عِلِّيَّةٍ، فَإِذَا فِيهَا تَمْرٌ مِثْلَ الْبَكْرِ الْأَوْرَقِ. فَقَالَ: خُذُوا، فَأَخَذَ الْقَوْمُ حَاجَتَهُمْ، قَالَ: وَكُنْتُ مِنْ آخِرِ الْقَوْمِ، قَالَ: فَالْتَفَتُّ وَمَا أَفْقِدُ مَوْضِعَ تَمْرَةٍ، وَقَدِ احْتَمَلَ مِنْهُ أَرْبَعُمِائَةَ رَجُلٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مزینہ قبیلے کے چار سو افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے بارے میں ہدایت کی، تو حاضرین میں سے کسی نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس اتنا اناج نہیں ہے کہ ہم انہیں زاد راہ کے طور پر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم انہیں زادراہ کے لئے دو! انہوں نے عرض کی: میرے پاس تو صرف بچی ہوئی کھجوریں ہیں، اور میرے خیال میں وہ ان کے کام نہیں آ سکیں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور انہیں دو! تو وہ ہمیں ساتھ لے کر ایک بالاخانہ کی طرف گئے، وہاں اتنی کھجوریں تھیں، جتنا جوان خاکستری اونٹ ہوتا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم لوگ لے لو! تو تمام لوگوں نے اپنی اپنی ضرورت کے مطابق لینا شروع کیا، میں لینے والوں میں آخری فرد تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے غور کیا تو مجھے کھجوروں کی جگہ پر کوئی چیز کم محسوس نہیں ہوئی، حالانکہ وہاں سے چار سو افراد نے کھجوریں لی تھیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14114]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14114]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14115
وَعَنْ دُكَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْخَثْعَمِيِّ قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ أَرْبَعُونَ وَأَرْبَعُمِائَةٍ نَسْأَلُهُ الطَّعَامَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُمَرَ:" قُمْ فَأَعْطِهِمْ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِنْدِي إِلَّا مَا يَقِيظُنِي وَالصِّبْيَةَ - قَالَ وَكِيعٌ: الْقَيْظُ فِي كَلَامِ الْعَرَبِ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ - قَالَ:" قُمْ فَأَعْطِهِمْ". قَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمْعًا وَطَاعَةً. قَالَ: فَقَامَ عُمَرُ وَقُمْنَا مَعَهُ فَصَعِدَ بِنَا إِلَى غُرْفَةٍ لَهُ، فَأَخْرَجَ الْمِفْتَاحَ مِنْ حُجْرَتِهِ فَفَتَحَ الْبَابَ. قَالَ دُكَيْنٌ: فَإِذَا فِي الْغُرْفَةِ مِنَ التَّمْرِ شَبِيهٌ بِالْفَصِيلِ الرَّابِضِ. قَالَ: شَأْنُكُمْ. قَالَ: فَأَخَذَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا حَاجَتَهُ مَا شَاءَ. قَالَ: فَالْتَفَتُّ وَإِنِّي لَمِنْ آخِرِهِمْ فَكَأَنَّا لَمْ نُرْزَأْ مِنْهُ تَمْرَةً. قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا دکین بن سعید خثعمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم چار سو چالیس افراد تھے، ہم نے آپ سے اناج مانگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اُٹھو اور انہیں ادائیگی کرو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ میرے پاس صرف اتنی کھجوریں ہیں، جو میرے لئے اور بچوں کے لئے کچھ عرصے کے لئے کافی ہوں گی، وکیع نامی راوی کہتے ہیں: عربوں کے محاور ے میں لفظ ”قیظ“ کا مطلب چار ماہ ہوتا ہے، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُٹھو اور انہیں ادائیگی کرو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کا حکم مانتا ہوں، راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اٹھے، ان کے ساتھ ہم بھی اُٹھے، وہ ہمیں لے کر اپنے بالاخانے پر چڑھ گئے، انہوں نے اپنے پہلو میں سے چابی نکالی اور دروازہ کھول دیا، سیدنا دکین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کمرے میں اتنی کھجوریں ہوں گی، جو کم عمر اونٹ کی مانند ہوں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ لے لو! راوی کہتے ہیں: ہم میں سے ہر ایک شخص نے اپنی حاجت کے مطابق جتنی چاہیں اتنی کھجوریں لے لیں، راوی کہتے ہیں: جب میں نے توجہ کی، تو میں ان لوگوں میں لینے والے آخری افراد میں سے تھا، اور گویا ہم نے ان کھجوروں میں کوئی کمی نہیں کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14115]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14115]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4207) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (174/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17126»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14116
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: كُنْتُ فِي أَهْلِ الصُّفَّةِ فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا بِقُرْصٍ فَكَسَرَهُ فِي الصُّفَّةِ، وَصَنَعَ فِيهَا مَاءً سُخْنًا، ثُمَّ صَنَعَ فِيهَا وَدَكًا ثُمَّ سَفْسَفَهَا، ثُمَّ لَبَّقَهَا ثُمَّ صَنَعَهَا ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ فَائْتِنِي بِعَشَرَةٍ أَنْتَ عَاشِرُهُمْ". فَجِئْتُ بِهِمْ فَقَالَ:" كُلُوا وَكُلُوا مِنْ أَسْفَلِهَا وَلَا تَأْكُلُوا مِنْ أَعْلَاهَا ; فَإِنَّ الْبَرَكَةَ تَنْزِلُ فِي أَعْلَاهَا". فَأَكَلُوا مِنْهَا حَتَّى شَبِعُوا. قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْ آخِرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اہل صفہ میں شامل تھا، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روٹی منگوائی، آپ نے اسے پیالے میں توڑا، آپ نے اس میں گرم پانی ڈالا، پھر آپ نے اس میں چربی تیار کی، پھر آپ نے اسے کوٹنا شروع کیا، اور پھر آپ نے اس کا ثرید تیار کر دیا، اور اسے زمین سے بلند کر دیا، پھر آپ نے فرمایا: تم جاؤ اور میرے پاس دس افراد کو لے کے آؤ، تم ان میں سے دسویں فرد ہو، میں ان کو لے کے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ کھاؤ اور تم اس کے نیچے والے حصے سے کھانا، تم اس کے اوپر والے حصے سے نہ کھانا، کیونکہ برکت اس کے اوپر والے حصے میں نازل ہو گی، تو ان لوگوں نے اس میں سے کھا لیا، یہاں تک کہ وہ لوگ سیر ہو گئے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14116]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (4901/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14117
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ أَيْضًا قَالَ: كُنْتُ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ، فَشَكَا أَصْحَابِي الْجُوعَ فَقَالُوا: يَا وَاثِلَةَ، اذْهَبْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَطْعِمْ لَنَا. فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَصْحَابِي شَكَوُا الْجُوعَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَائِشَةَ:" هَلْ عِنْدَكِ مِنْ شَيْءٍ؟". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِنْدِي إِلَّا فُتَاتُ خُبْزٍ. قَالَ:" فَأْتِنِي بِهِ". فَجَاءَتْ بِجِرَابٍ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَحْفَةٍ فَأَفْرَغَ الْخُبْزَ فِي الصَّحْفَةِ، ثُمَّ جَعَلَ يُصْلِحُ الثَّرِيدَ بِيَدِهِ، وَهُوَ يَرْبُو حَتَّى امْتَلَأَتِ الصَّحْفَةُ، فَقَالَ:" يَا وَاثِلَةُ، اذْهَبْ فَجِئْ بِعَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِي وَأَنْتَ عَاشِرُهُمْ". فَذَهَبْتُ فَجِئْتُ بِعَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِي وَأَنَا عَاشِرُهُمْ، فَقَالَ:" اجْلِسُوا وَخُذُوا بِاسْمِ اللَّهِ، خُذُوا مِنْ حَوَالَيْهَا وَلَا تَأْخُذُوا مِنْ أَعْلَاهَا ; فَإِنَّ الْبَرَكَةَ تَنْزِلُ مِنْ أَعْلَاهَا". فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، ثُمَّ قَامُوا وَفِي الصَّحْفَةِ مِثْلَ مَا كَانَ فِيهَا، ثُمَّ جَعَلَ يُصْلِحُهَا بِيَدِهِ، وَهِيَ تَرْبُو حَتَّى امْتَلَأَتْ. قَالَ:" يَا وَاثِلَةُ، اذْهَبْ فَجِئْ بِعَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِكَ". فَجِئْتُ بِعَشَرَةٍ فَقَالَ:" اجْلِسُوا" فَجَلَسُوا، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ قَامُوا فَقَالَ:" اذْهَبْ فَجِئْ بِعَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِكَ". فَذَهَبْتُ فَجِئْتُ بِعَشَرَةٍ فَفَعَلُوا مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ:" هَلْ بَقِيَ مِنْ أَحَدٍ؟". قُلْتُ: نَعَمْ عَشْرٌ. قَالَ:" اذْهَبْ فَجِئْ بِهِمْ". فَذَهَبْتُ فَجِئْتُ بِهِمْ فَقَالَ:" اجْلِسُوا". فَجَلَسُوا، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ قَامُوا، وَبَقِيَ فِي الصَّحْفَةِ مِثْلُ مَا كَانَ، ثُمَّ قَالَ:" يَا وَاثِلَةُ اذْهَبْ بِهَذَا إِلَى عَائِشَةَ". - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اصحاب صفہ میں سے ایک تھا، میرے ساتھیوں نے بھوک کی شکایت کی، انہوں نے کہا: اے واثلہ! تم اللہ کے رسول کے پاس جاؤ اور ہمارے لئے کھانے کے لئے کچھ لے کے آؤ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ساتھیوں نے بھوک کی شکایت کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس صرف روٹی کے چند ٹکڑے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس وہی لے آؤ، وہ ایک تھیلا لے کر آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیالہ منگوایا، آپ نے روٹیاں پیالے میں ڈالیں، پھر آپ اپنے دست مبارک کے ذریعے ثرید بنانے لگے، وہ کھانا بڑھنا شروع ہوا، یہاں تک کہ وہ پیالہ بھر گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے واثلہ! تم جاؤ اور میرے اصحاب میں سے دس افراد کو لے آؤ، تم ان میں سے دسویں فرد ہو، میں گیا اور میں اپنے ساتھیوں میں سے دس افراد کو لے آیا، جن کے ساتھ میں دسواں فرد تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ بیٹھو اور تم لوگ اللہ کا نام لے کر کھانا شروع کرو، اور تم اس کے اطراف سے کھانا اور اس کے اوپر والے حصے کی طرف سے نہ کھانا، کیونکہ برکت اس کے اوپر والے حصے کی طرف نازل ہوتی ہے، تو ان لوگوں نے کھانا شروع کیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، اور پھر وہ اٹھ گئے، جبکہ پیالے میں اتنا کھانا موجود تھا جتنا پہلے موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پھر اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے ٹھیک کرنے لگے، یہاں تک کہ وہ بڑھنا شروع ہوا، یہاں تک کہ وہ پیالہ بھر گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے واثلہ! تم جاؤ اور اپنے ساتھیوں میں سے دس افراد کو لے آؤ، تو میں دس افراد کو لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ بیٹھو، وہ لوگ بیٹھے، ان لوگوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے اور کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور اپنے ساتھیوں میں سے دس افراد کو میرے پاس لے آؤ، میں پھر گیا، میں دس افراد کو لے آیا، انہوں نے بھی ایسا ہی کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا کوئی باقی رہ گیا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، دس افراد رہ گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جاؤ اور انہیں لے آؤ، میں گیا اور انہیں لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ بیٹھو، وہ لوگ بیٹھ گئے، انہوں نے کھانا شروع کیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے پھر وہ اٹھ کھڑے ہوئے، تو پیالے میں اتنا ہی کھانا موجود تھا، جتنا پہلے تھا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے واثلہ! اسے عائشہ کے پاس لے جاؤ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/22)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14118
وَفِي رِوَايَةٍ: كُنْتُ فِي الصُّفَّةِ وَهُمْ عِشْرُونَ رَجُلًا. فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالُوا: هَا هُنَا كِسْرَةٌ وَشَيْءٌ مِنْ لَبَنٍ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں صفہ میں تھا وہ لوگ بیس افراد تھے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ گھر والوں نے بتایا کہ یہاں روٹی کا ٹکڑا ہے، اور تھوڑا سا دودھ ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (90/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔