مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
474. «احْفَظُونِي فِي عِتْرَتِي»
میری عترت (خاص الخاص رشتے داروں) کے بارے میں میرا خیال رکھو
حدیث نمبر: 721
721 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الدَّقَّاقُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ السَّرَّاجُ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ النَّقَّادِ، ثنا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ بِنْتِ مَطَرٍ، ثنا هَاشِمُ بْنُ قَاسِمٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ , عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ ”میری عترت (خاص الخاص رشتے داروں) کے بارے میں میرا خیال رکھو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 721]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف، ہاشم بن قاسم کے حالات نہیں ملے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
475. اسْتَرْشِدُوا ذَوِي الْعُقُولِ تُرْشَدُوا
عقل والوں سے راہنمائی طلب کرو راہنمائی پا لو گے
حدیث نمبر: 722
722 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَزَادْمُرْدَ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ شَاكِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْعَطَّارُ بِالْمَصِّيصَةِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ زِيَادٍ الْمَتُّوثِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَجَاءٍ، ثنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ، أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اسْتَشِيرُوا ذَوِي الْعُقُولِ تُرْشَدُوا، وَلَا تُعْصُوهُمْ فَتَنْدَمُوا»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”عقل والوں سے رہنمائی طلب کرو رہنمائی پا لو گے اور ان کی نافرمانی نہ کرو ورنہ پچھتاؤ گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 722]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف جدا، عبد العزیز بن ابى رجاء سخت ضعیف ہے۔ دیکھئے «السلسلة الضعيفة: 617»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
476. تُوبُوا إِلَى رَبِّكُمْ قَبْلَ أَنْ تَمُوتُوا
مرنے سے پہلے اپنے رب کی طرف رجوع کر لو
حدیث نمبر: 723
723 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحَسَنِ الْمَعَافِرِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ فَهْدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُطَرِّفٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْيَرْبُوعِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَدَوِيُّ الْبَصْرِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ فَقَالَ: «تُوبُوا إِلَى رَبِّكُمْ قَبْلَ أَنْ تَمُوتُوا، وَبَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ الزَّاكِيَةِ قَبْلَ أَنْ تُشْغَلُوا، وَصِلُوا الَّذِي بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ بِكَثْرَةِ ذِكْرِكُمْ إِيَّاهُ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”تم مرنے سے پہلے اپنے رب کی طرف رجوع کر لو اور مصروف ہونے سے پہلے پاکیزہ اعمال کر لو اور اس کا کثرت سے ذکر کر کے اپنے اس تعلق کو مضبوط کر لو جو تمہارے اور اس کے درمیان ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 723]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 1081، عبد بن حميد: 1136، والطبراني فى «الكبير» برقم: 21، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1261، شعب الايمان: 2754» علی بن زید ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 724
724 - وأنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْبَارِيُّ، نا أَبُو بَكْرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْمِسْوَرِ نا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، نا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ، نا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ تُوبُوا إِلَى رَبِّكُمْ قَبْلَ أَنْ تَمُوتُوا، وَبَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ قَبْلَ أَنْ تُشْغَلُوا، وَصِلُوا الَّذِي بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ بِكَثْرَةِ ذِكْرِكُمْ لَهُ وَبِكَثْرَةِ الصَّدَقَةِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ تُنْصَرُوا وَتُؤْجَرُوا وَتُرْزَقُوا» مُخْتَصَرٌ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر فرمایا: ”اے لوگو! مرنے سے پہلے اپنے رب کی طرف رجوع کر لو اور مصروف ہونے سے پہلے جلدی جلدی نیک اعمال کر لو اور اس کا کثرت سے ذکر کر کے اور ظاہری اور پوشیدہ طور پر صدقہ کر کے اپنے اس تعلق کو مضبوط کر لو جو تمہارے اور اس کے درمیان ہے، تمہاری مدد کی جائے گی، تمہیں اجر دیا جائے گا اور تمہیں روزی ملے گی۔“ یہ حدیث مختصر ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 724]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 1081، عبد بن حميد: 1136، والطبراني فى «الكبير» برقم: 21، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1261، شعب الايمان: 2754» علی بن زید ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
477. تَجَافُوا عَنْ عُقُوبَةِ ذَوِي الْمُرُوءَةِ مَا لَمْ يَكُنْ حَدًّا
جب کسی شرعی حد کا معاملہ نہ ہو تو صاحب مروت لوگوں کو سزا دینے سے پہلو تہی کرو
حدیث نمبر: 725
725 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الضَّحَّاكِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَجَافُوا عَنْ عُقُوبَةِ ذَوِي الْمُرُوءَةِ مَا لَمْ يَكُنْ حَدًّا»
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی شرعی حد کا معاملہ نہ ہو تو صاحب مروت لوگوں کو سزا دینے سے پہلو تہی کرو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 725]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف جدا، عبداللہ بن زیاد متروک اور یحییٰ بن عبد اللہ بن ضحاک ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
478. تَجَافُوا عَنْ ذَنْبِ السَّخِيِّ، فَإِنَّ اللَّهَ آخِذٌ بِيَدِهِ كُلَّمَا عَثَرَ
سخی آدمی کی لغزش سے پہلو تہی کرو کیونکہ وہ جب بھی پھسلتا ہے اللہ اس کا ہاتھ تھام لینے والا ہے
حدیث نمبر: 726
726 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ التُّسْتَرِيُّ، أبنا أَبُو الْقَاسِمِ رُوزْبَةُ بْنُ الْحَسَنِ الْكَاتِبُ ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْمُبَارَكِ الطُّوسِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَلِيحِ بْنِ رَسْلَانَ الْفَيُّومِيُّ، ثنا ذُو النُّونِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا فُضَيْلٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَجَافُوا عَنْ ذَنْبِ السَّخِيِّ، فَإِنُّ اللَّهُ آخِذٌ بِيَدِهِ كُلَّمَا عَثَرَ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سخی آدمی کی لغزش سے پہلو تہی کرو کیونکہ وہ جب بھی پھسلتا ہے اللہ اس کا ہاتھ تھام لینے والا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 726]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 5710، وشعب الايمان: 10371» لیث بن ابی سلیم ضعیف مدلس ہے، اس میں اس کے علاوہ بھی علتیں ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
479. عُودُوا الْمَرِيضَ
مریض کی عیادت کرو
حدیث نمبر: 727
727 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بُهْزَاذَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمَخْزُومِيُّ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، أبنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شِيرَوَيْهِ الْفَسَوِيُّ بِهَا ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَبِي عِيسَى الْأُسْوَارِيِّ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «عُودُوا الْمَرِيضَ، وَاتَّبِعُوا الْجَنَازَةَ تُذَكِّرُكُمُ الْآخِرَةَ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مریض کی عیادت کرو، جنازوں میں شرکت کرو (تمہارا ایسا کرنا) تمہیں آخرت کی یاد دلائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 727]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الادب المفرد: 518، وابن حبان: 2955، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6674، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11350»
وضاحت: تشریح: -
عقل مند اور دانا وہی ہے جو اپنی موت کو یاد رکھے، جو شخص موت کو یاد نہیں رکھتا وہ عقل مند نہیں۔ مذکورہ بالا حدیث میں موت کو یاد رکھنے کے حوالے سے دو باتوں کی تلقین فرمائی گئی ہے:
① عیادت مریض:۔۔۔۔
مریض کی عیادت کی بڑی فضیلت ہے، حدیث میں آتا ہے کہ جب کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے جاتا ہے تو واپس آنے تک وہ جنت کے تازہ پھلوں کے چننے میں مصروف رہتا ہے۔“ [مسلم: 2568]
اسی طرح ایک اور حدیث ہے کہ روز قیامت اللہ تعالیٰ ٰ فرمائے گا: ابن آدم! میں بیمار ہوا لیکن تو نے میری عیادت نہیں کی۔ انسان کہے گا: اے میرے پروردگار! میں کیسے تیری عیادت کرتا جبکہ تو تو رب العالمین ہے؟ اللہ فرمائے گا: کیا تجھے علم نہیں تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا لیکن تو نے اس کی عیادت نہیں کی اگر تو اس کی عیادت کرتا تو یقیناً مجھے اس کے پاس پاتا۔“ [مسلم: 2569]
مریض کی عیادت کی جہاں اور بڑی فضیلتیں ہیں، وہیں اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ انسان کو اپنی موت یاد آ جاتی ہے۔ بندہ جب مریض کی بیماری اور اس کے حال پر غور کرتا ہے تو اسے اپنی بھی موت یاد آتی ہے۔
② ات باع جنائز:۔۔۔۔
جنازوں میں شرکت کرنا بھی بڑی فضیلت والا عمل ہے، حدیث میں ہے کہ ”جو شخص ایمان اور ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے میں شریک ہوتا ہے اور اس کے ساتھ رہتا ہے حتی کہ اس کی نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے اور اس کے دفنانے سے فارغ ہو جاتا ہے تو وہ دو قیراط اجر کے ساتھ واپس لوٹتا ہے، ہر قیراط احد پہاڑ کی مثل ہے اور جو شخص نماز جنازہ پڑھتا ہے اور اس کے دفنانے سے پہلے ہی واپس آ جاتا ہے تو وہ ایک قیراط اجر کے ساتھ لوٹتا ہے۔“ [بخاري: 1325، ومسلم: 935]
انسان جب جنازے میں شرکت کرتا ہے تو ضرور اسے اپنی موت بھی یاد آتی ہے کہ جس طرح آج میرا یہ بھائی دنیا سے سفر آخرت پر روانہ ہو رہا ہے اسی طرح ایک دن میں نے بھی اس سفر پر روانہ ہونا ہے۔

إسناده صحيح
480. لِيَكُنْ بَلَاغُ أَحَدِكُمْ فِي الدُّنْيَا زَادَ الرَّاكِبِ
تم میں سے ہر شخص کا دنیا میں اتنا ہی خرج وحصہ ہونا چاہیے جتنا کہ ایک سوار کا تو شہ ہوتا ہے
حدیث نمبر: 728
728 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَحُمَيْدٍ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ وَابْنَ مَسْعُودٍ دَخَلَا عَلَى سَلْمَانَ يَعُودَانِهِ، فَبَكَى سَلْمَانُ، فَقَالَا لَهُ: مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟، قَالَ: عَهْدٌ عَهِدَهُ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَحْفَظْهُ مِنَّا أَحَدٌ، قَالَ: وَذَكَرَ: «لِيَكُنْ بَلَاغُ أَحَدِكُمْ مِنَ الدُّنْيَا زَادَ الرَّاكِبِ»
سعید بن مسیب اور مورق عجلی سے مروی ہے کہ سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہما اور ابن مسعود رضی اللہ عنہما سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے گئے تو سلمان رو پڑے، انہوں نے ان سے کہا: اے ابوعبد اللہ! آپ کو کس چیز نے رلا دیا؟ انہوں نے کہا: اس عہد نے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے لیا تھا، لیکن ہم میں سے کسی نے اس کی پاسداری نہیں کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔ اور انہوں نے بیان کیا: ”تم میں سے ہر شخص کا دنیا میں اتنا ہی خرچ و حصہ ہونا چاہیے جتنا کہ ایک سوار کا توشہ ہوتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 728]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه المعجم الكبير: 6160، تهذيب الاثار: 440، وابن ماجه: 4104،عن انس»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں دنیا سے بے رغبتی اور فکر آخرت کا درس ہے کہ ہر وقت دنیا کے پیچھے بھاگنے کے بجائے آخرت کی فکر کرنی چاہیے، متاع دنیا میں سے اتنا سامان کہ جس سے زندگی کا پہیہ چل سکے لینے کی اجازت ہے، اس سے زیادہ لینا بوجھ ہے۔ ایک مسافر سفر پر روانہ ہوتے وقت صرف اپنی ضرورت کا سامان اٹھاتا ہے، ضرورت سے زیادہ اٹھائے گا تو تکلیف میں مبتلا ہو گا، چونکہ یہ دنیا بھی ایک مسافر خانہ ہے، یہاں کا ہر شخص مسافر ہے، لہٰذا وہ جائز ذرائع سے اتنا مال تو حاصل کر لے جس سے اس کی گزر بسر ہو سکے لیکن اس مال کو اپنی زندگی کا مقصد نہ بنائے کہ مقصد حیات تو اللہ تعالیٰ ٰ کی عبادت ہے۔

صحيح
481. اغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ
پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو
حدیث نمبر: 729
729 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَعِيدِ بْنِ سَخْتَوَيْهِ، بِمَكَّةَ، أبنا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْجَرَّاحِ , عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ وَهُوَ يَعِظُهُ:" اغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ: شَبَابَكَ قَبْلَ هِرَمِكَ، وَصِحَّتَكَ قَبْلَ سَقَمِكَ، وَغِنَاكَ قَبْلَ فَقْرِكَ، وَفَرَاغَكَ قَبْلَ شُغْلِكَ، وَحَيَاتَكَ قَبْلَ مَوْتِكَ"
عمرو بن میمون اودی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ”پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو: اپنی جوانی کو اپنے بڑھاپے سے پہلے، اپنی صحت کو اپنی بیماری سے پہلے، اپنی مالداری کو اپنی محتاجی سے پہلے، اپنی فراغت کو اپنی مصروفیت سے پہلے، اور اپنی زندگی کو اپنی موت سے پہلے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 729]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن ابى شيبة: 35460 الزهد لابن المبارك: 2» اسے عمرو بن میمون تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ”پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو: اپنی جوانی کو اپنے بڑھاپے سے پہلے، اپنی صحت کو اپنی بیماری سے پہلے، اپنی مال داری کو اپنی محتاجی سے پہلے، اپنی فراغت کو اپنی مصروفیت سے پہلے، اور اپنی زندگی کو اپنی موت سے پہلے۔“ [حا كم 306/4، وسنده حسن]

مرسل
482. لِيَأْخُذِ الْعَبْدُ مِنْ نَفْسِهِ لِنَفْسِهِ
بندے کو چاہیے کہ اپنے نفس سے اپنے لیے (تو شہ اور زاد راہ) پکڑ لے
حدیث نمبر: 730
730 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَعَافِرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ فَهْدٍ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُطَرِّفِ الْبَسْتِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ ثُمَامَةَ بْنِ حُجْرٍ الْقُرَشِيُّ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ، ثنا ابْنُ عَائِشَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ: «لِيَأْخُذِ الْعَبْدُ مِنْ نَفْسِهِ لِنَفْسِهِ، وَمِنْ دُنْيَاهُ لِآخِرَتِهِ، وَمِنَ الشَّبِيبَةِ قَبْلَ الْكِبَرِ، وَمِنَ الْحَيَاةِ قَبْلَ الْمَمَاتِ، فَمَا بَعْدَ الدُّنْيَا مِنْ دَارٍ إِلَّا الْجَنَّةُ أَوِ النَّارُ»
ابن عائشہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”بندے کو چاہیے کہ اپنے نفس سے اپنے لیے، اپنی دنیا سے اپنی آخرت کے لیے، بڑھاپے سے پہلے جوانی سے اور موت سے پہلے زندگی سے (توشہ اور زاد راہ) حاصل کر لے کیونکہ دنیا کے بعد جنت یا جہنم کے سوا کوئی گھر نہیں ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 730]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف جدا، محمد بن زکریا بن دینار کذاب ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا