🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
465. «احْثُوا فِي وَجْهِ الْمَدَّاحِينَ التُّرَابَ»
(روبرو) تعریف کرنے والوں کے چہروں پر مٹی ڈالو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 711
711 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أبنا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ فَمَدَحَ عُثْمَانَ، فَقَامَ الْمِقْدَادُ يَحْثُو فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَا لَكَ؟، فَقَالَ: أَمَّا أَنَا فَلَا أَدَعُ شَيْئًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ، وَذَكَرَهُ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک آدمی آکر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کرنے لگا سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اس کے چہرے پر مٹی ڈالنے لگے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں تو اس چیز کو نہیں چھوڑ سکتا جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی: [مسند الشهاب/حدیث: 711]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 565،جزء2» یزید بن ابی زیا دمنکرالحدیث ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
ہمام بن حارث سے مروی ہے کہ ایک شخص سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کرنے لگا، سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ بھاری جسم کے تھے وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور اس کے منہ پر کنکریاں ڈالنے لگے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ تم کیا کر رہے ہو؟ تو انہوں نے کہا: کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب تم (روبرو) تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے چہروں پر مٹی ڈالو۔“ [مسلم: 3002]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
466. أَحْسِنُوا إِذَا وُلِّيتُمْ، وَاعْفُوا عَمَّا مَلَكْتُمْ
جب تمہیں امارت سونپی جائے تو اچھا معاملہ کرو اور اپنی رعایا سے درگزر کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 712
712 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ الْخَرَائِطِيُّ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الْجَصَّاصُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى، ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ عَطِيَّةَ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَحْسِنُوا إِذَا وُلِّيتُمْ، وَاعْفُوا عَمَّا مَلَكْتُمْ»
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہیں امارت سونپی جائے تو اچھا معاملہ کرو اور اپنی رعایا سے درگزر کرو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 712]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف جدا، عطیہ ضعیف مدلس اور اسماعیل بن یحییٰ کذاب ہے۔

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
467. أَطْعِمُوا طَعَامَكُمُ الْأَتْقِيَاءَ، وَأُولُوا مَعْرُوفَكُمُ الْمُؤْمِنِينَ
اپنا کھانا متقی لوگوں کو کھلاؤ اور مومنوں کے ساتھ بھلائی کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 713
713 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَهْضَمِ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ عُمَرُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ اللَّيْثِيِّ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَطْعِمُوا طَعَامَكُمُ الْأَتْقِيَاءَ، وَأُولُوا مَعْرُوفَكُمُ الْمُؤْمِنِينَ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنا کھانا متقی لوگوں کو کھلاؤ اور مومنوں کے ساتھ بھلائی کرو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 713]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 3 /55، شعب الايمان: 10460»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 714
714 - أنا أَبُو الْقَاسِمِ هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، نا أَبُو عِمْرَانَ مُوسَى بْنُ الْقَاسِمِ، نا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الدُّنْيَا، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 714]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 3 /55، شعب الايمان: 10460»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے دو باتیں معلوم ہوئیں:
① کھانے پینے کی دعوت میں حتی الوسع یہی کوشش کرنی چاہیے کہ نیک اور پرہیزگار لوگ شرکت کریں جیسا کہ ایک حدیث میں ہے: ”صرف مؤمن کی صحبت اختیار کر اور تیرا کھانا بھی صرف متقی ہی کھائے۔“ [أبو داود: 2832، وسنده صحيح]
ہاں کسی ضرورت کے تحت گناہ گاروں کو بھی مدعو کیا جا سکتا ہے کیونکہ اہل علم کے بقول یہاں کھانے سے مراد دعوت کا کھانا ہے نہ کہ ضرورت کا کھانا، ضرورت کے کھانے میں کوئی امتیاز نہیں جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا ‎﴾ (الدہر: 8) ”اور وہ اس (اللہ) کی محبت میں مسکین یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔“ یہاں یتیم، مسکین اور قیدی سے مراد ہر طرح کے لوگ ہیں۔
② بھلائی و نیکی سب مسلمانوں کے ساتھ کرنی چاہیے خواہ وہ پرہیزگار ہو یا غیر پرہیزگار، کیونکہ اسلام نے ہر کسی کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیا ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
468. «اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ طَمَعٍ يَهْدِي إِلَى طَبْعٍ»
اس لالچ سے اللہ کی پناہ مانکو جو (دلوں پر) مہر لگنے کی طرف پہنچا دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 715
715 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ فِرَاسٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُرَشِيِّ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ , عَنْ مُعَاذٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ ”اس لالچ سے اللہ کی پناہ مانگو جو (دلوں پر) مہر لگنے کی طرف پہنچا دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 715]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 232/5 عبد بن حميد: 115» عبداللہ بن عامراسلمی ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
469. أَجْمِلُوا فِي طَلَبِ الدُّنْيَا
حصول دنیا کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 716
716 - أَخْبَرَنَا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، أبنا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ثنا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ , عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَجْمِلُوا فِي طَلَبِ الدُّنْيَا، فَإِنَّ كَلًّا مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقُ لَهُ مِنْهَا»
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حصول دنیا کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو کیونکہ ہر شخص کے لیے وہ عمل آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 716]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2143، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2142، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10514، والبزار فى «مسنده» برقم: 3719، السنة لابن ابي عاصم: 418»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ ہر انسان کی زندگی اور رزق مقرر ہے کوئی شخص اپنی زندگی کی مدت اور اپنا رزق مکمل کیے بغیر ہر گز نہیں مرے گا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ ٰ نے جو روزی تمہارے مقدر میں لکھی ہوئی ہے اسے حاصل کرنے کے لیے شریعت کی حدود میں رہ کر محنت و کوشش کرو لیکن مقدم اپنی آخرت ہی کو رکھو، ایسا نہ ہو کہ حصول دنیا میں اس قدر مگن ہو جاؤ کہ حلال وحرام کی تمیز ہی کھو بیٹھو، ہر وقت دنیا کے پیچھے بھاگتے پھرو اور دین سے دوری اختیار کر لو۔ اعتدال اور میانہ روی کو لازم پکڑو اور آخرت کا خیال اپنے سامنے رکھو، تھوڑی سی مختصر کوشش اگر دنیا کے لیے بھی ہو تو کوئی حرج نہیں مگر پورا دل مت لگاؤ کہ آخرت ہی بھلا بیٹھو۔

ایک حدیث میں ہے: ”لوگو! اللہ سے ڈرتے رہو اور مال و دولت کے حصول کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو، بلاشبہ کسی آدمی کو اس وقت تک موت نہیں آئے گی جب تک وہ اپنا پورا رزق حاصل نہ کر لے اگر چہ اس کے حصول میں کچھ تاخیر ہو جائے لہٰذا تم اللہ سے ڈرتے رہو اور حصول دولت کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو، جو چیز حلال ہو اسے لے لو اور جو حرام ہو اسے چھوڑ دو۔“ [ابن ماجه: 3144، وقال شخينا على زئي: صحيح]

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
470. أَصْلِحُوا دُنْيَاكُمْ، وَاعْمَلُوا لِآخِرَتِكُمْ
تم اپنی دنیا کو درست رکھو اور اپنی آخرت کے لیے عمل کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 717
717 - أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْمِسْوَرِ، ثنا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ، ثنا عِيسَى بْنُ وَاقِدٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَصْلِحُوا دُنْيَاكُمْ، وَاعْمَلُوا لِآخِرَتِكُمْ كَأَنَّكُمْ تَمُوتُونَ غَدًا»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی دنیا کو درست رکھو اور اپنی آخرت کے لیے عمل کرو گویا تمہیں کل مرنا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 717]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف، سلیمان بن ارقم اور مقدام بن داود ضعیف ہیں، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔ دیکھئے: «السلسلة الضعيفة: 874»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
471. «أَفْشُوا السَّلَامَ تَسْلَمُوا»
سلام کو عام کرو سلامت رہو گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 718
718 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْجِهَازِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فِرَاسٍ، ثنا أَبُو التَّرِيكِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ قَنَانٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی: ”سلام کو عام کرو سلامت رہو گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 718]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 4/ 286، وابن حبان: 491، والادب المفرد: 787»
وضاحت: تشریح: -
”سلام کو عام کرو سلامت رہو گے۔“ یعنی آپس میں جب ایک دوسرے سے ملو تو سلام علیک کہو اس کا فائدہ ایک تو یہ ہوگا کہ تمہارے دل حسد و بغض، کینہ و نفرت کدورت، عداوت اور دوسرے گناہوں سے سلامت رہیں گے باہمی محبت میں اضافہ ہوگا جس سے معاشرے میں امن وسکون کی فضا پیدا ہوگی۔
حدیث میں ہے: ”تم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک تم مومن نہیں بن جاتے اور تم اس وقت تک مومن نہیں بن سکتے جب تک باہم محبت نہیں کرتے۔ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جب تم اسے کرنے لگ جاؤ گے تو تمہاری باہم محبت ہو جائے گی؟ آپس میں سلام پھیلاؤ۔“ [مسلم: 54]
دوسرا فائدہ یہ ہے کہ تم لوگ قیامت کے دن عذابوں سے بچ کر سلامتی کے ساتھ جنت میں چلے جاؤ گے جیسا کہ آگے حدیث میں آ رہا ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
472. أَفْشُوا السَّلَامَ، وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ
سلام عام کرو، کھانا کھلاؤ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 719
719 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ طَالِبٍ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْهَاشِمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ثنا أَبِي، عَنْ عَوْفِ بْنِ أَبِي جَمِيلَةَ أَوْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَّامٍ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ انْجَفَلَ النَّاسُ إِلَيْهِ فَكُنْتُ فِيمَنْ أَتَاهُ، فَلَمَّا رَأَيْتُ وَجْهَهُ عَرَفْتُ أَنَّهُ غَيْرَ وَجْهِ كَذَّابٍ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" أَيُّهَا النَّاسُ: أَفْشُوا السَّلَامَ، وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ، وَصِلُوا الْأَرْحَامَ، وَصَلُّوا بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ"
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو لوگ جوق در جوق آپ کی خدمت میں حاضر ہونے لگے، چنانچہ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جو آپ کے پاس آئے، جب میں نے آپ کے چہرے کو دیکھا تو میں سمجھ گیا کہ یہ کسی جھوٹے آدمی کا چہرہ نہیں، میں نے آپ کو یہ فرماتے سنا: ”لوگو! سلام عام کرو، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو، رات کو جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز (تہجد) پڑھو، جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 719]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه والحاكم فى «مستدركه» برقم: 4306، 7370، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2485، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1501، 2674، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1334، 3251، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4721، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24307، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14968، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5410»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک سے پتا چلا کہ خیر و سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہونے کے لیے چار چیزوں پر عمل کرنا ضروری ہے:
① ا فشاء سلام:۔۔۔۔۔
سلام کو عام کرنا یعنی آپس میں کثرت سے سلام علیک کہنا حتی کہ اگر کسی مسلمان سے براہ راست قرابت یا دوستی کا تعلق نہ بھی ہو یا جو مسلمان اجنبی ہو اسے بھی سلام کہنا، یہ افشاء سلام ہے البتہ غیر مسلم اور مشرک و بدعتی کو سلام نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ دوسرے دلائل کی رو سے منع ہے۔
② کھانا کھلانا:۔۔۔۔۔
یعنی غریب، مسکین اور ضرورت مندوں کو بطور صدقہ اور اپنے دوست و احباب کو بطور ہدیہ کھانا کھلانا، اس سے دلوں میں محبت پیدا ہوگی، نفرت اور کدورت کے علاوہ بخل اور کنجوسی کا بھی علاج ہو گا۔
③ صلہ رحمی:۔۔۔۔۔
رشتے داروں کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا، ان کے ساتھ حسن سلوک کرنا، ان کے حقوق کی پاسداری کرنا، یہ سب چیزیں صلہ رحمی میں آتی ہیں۔ قرآن مجید اور احادیث میں صلہ رحمی پر بڑا زور دیا گیا ہے، اسے جوڑ نے والوں کے لیے بشارتیں اور توڑنے والوں کے لیے بڑی وعید میں آتی ہیں۔ الغرض صلہ رحمی کے بغیر حقوق العباد کی ادائیگی ناممکن ہے اور حقوق العباد ادا کیے بغیر جنت میں داخلہ محال ہے۔
④ نماز تہجد:۔۔۔۔۔
رات کو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تو نماز تہجد ادا کرنا۔ اگر چہ اس کا وقت عشاء کے بعد سے شروع ہو جاتا ہے لیکن افضل اور بہترین وقت رات کا آخر ہے، اس وقت نماز پڑھنے کا جو لطف اور سرور ہے وہ محتاج بیان نہیں، لہٰذا اس وقت قیام اللیل کرنا چاہیے۔ جو لوگ ذوق و شوق سے ان مذکورہ بالا اعمال کی پابندی کرتے ہیں اور ان سے غافل نہیں ہوتے انہیں جہنم کی سزا معاف کر دی جائے گی وہ اللہ کی رحمت سے جنت میں داخل ہوں گے۔ «‏‏‏‏اللهم اجعلنا منهم»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
473. احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي فَإِنَّهُمْ خِيَارُ أُمَّتِي
میرے صحابہ کے بارے میں میرا خیال رکھو، بے شک وہ میری امت کے بہترین لوگ ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 720
720 - أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ خَلَفٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، ثنا الْقِدَاحُ يَعْنِي سَعِيدَ بْنَ سَالِمٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي فَإِنَّهُمْ خِيَارُ أُمَّتِي»
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ کے بارے میں میرا خیال رکھو، بے شک وہ میری امت کے بہترین لوگ ہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 720]
تخریج الحدیث: منقطع، مطلب بن عبد اللہ مدلس کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات ثابت نہیں، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: -
دیکھیں حدیث نمبر 404

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں