مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
444. اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ
آگ سے بچو اگر چہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو
حدیث نمبر: 681
681 - أنا الْحَسَنُ بْنُ خَلَفٍ الْوَاسِطِيُّ الْمُقْرِئُ، نا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ كَيْسَانَ النَّحْوِيُّ، نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، نا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ , عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ، وَذَكَرَهُ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 681]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1413، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1016، والترمذي: 2953، والنسائي: 2553، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 185، 1843، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2428، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 473، والحميدي فى «مسنده» برقم: 940، والطبراني فى «الصغير» برقم: 917، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18535»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 682
682 - أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ بِدِمَشْقَ، أنا أَبُو زَيْدٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ أنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْقِلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 682]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1413، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1016، والترمذي: 2953، والنسائي: 2553، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 185، 1843، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2428، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 473، والحميدي فى «مسنده» برقم: 940، والطبراني فى «الصغير» برقم: 917، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18535»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 683
683 - وأنا أَبُو طَاهِرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعْدُونَ الْمَوْصِلِيُّ نا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الدَّارَقُطْنِيُّ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرْكَانِيُّ، نا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ» قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: قَالَ لَنَا ابْنُ مَنِيعٍ وَلَا أَعْلَمُ حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَحَدٌ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ غَيْرُ أَيُّوبَ بْنِ جَابِرٍ وَهُوَ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ، وَيُقَالُ: أَنَّهُ أَوْثَقُ مِنْ أَخِيهِ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ امام دار قطنی نے کہا: ہمیں ابن منبع نے کہا: میں نہیں جانتا کہ سماک بن حرب سے ایوب بن جابر کے علاوہ بھی کسی نے یہ حدیث بیان کی ہو۔ اور وہ (ایوب) محمد بن جابر سحیمی کا بھائی ہے، کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے بھائی محمد بن جابر سے زیادہ ثقہ ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه بزار: 3226، الكامل لابن عدي: 2/ 17» ایوب بن جابر ضعيف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 684
684 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ الْبَزَّازُ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا أَبُو غَسَّانَ، نا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَذَكَرَهُ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا۔۔।۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 684]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1413، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1016، والترمذي: 2953، والنسائي: 2553، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 185، 1843، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2428، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 473، والحميدي فى «مسنده» برقم: 940، والطبراني فى «الصغير» برقم: 917، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18535»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں صدقہ و خیرات کے ذریعے جہنم کی آگ سے بچنے کا حکم فرمایا گیا ہے کہ جہنم کی آگ سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو۔ یعنی جو کچھ بھی میسر ہو۔ کم ہو یا زیادہ۔ اسے اللہ کی راہ میں خرچ کر کے جہنم کی آگ سے بچ جاؤ۔ پتا چلا کہ خلوص نیت سے کیا ہوا معمولی صدقہ بھی روز قیامت انسان کی نجات کا ذریعہ بن جائے گا۔ صدقہ و خیرات کے ان گنت فضائل ہیں۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہوں ”فضائل صدقات“ طبع مکتبہ اسلامیہ لا ہور۔

445. «اتَّقُوا الشُّحَّ فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ»
کنجوسی سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا
حدیث نمبر: 685
685 - أَخْبَرَنَا حَمْزَةُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ، أبنا أَبُو عَلِيٍّ أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الْأَصْبَهَانِيُّ ثنا الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ، ثنا أَبُو الْبَخْتَرِيِّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ، ثنا حُسَيْنٌ، عَنْ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ الْأَقْمَرِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْلَمَةَ، نا دَاوُدُ يَعْنِي ابْنَ قَيْسٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ، عَنْ جَابِرٍ: «اتَّقُوا الشُّحَّ، فَإِنَّ الشُّحَّ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ»
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔।۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ اور اسے امام مسلم نے اپنی سند کے ساتھ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ”کنجوسی سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 685]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود: 1698، وأحمد: 2/ 159 عن عبدالله بن عمرو مسلم: 2578، عن جابر»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 686
686 - وَأَنَاهُ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْبَارِيُّ، أنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، أنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ، أنا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، نا الْحُسَيْنُ، هُوَ الْجُعْفِيُّ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
یہ روایت ایک دوسری سند سے بھی حسین الجعفی رحمہ اللہ سے ان کی سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 686]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي: 11519»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں کنجوسی و بخل کی مذمت فرمائی گئی ہے، یہ اتنی خطر ناک بیماری ہے کہ اس نے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا اور حقیقت بھی یہی ہے کہ جب انسان کے اندر مال و دولت کی محبت حد سے بڑھ جائے تو پھر وہ کمینے پن پر اتر آتا ہے، اس میں حلال و حرام کی تمیز ختم ہو جاتی ہے وہ لوگوں کا خون بہانے سے بھی گریز نہیں کرتا۔ ظاہر ہے کہ جس معاشرے کا یہ حال ہو جائے اس معاشرے کی بقا کی کوئی ضمانت نہیں، وہ کسی بھی وقت ہلاکت سے دو چار ہو سکتا ہے جیسا کہ سابقہ اقوام کے ساتھ ہوا، وہ ایک دوسرے کا مال ہتھیانے پر اتر آئے، جنگیں ہوئیں، فتنے رونما ہوئے، حرمتیں پامال ہوئیں، یہ ان کی دنیا میں ہلاکت و بربادی تھی جبکہ آخرت کی بربادی جنت سے محرومی اور جہنم میں داخلہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ٰ کا فرمان ہے:
﴿وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَّهُم بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ﴾ (آل عمران: 180)
”اور وہ لوگ جو اس میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا ہے ہرگز گمان نہ کریں کہ وہ ان کے لیے اچھا ہے بلکہ وہ ان کے لیے برا ہے عنقریب قیامت کے دن انہیں اس چیز کا طوق پہنایا جائے گا جس میں انہوں نے بخل کیا اور اللہ ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی میراث ہے اور اللہ اس سے جو تم کرتے ہو پورا باخبر ہے۔“

446. اسْتَغْنُوا عَنِ النَّاسِ وَلَوْ بِشَوْصِ سِوَاكٍ
لوگوں سے بے نیاز رہو اگر چہ مسواک ہی کا معاملہ ہو
حدیث نمبر: 687
687 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَاتِبُ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْتَغْنُوا عَنِ النَّاسِ وَلَوْ بِشَوْصِ سِوَاكٍ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں سے بے نیاز رہو اگرچہ مسواک ہی کا معاملہ ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 687]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 12257، وبزار: 4824، تهذيب الآثار: 27» اعمش مدلس کا عنعنہ ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 688
688 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ السُّكَّرِيُّ ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْتَغْنُوا عَنِ النَّاسِ وَلَوْ بِشَوْصِ سِوَاكٍ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں سے بے نیاز رہو اگرچہ مسواک ہی کا معاملہ ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 688]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 12257، وبزار: 4824، تهذيب الآثار: 27» اعمش مدلس کا عنعنہ ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
447. «اعْرُوا النِّسَاءَ يَلْزَمْنَ الْحِجَالَ»
عورتوں کو واجبی سے کپڑے دو تاکہ وہ اپنے گھروں میں ٹکی رہیں
حدیث نمبر: 689
689 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَاجِّ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ، ثنا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ كَعْبٍ , عَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ مُخَلَّدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَلِكَ. وَفِي رِوَايَةِ الْهَاشِمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی۔ اور ہاشمی کی روایت میں ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی۔ ”عورتوں کو واجبی سے کپڑے دو تاکہ وہ اپنے گھروں میں ٹکی رہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 689]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 3073، تاريخ مدينة السلام: 10/ 504، ابن الاعرابي: 1233» مجمع بن کعب مجہول ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔ دیکھئے: «السلسلة الضعيفة: 2827»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
448. «اسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا فَإِنَّهُنَّ عَوَانٍ عِنْدَكُمْ»
عورتوں کے بارے میں خیر کی نصیحت قبول کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس قیدی ہیں
حدیث نمبر: 690
690 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحَسَنِ الْمَعَافِرِيُّ، أبنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ فَهْدٍ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُطَرِّفِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَوَّارٍ، قَالَ: ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ خَطَبَ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًى فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ: وَذَكَرَ خُطْبَةً طَوِيلَةً، وَذَكَرَ ذَلِكَ فِيهَا
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کے موقع پر نحر کے دن منیٰ میں خطبہ دیا تو ارشاد فرمایا۔۔।۔۔۔ اور انہوں نے آپ کے ایک طویل خطبہ کا ذکر کیا جس میں یہ بات بھی بیان کی۔ ”عورتوں کے بارے میں خیر کی نصیحت قبول کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس قیدی ہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 690]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، حسین بن عبد اللہ بن ضمیرہ کذاب ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا عمرو بن احوص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ حجتہ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد وثنا بیان کی، لوگوں کو وعظ و تذکیر فرمائی پھر (دوران گفتگو میں) آپ نے فرمایا: عورتوں کے بارے میں بھلائی کی نصیحت قبول کرو کیونکہ وہ تمہاری قید میں ہیں، تمہیں ان پر اس کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہ کھلم کھلا بے شرمی کا کوئی کام کریں، اگر وہ ایسا کریں تو ان سے بستروں میں الگ ہو جاؤ اور انہیں اعتدال سے مارو اگر (اس پٹائی سے) وہ تمہاری فرمانبردار بن جائیں تو ان پر کوئی (زیادتی والا) راستہ اختیار نہ کرو بلاشبہ تمہاری عورتوں پر تمہارا حق ہے۔ اور عورتوں کا تم پر حق ہے تمہاری عورتوں پر تمہارا حق یہ ہے کہ وہ تمہارے بستر کو اسے استعمال نہ کرنے دیں جسے تم (اپنے گھر میں آنے کی وجہ سے) نا پسند کرتے ہو اور نہ ایسے آدمی کو تمہارے گھر میں آنے کی اجازت دیں۔ سنو! تم پر عورتوں کا حق یہ ہے کہ ان کے لباس اور کھانے پینے کے متعلق ان سے حسن سلوک کرو۔“ [ابن ماجه: 1851، وسنده حسن]

إسناده ضعيف جدا