مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في الوضوء كم هو مرة
وضو میں اعضاء کو کتنی مرتبہ دھونا چاہئے؟
ترقیم عوامۃ: 71 ترقیم الشثری: -- 71
٧١ - حدثنا جرير عن يزيد قال: رايت عبد الرحمن بن ابي ليلى توضا، فمضمض واستنشق مرة او مرتين، وغسل وجهه ثلاثا، وذراعيه ثلاثا (١) ، ومسح براسه، وغسل رجليه ثلاثا ثلاثا، ولم اره خلل لحيته، ثم قال: هكذا رايت عليا توضا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (ثلاثًا).
(٢) ضعيف؛ لحال يزيد بن أبي زياد أخرجه أبو داود (١١٥).
حدثنا حدثنا جرير، عن يزيد، قال: رايت عبد الرحمن بن ابي ليلى، " توضا فمضمض واستنشق مرة او مرتين , وغسل وجهه ثلاثا وذراعيه ثلاثا ومسح براسه وغسل رجليه ثلاثا ثلاثا، ولم اره خلل لحيته، ثم قال: هكذا رايت عليا توضا".
حضرت یزید کہتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کو دیکھا کہ وضو کے دوران انہوں نے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے بازوؤں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر سر کا مسح کیا پھر اپنے دونوں پاؤں کو تین تین مرتبہ دھویا۔ میں نے انہیں داڑھی کا خلال کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یونہی وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 71]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 71، ترقيم محمد عوامة 71)
ترقیم عوامۃ: 72 ترقیم الشثری: -- 72
٧٢ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن مسلم قال: رايت عبد الرحمن بن ابي ليلى توضا ثلاثا ثلاثا.
حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، عن سفيان، عن مسلم، قال: رايت عبد الرحمن بن ابي ليلى " توضا ثلاثا ثلاثا".
حضرت مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا وہ اعضاء کو تین تین مرتبہ دھو رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 72]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 72، ترقيم محمد عوامة 72)
ترقیم عوامۃ: 73 ترقیم الشثری: -- 73
٧٣ - حدثنا ابو معاوية عن يحيى بن سعيد عق إسماعيل بن إبراهيم قال: رايت ابن عباس توضا في دار الندوة مرة مرة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لحال إسماعيل.
حدثنا حدثنا ابو معاوية، عن يحيى بن سعيد، عن إسماعيل بن إبراهيم، قال: رايت ابن عباس " توضا في دار الندوة مرة مرة".
حضرت اسماعیل بن ابراھیم کہتے ہیں کہ میں نے دارالندوہ میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو وضو کرتے ہوئے دیکھا انہوں نے اعضاء کو ایک ایک مرتبہ دھویا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 73، ترقيم محمد عوامة 73)
ترقیم عوامۃ: 74 ترقیم الشثری: -- 74
٧٤ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن زيد بن اسلم عن عطاء بن يسار عن ابن عباس: ان النبي ﷺ توضا غرفة غرفة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ لحال ابن عجلان، أخرجه ابن حبان (١٠٧٨) وابن خزيمة (١٤٨) والنسائي ١/ ٧٤.
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن ابن عجلان ، عن زيد بن اسلم ، عن عطاء بن يسار ، عن ابن عباس ، ان النبي صلى الله عليه وسلم " توضا غرفة غرفة".
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو میں اعضاء کو ایک ایک مرتبہ دھویا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 74]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 74، ترقيم محمد عوامة 74)
ترقیم عوامۃ: 75 ترقیم الشثری: -- 75
٧٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن الشعبي: (ان عمر) (١) توضا مرتين قال عامر: (وفعله ابو بكر) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [خ، د، هـ]: (أن ابن عمر).
(٢) ضعيف جدًا، منقطع، جابر هو الجعفي، ولا رواية للشعبي عن عمر.
حدثنا حدثنا وكيع، عن إسرائيل، عن جابر، عن الشعبي، ان عمر، توضا مرتين، قال عامر: وفعله ابو بكر.
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ وضو میں اعضاء کو دو دو مرتبہ دھوتے تھے۔ حضرت عامر کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 75]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 75، ترقيم محمد عوامة 75)
ترقیم عوامۃ: 76 ترقیم الشثری: -- 76
٧٦ - حدثنا وكيع والفضل قالا: حدثنا سفيان عن عاصم بن (عبيد) (١) الله قال: رايت سالم بن عبد الله توضا مرة مرة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد).
حدثنا وكيع، والفضل، قالا: حدثنا سفيان، عن عاصم بن عبيد الله، قال: رايت سالم بن عبد الله" توضا مرة مرة".
حضرت عاصم بن عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں نے سالم بن عبداللہ کو دیکھا کہ وہ وضو میں اعضاء کو ایک ایک مرتبہ دھوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 76]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 76، ترقيم محمد عوامة 76)
ترقیم عوامۃ: 77 ترقیم الشثری: -- 77
٧٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر وابن فضيل عن (الحسن بن) (١) عبيد الله عن إبراهيم قال: يجريك من الوضوء مرتين مرتين، وإن ثلثت؛ فقد اسبغت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [د، هـ]: (عن عبيد اللَّه).
حدثنا ابو خالد الاحمر، وابن فضيل , عن الحسن بن عبيد الله، عن إبراهيم، قال: " يجزئك من الوضوء مرتين مرتين وإن ثلثت فقد اسبغت".
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر تم وضو میں اعضاء کو دو دو مرتبہ بھی دھو لو تو کافی ہے اور اگر تین مرتبہ دھو لو تو یہ وضو کا اہتمام اور کمال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 77]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 77، ترقيم محمد عوامة 77)
ترقیم عوامۃ: 78 ترقیم الشثری: -- 78
٧٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن ابي جعفر قال: الوضوء وتر.
حدثنا وكيع، عن إسرائيل، عن جابر، عن ابي جعفر، قال: " الوضوء وتر".
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ وضو طاق عدد میں کرنا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 78]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 78، ترقيم محمد عوامة 78)
ترقیم عوامۃ: 79 ترقیم الشثری: -- 79
٧٩ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: سالت الزهري كم يكفي من الوضوء عن الوجه والذراعين؟ قال: ما ارى واحدة سابغة إلا كافية قال: فقلت له: إن ميمون يقول: ثلاث على الوجه، وثلاث على الذراعين؟ فقال: ذلك ابلغ (١) الوضوء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ]: (أبلغ).
حدثنا كثير بن هشام، عن جعفر بن برقان، قال: سالت الزهري، كم يكفي من الوضوء عن الوجه والذراعين؟ قال: ما ارى واحدة سابغة إلا كافية، قال: فقلت له: إن ميمونا يقول: " ثلاث على الوجه وثلاث على الذراعين"، فقال: ذلك ابلغ الوضوء.
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے سوال کیا: ”وضو میں چہرے اور بازوؤں کو کتنی مرتبہ دھونا کافی ہے؟“ انہوں نے فرمایا کہ میرے خیال میں تو ایک مرتبہ اچھی طرح (پورا) دھونا ہی کافی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ حضرت میمون تو فرماتے ہیں کہ تین مرتبہ چہرے کو اور تین مرتبہ بازوؤں کو دھونا چاہئے!۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ وضو کا اہتمام اور کمال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 79]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 79، ترقيم محمد عوامة 79)
ترقیم عوامۃ: 80 ترقیم الشثری: -- 80
٨٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا الجريري عن (عروة) (١) بن قبيصة عن رجل من الانصار عن ابيه ان عثمان قال: الا اريكم كيف كان وضوء رسول الله ﷺ؟ قالوا: بلى. فدعا بماء، فمضمض ثلاثا، واستنشق ثلاثا، وغسل وجهه ثلاثا، وذراعيه ثلاثا (٢) ، ومسح براسه، وغسل قدميه، ثم قال: واعلموا ان الاذنين من الراس، ثم قال: تحريت او توخيت لكم وضوء رسول الله ﷺ (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [ط]: زيادة (ثلاثًا).
(٣) مجهول، أخرجه الدارقطني (٣٦٧).
حدثنا يزيد بن هارون ، قال: اخبرنا الجريري ، عن عروة بن قبيصة ، عن رجل من الانصار، عن ابيه ، ان عثمان ، قال: الا اريكم كيف كان وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قالوا: بلى." فدعا بماء فمضمض ثلاثا واستنشق ثلاثا وغسل وجهه ثلاثا وذراعيه ثلاثا ثلاثا ومسح براسه وغسل قدميه، ثم قال: واعلموا ان الاذنين من الراس. ثم قال: تحريت او توخيت لكم وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم".
ایک انصاری شخص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو نہ سکھاؤں؟ لوگوں نے کہا ضرور سکھائیں۔ آپ نے پانی منگوایا، اس سے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک صاف کی، تین مرتبہ اپنے چہرے کو اور تین مرتبہ اپنے بازوؤں کو دھویا۔ پھر آپ نے اپنے سر کا مسح کیا پھر اپنے پاؤں دھوئے اور فرمایا کہ کان سر کا حصہ ہیں۔ پھر فرمایا کہ میں نے تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کرنے کا انداز سمجھا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 80]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 80، ترقيم محمد عوامة 80)