🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. من رخص أن (يقضي) قبل أن ينحرف
جن حضرات کے نزدیک امام کے رخ پھیرنے سے پہلے نماز پوری کرنے کی اجازت ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3146 ترقیم الشثری: -- 3159
٣١٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا روح بن عبادة عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن ابيه قال: يا بني إذا سلمت فإني اجلس فاسبح واكبر، فمن بقي عليه شيء من صلاته فليقم فليقض.
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا روح بن عبادة، عن حماد بن سلمة، عن هشام بن عروة، عن ابيه، قال:" يا بني , إذا سلمت فإني اجلس فاسبح واكبر فمن بقي عليه شيء من صلاته فليقم فليقض"
حضرت عروہ نے اپنے بیٹے ہشام کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ”اے میرے بیٹے! جب میں سلام پھیر لیتا ہوں تو بیٹھ کر تسبیح وتکبیر پڑھتا ہوں، جس کی نماز باقی رہ جائے وہ اسے اٹھ کر پورا کرلے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3159]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3159، ترقيم محمد عوامة 3146)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3147 ترقیم الشثری: -- 3160
٣١٦٠ - حدثنا روح بن عبادة عن ابن جريج عن عطاء قال: (انتظره) (١) قليلا فإن جلس فقم ودعه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: (ينتظره).
حدثنا روح بن عبادة، عن ابن جريج، عن عطاء، قال: " ينتظره قليلا فإن جلس فقم ودعه"
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ امام کا تھوڑا سا انتظار کرلے، اگر وہ بیٹھا رہے تو اٹھے جائے اور اسے چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3160]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3160، ترقيم محمد عوامة 3147)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
82. من قال: إذا سلم الإمام فرد
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ امام کے سلام کا جواب دیا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3148 ترقیم الشثری: -- 3161
٣١٦١ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو خالد عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر: انه كان يرد السلام على الإمام (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خالد صدوق.
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا ابو خالد، عن عبيد الله، عن نافع، عن ابن عمر ، انه" كان يرد السلام على الإمام"
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما امام کے سلام کا جواب دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3161، ترقيم محمد عوامة 3148)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3149 ترقیم الشثری: -- 3162
٣١٦٢ - حدثنا وكيع عن (ابن) (١) ابي خالد عن الشعبي قال: إذا سلم الإمام فرد عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ]، وفي [ب]: (إسماعيل).
حدثنا وكيع، عن ابن ابي خالد، عن الشعبي، قال: " إذا سلم الإمام فرد عليه"
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب امام سلام کہے تو اس کے سلام کا جواب دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3162، ترقيم محمد عوامة 3149)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3150 ترقیم الشثری: -- 3163
٣١٦٣ - [حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابي إسحاق عن سالم قال: إذا سلم الإمام فرد عليه] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط هذا الخبر من: [جـ].
حدثنا ابن مهدي، عن سفيان، عن ابي إسحاق، عن سالم، قال: " إذا سلم الإمام فرد عليه"
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جب امام سلام کہے تو اس کے سلام کا جواب دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3163]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3163، ترقيم محمد عوامة 3150)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3151 ترقیم الشثری: -- 3164
٣١٦٤ - حدثنا ابن إدريس عن الحسن بن عبيد الله قال: قلت لإبراهيم: إن ذرا إذا سلم (الإمام) (١) رد عليه. قال: يجزئه ان يسلم عن يمينه وعن يساره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ].
حدثنا ابن إدريس، عن الحسن بن عبيد الله، قال: قلت لإبراهيم: إن ذرا إذا سلم الإمام رد عليه، قال:" يجزئه ان يسلم عن يمينه وعن يساره"
حضرت حسن بن عبیدا للہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے کہا کہ حضرت ذر بن عبدا للہ کا معمول یہ ہے کہ جب امام سلام پھیرتا ہے تو وہ اس کے سلام کا جواب دیتے ہیں۔ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ اس کے لئے اتنا کافی ہے کہ اپنے دائیں اور بائیں جانب سلام پھیر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3164]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3164، ترقيم محمد عوامة 3151)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3152 ترقیم الشثری: -- 3165
٣١٦٥ - حدثنا إسحاق الازرق عن جويبر عن الضحاك قال: إذا سلم الإمام فليرد عليه من خلفه.
حدثنا إسحاق الازرق، عن جويبر، عن الضحاك، قال: " إذا سلم الإمام فليرد عليه من خلفه"
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جب امام سلام پھیرے تو مقتدی اس کے سلام کا جواب دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3165]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3165، ترقيم محمد عوامة 3152)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3153 ترقیم الشثری: -- 3166
٣١٦٦ - حدثنا ابو عبد الرحمن المقرئ عن سعيد بن ابي ايوب قال: حدثني ابو عقيل: انه راى سعيد بن المسيب (يسلم) (١) عن يمينه وعن يساره، ثم يرد على الإمام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (سلم).
حدثنا ابو عبد الرحمن المقرئ، عن سعيد بن ابي ايوب، قال: حدثني ابو عقيل انه" راى سعيد بن المسيب يسلم عن يمينه، وعن يساره ثم يرد على الإمام"
حضرت ابو عقیل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب کو دیکھا کہ انہوں نے دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرا اور پھر امام کے سلام کا جواب دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3166]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3166، ترقيم محمد عوامة 3153)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
83. من كره أن يؤثر السجود في وجهه
جو حضرات اس بات کو مکروہ سمجھتے ہیں کہ سجدہ کرتے ہوئے چہرے کو بھی زمین سے لگائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3154 ترقیم الشثری: -- 3167
٣١٦٧ - حدثنا ابو الاحوص عن اشعث (بن) (١) ابي الشعثاء عن ابيه قال: كنت قاعدا عند ابن عمر فراى رجلا قد اثر السجود في وجهه فقال: إن صورة الرجل وجهه فلا (يشين) (٢) احدكم صورته (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عن).
(٢) في [ب، جـ]: (يشنن)، وفي [ك]: (يشينن).
(٣) صحيح.

حدثنا حدثنا ابو الاحوص، عن اشعث بن ابي الشعثاء، عن ابيه، قال: كنت قاعدا عند ابن عمر فراى رجلا قد اثر السجود في وجهه، فقال:" إن صورة الرجل وجهه فلا يشين احدكم صورته"
حضرت ابو الشعثاء کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا، انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے چہرے پر سجدوں کے نشان تھے۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ آدمی کی صورت اس کا چہرہ ہوتا ہے۔ پس تم میں سے کوئی اپنی صورت کو خراب نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3167]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3167، ترقيم محمد عوامة 3154)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3155 ترقیم الشثری: -- 3168
٣١٦٨ - حدثنا وكيع عن ثور عن ابي عون الاعور عن ابي الدرداء: انه راى امراة بين عينيها مثل (ثفنة) (١) الشاة فقال: اما (إن) (٢) هذا لو لم يكن بين عينيك كان خيرا لك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (ثقبة)، وفي [ب]: (ثفنة). والثفنة: أثر جلوس الدابة على الأرض.
(٢) سقط من: [أ].
(٣) حسن؛ لحال أبي عون.

حدثنا حدثنا وكيع، عن ثور، عن ابي عون الاعور، عن ابي الدرداء انه راى امراة بين عينيها مثل ثفنة الشاة، فقال:" اما إن هذا لو لم يكن بين عينيك كان خيرا لك"
حضرت ابو عون اعورکہتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے ایک عورت کو دیکھا جس کی دونوں آنکھوں کے درمیان بکری کے جسم پر بیٹھنے کی وجہ سے پڑنے والے نشان یعنی چنڈی کی طرح کا جو پاؤں پر زیادہ بیٹھنے کی وجہ سے بن جاتی ہے جیسا نشان تھا۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تیری آنکھوں کے درمیان ایسا نہ ہوتا تو اچھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3168]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3168، ترقيم محمد عوامة 3155)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں