🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
172. (ما) قالوا: أين تعتد؟ من قال: (في) (بيتها)
عورت عدت کہاں گزارے گی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19170 ترقیم الشثری: -- 19924
١٩٩٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة عن (عبيد الله) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: لا (تبيت) (٢) (المبتوتة) (٣) و (لا المتوفى) (٤) عنها زوجها إلا في بيتها، حتى تنقضي عدتها (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س، ط، هـ]: (عبد اللَّه)، وفي [جـ، ز، ك]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [س، ط]: (بيت).
(٣) في [س، ط]: (للمبتوته).
(٤) في [س]: (للمتوفى).
(٥) صحيح.

حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا عبدة، عن عبد الله، عن نافع، عن ابن عمر ، قال: " لا تبيت المبتوتة , ولا المتوفى عنها زوجها إلا في بيتها حتى تنقضي عدتها"
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس عورت کو طلاق بائن دے دی گئی ہو یا اس کا خاوند انتقال کرگیا ہو تو وہ رات اپنے خاوند کے گھر ہی میں گزارے گی جب تک اس کی عدت پوری نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19924، ترقيم محمد عوامة 19170)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19171 ترقیم الشثری: -- 19925
١٩٩٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد قال: طلقت امراة بالمدينة (فسئل) (١) فقهاء اهل المدينة فقالوا: (تمكث) (٢) في بيتها، (فسئل) (٣) سعيد: فقال: تمكث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (فسئيل).
(٢) في [ز]: (يمكث).
(٣) في [ز]: (فسئيل).

حدثنا ابو بكر، قال: نا ابو خالد الاحمر، عن يحيى بن سعيد، قال: طلقت امراة بالمدينة فسئل فقهاء اهل المدينة فقالوا: تمكث في بيتها , فسئل سعيد: فقال:" تمكث"
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مدینہ میں ایک عورت کو طلاق دی گئی پھر اس کے بارے میں مدینہ کے فقہاء سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اپنے خاوند کے گھر میں رہے گی۔ اس بارے میں حضرت سعید رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اپنے خاوند کے گھر میں ہی رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19925، ترقيم محمد عوامة 19171)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
173. من رخص للمطلقة أنه تعتد في غير بيتها
جن حضرات کے نزدیک مطلقہ عدت میں اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ بھی کہیں رہ سکتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19172 ترقیم الشثری: -- 19926
١٩٩٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص بن غياث عن هشام بن عروة عن ابيه ⦗٣٧٦⦘ قال: قالت فاطمة بنت قيس: (يا) (١) رسول الله! إني اخاف ان يقتحم علي (قال) (٢) فامرها ان تحول (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س] سقطت (يا)، وفي [ط]: (برسول).
(٢) في [س]: سقطت (قال)، وكذلك في [أ، ب، جـ].
(٣) مرسل؛ عروة تابعي، أخرجه الطبراني ٢٤/ (٩٠٨)، وابن عبد البر في التمهيد ١٩/ ١٥٠، وابن حزم في المحلى ١٠/ ٣٠٠، ورواه متصلًا من حديث فاطمة مسلم (١٤٨٢)، والنسائي ٦/ ٢٠٨، والبيهقي ٧/ ٤٣٣، كما رواه من حديث عائشة ابن ماجه (٢٠٣٣).

حدثنا ابو بكر، قال: نا حفص بن غياث ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، قال: قالت فاطمة بنت قيس: يا رسول الله! إني اخاف ان يقتحم علي، قال:" فامرها ان تحول"
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے (طلاق کے بعد) حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مجھے اندیشہ ہے کہ اس گھر میں کوئی مجھ پر گھس آئے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (وہاں سے) منتقل ہونے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19926]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19926، ترقيم محمد عوامة 19172)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19173 ترقیم الشثری: -- 19927
١٩٩٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن علية (عن يونس) (١) عن الحسن في المطلقة ثلاثا: تعتد في غير بيتها إن شاءت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، هـ].
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن علية عن يونس،، عن الحسن، في المطلقة ثلاثا" تعتد في غير بيتها إن شاءت".
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں اگر وہ چاہے تو اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ کہیں بھی عدت گزار سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19927]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19927، ترقيم محمد عوامة 19173)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19174 ترقیم الشثری: -- 19928
١٩٩٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الوهاب الثقفي عن حبيب قال: سالت عطاء فقال: تعتد حيث شاءت.
حدثنا ابو بكر، قال: نا عبد الوهاب الثقفي، عن حبيب، قال: سالت عطاء؟، فقال:" تعتد حيث شاءت" ,
حضرت حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے مطلقہ کی عدت کے مقام کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ جہاں چاہے وہاں عدت گزار سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19928، ترقيم محمد عوامة 19174)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 19929
١٩٩٢٩ - وقاله الحسن: ايضا.
وقاله الحسن ايضا
حضرت حسن رحمہ اللہ بھی یہی فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19929، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19175 ترقیم الشثری: -- 19930
١٩٩٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن بشر (قال: نا محمد بن عمرو) (١) قال: نا ابو سلمة عن فاطمة بنت قيس (قال) (٢) : (كتبت) (٣) ذلك من فيها كتابا، (قالت) (٤) : كنت عند رجل من بني مخزوم فطلقني البتة، فقال لي رسول الله ﷺ: ⦗٣٧٧⦘" (انتقلي) (٥) إلى (٦) ابن (ام) (٧) مكتوم فإنه رجل قد (ذهب) (٨) بصره، فإن وضعت شيئا لم ير شيئا" (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].
(٢) في [ب]: (فأتت).
(٣) في [س]: (كتب).
(٤) في [س، ز، ك]: (قال).
(٥) في [ك]: (انتقل).
(٦) [جـ]: زيادة (بيت).
(٧) في [س]: سقطت (أم).
(٨) في [س]: (ذهبت).
(٩) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٤٨٠) [٣٩]، وأحمد (٢٧٣٢٧).

حدثنا ابو بكر، قال: نا محمد بن بشر ، قال: نا محمد بن عمرو ، قال: حدثنا ابو سلمة ، عن فاطمة بنت قيس ، قال: كتبت ذلك من فيها كتابا، قالت: كنت عند رجل من بني مخزوم فطلقني البتة , فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:" انتقلي إلى بيت ابن ام مكتوم ؛ فإنه رجل قد ذهب بصره , فإن وضعت شيئا لم ير شيئا"
حضرت ابوسلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے منہ سے سن کر لکھی۔ وہ فرماتی ہیں کہ میں بنومخزوم کے ایک آدمی کے نکاح میں تھی۔ انہوں نے مجھے حتمی طلاق دے دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ تم ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کے گھر چلی جاؤ۔ وہ نابینا آدمی ہیں۔ اگر تم ضرورت کے تحت اپنے کپڑے اتارو گی تو بھی وہ کچھ نہ دیکھ سکیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19930]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19930، ترقيم محمد عوامة 19175)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
174. ما قالوا فيه إذا طلقها وهي في بيت بكراء، ما تصنع؟
اگر عورت کرائے کے گھر میں رہتی تھی اور اسے طلاق ہوگئی تو اب وہ کیا کرے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19176 ترقیم الشثری: -- 19931
١٩٩٣١ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن إبراهيم (سئل) (١) عن امراة طلقت وهي ساكنة في بيت بكراء فقال: إن احسن ان يعطي اجرا وتمكث في بيتها حتى تنقضي عدتها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (سئيل).
(٢) صحيح.

حدثنا ابو بكر، قال: نا جرير بن عبد الحميد، عن مغيرة، عن إبراهيم، سئل عن امراة طلقت وهي ساكنة في بيت بكراء؟ فقال:" إن احسن ان يعطي اجرا , وتمكث في بيتها حتى تنقضي عدتها"
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک عورت کرائے کے گھر میں رہتی تھی اور اسے طلاق ہوگئی تو اب وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ بہتر ہے کہ آدمی مکان کا کرایہ دے اور وہ عدت کے پورا ہونے تک اسی گھر میں رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19931]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19931، ترقيم محمد عوامة 19176)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19177 ترقیم الشثری: -- 19932
١٩٩٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الوهاب الثقفي عن يحيى بن سعيد قال: سئل ابن المسيب عن امراة طلقت وهي في بيت بكراء (على من الكراء) (١) -؟ قال: على زوجها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط]: سقطت.
حدثنا ابو بكر، قال: نا عبد الوهاب الثقفي، عن يحيى بن سعيد، قال: سئل ابن المسيب عن امراة طلقت وهي في بيت بكراء" على من الكراء؟ قال: على زوجها"
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک عورت کرائے کے گھر میں رہتی ہو اور اسے طلاق ہوجائے تو کرایہ کون دے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ کرایہ اس کے خاوند پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19932]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19932، ترقيم محمد عوامة 19177)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
175. ما قالوا في المطلقة، لها أن تحج في عدتها؟ من كرهه
کیا عورت عدت کے دنوں میں حج کرسکتی ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19178 ترقیم الشثری: -- 19933
١٩٩٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن حبيب بن ابي ثابت عن سعيد بن المسيب (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا وكيع، عن سفيان، عن حبيب بن ابي ثابت، عن سعيد بن المسيب،
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان عورتوں کو واپس بھیج دیا جو عدت کے دنوں میں حج یا عمرے کے لئے گئی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19933]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19933، ترقيم محمد عوامة 19178)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں