مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. من كره صيد المجوسي
جن حضرات نے مجوسی کے شکار کو مکروہ قرار دیا ہے
ترقیم عوامۃ: 20032 ترقیم الشثری: -- 20845
٢٠٨٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن عطاء عن سعيد بن جبير قال: لا تاكل من صيد المجوسي؛ سمى او لم يسم.
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ مجوسی کا شکار نہ کھاؤ خواہ وہ بسم اللہ پڑھے یا نہ پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20845، ترقيم محمد عوامة 20032)
17. الرجل يرمي الصيد ويغيب عنه ثم يجد سهمه فيه
اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 20033 ترقیم الشثری: -- 20846
٢٠٨٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد عن موسى بن ابي عائشة عن ابي (رزين) (١) قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ بارنب فقال: إني رميت ارنبا فاعجزني طلبها حتى ادركني الليل، فلم اقدر عليها حتى اصبحت، فوجدتها وفيها ⦗١٥٩⦘ سهمي فقال:"اصميت او انميت؟" (٢) قال: لا بل انميت قال:"إن الليل خلق من خلق الله عظيم، لا يقدر (خلقه) (٣) إلا الذي خلقه، لعله (اعان) (٤) على قتلها شيء انبذها (عنك) (٥) " (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (زرين).
(٢) أصميت: أي قتلت صيدك مباشرة بآلة الصيد وأنت ترى، وأنميت: أصبت الصيد ثم مات بعد ذلك، والصائد لا يراه حال موته.
(٣) في [جـ]: (قدره).
(٤) في [أ، س، ط]: (أغار).
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ط، ك].
(٦) مرسل؛ أبو رزين تابعي، وليس بأبي زر بن العقيلي الصحابي، وإنما هو مولى أبي وائل، أخرجه أبو داود في المراسيل (٣٨٣)، والبيهقي (٩/ ٢٤١)، والطبراني [١٩/ (٤٧٨)].
حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک خرگوش لایا اس نے کہا کہ میں نے ایک خرگوش کو تیر مارا، میں اسے تلاش نہ کرسکا یہاں تک کہ رات ہوگئی، صبح وہ خرگوش مجھے مل گیا اور اس میں میرا تیر تھا، اب اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اسے اسی وقت مار دیا تھا یا وہ بعد میں کسی اور عارض سے مرا تھا؟ اس نے کہا، نہیں، وہ بعد میں مرا تھا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رات اللہ کی ایک عظیم مخلوق ہے، اس کی حقیقت سوائے اس کے خالق کے کوئی نہیں جان سکتا، شاید اس خرگوش کو کسی اور چیز نے مارا ہو اس لیے اسے پھینک دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20846، ترقيم محمد عوامة 20033)
ترقیم عوامۃ: 20034 ترقیم الشثری: -- 20847
٢٠٨٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن نمير ويحيى بن آدم عن سفيان عن موسى بن ابي عائشة عن عبد الله بن ابي (رزين) (١) عن ابيه عن النبي ﷺ بنحو منه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (زرين).
(٢) مرسل مجهول؛ أبو زيد تابعي، وابنه عبد اللَّه مجهول، أخرجه الطبراني [١٩/ (٤٧٨)]، وانظر: ما قبله.
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20847، ترقيم محمد عوامة 20034)
ترقیم عوامۃ: 20035 ترقیم الشثری: -- 20848
٢٠٨٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا (ابو) (١) معاوية عن الاعمش عن زيد بن وهب قال: جاء رجل إلى ابي الدرداء فقال: إني ارمي الصيد فيغيب عني ثم اجد سهمي فيه من الغد اعرفه فقال: اما انا فكنت آكله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) صحيح.
زید بن وہب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا کہ میں ایک جانور کو تیر ماروں اور وہ مجھ سے غائب ہوجائے، اگلے دن وہ مجھے ملے اور اس میں میرا تیر ہو تو میرے لیے کیا حکم ہے؟ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرے ساتھ ایسا ہو تو میں کھا لوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20848، ترقيم محمد عوامة 20035)
ترقیم عوامۃ: 20036 ترقیم الشثری: -- 20849
٢٠٨٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص بن غياث عن (الاجلح) (١) عن عبد الله ⦗١٦٠⦘ ابن ابي الهذيل قال: (سمعت) (٢) ابن عباس وساله عبد اسود فقال له: يا ابا عباس! إني ارمي الصيد فاصمي وانمي فقال: ما اصميت فكل وما (انميت) (٣) فلا تاكل (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (الأملح).
(٢) في [س، ط، هـ]: (سألت).
(٣) في [ك]: (نميت).
(٤) حسن؛ الأجلح صدوق.
ایک حبشی غلام نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اگر میں کسی جانور پر تیر چلاؤں اور میں اسے اپنے تیر سے ہلاک کر دوں یا تیر لگنے کے بعد وہ کسی اور وجہ سے ہلاک ہو تو کیا حکم ہے؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اگر وہ تمہارا تیر لگنے سے ہلاک ہو تو کھالو اور اگر بعد میں ہلاک ہو تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20849، ترقيم محمد عوامة 20036)
ترقیم عوامۃ: 20037 ترقیم الشثری: -- 20850
٢٠٨٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو معاوية عن الاعمش عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس بنحو من حديث حفص (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) رجاله ثقات، وفي سماع الحكم من مقسم كلام.
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20850، ترقيم محمد عوامة 20037)
ترقیم عوامۃ: 20038 ترقیم الشثری: -- 20851
٢٠٨٥١ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر قال: إذا رمى ثم وجد سهمه من الغد، (فلا ياكل) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س، ط، هـ]: (فليأكل).
(٢) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر آدمی شکار کو تیر مارے اور اگلے دن اپنا تیر اس میں لگا دیکھے تو اسے نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20851، ترقيم محمد عوامة 20038)
ترقیم عوامۃ: 20039 ترقیم الشثری: -- 20852
٢٠٨٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا (ابن) (١) فضيل عن حصين عن عامر في الرجل يرمي الصيد فيغيب عنه قال: فإن وجدته لم يقع في ماء ولم يقع من جبل ولم ياكل منه سبع فكل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص شکار کو تیر مارے اور وہ غائب ہوجائے تو اب اگر وہ اسے پانی میں، یا پہاڑ سے گرا ہوا نہ پائے اور نہ کسی درندے نے اس میں سے کھایا ہو تو کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20852، ترقيم محمد عوامة 20039)
ترقیم عوامۃ: 20040 ترقیم الشثری: -- 20853
٢٠٨٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن عمرو عن جابر بن زيد قال: إذا وجدت سهمك فيه من الغد فعرفته، فلا باس.
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ اگر تم اگلے دن شکار میں اپنا تیر لگا پاؤ اور اسے پہچان لو تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20853، ترقيم محمد عوامة 20040)
ترقیم عوامۃ: 20041 ترقیم الشثری: -- 20854
٢٠٨٥٤ - حدثنا ابو (بكر) (١) قال: نا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول انه ⦗١٦١⦘ كان يقول: إذا غاب عنك ليلة (وإن) (٢) وجدت (سهمك فيه) (٣) من الغد فعرفته فلا تاكل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [س] ط، هـ]: (فإن).
(٣) في [أ، ب، ط]: تقديم وتأخير في (فيه سهمك).
حضرت مکحول فرمایا کرتے تھے کہ شکار اگر رات کو تم سے غائب ہوجائے اور اگلے دن تم اپنا تیر اس میں لگا دیکھو اور اسے پہچان لو تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20854، ترقيم محمد عوامة 20041)