🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. الرجل يرمي الصيد ويغيب عنه ثم يجد سهمه فيه
اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20042 ترقیم الشثری: -- 20855
٢٠٨٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا رميت الصيد فغاب عنك ليلة فمات فوجدت سهمك فيه فلا تاكله.
حسن فرماتے ہیں کہ جب تم شکار کو تیر مارو اور وہ ایک رات تم سے غائب رہ کر مرجائے تو تم اس میں اپنا تیر بھی دیکھو تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20855، ترقيم محمد عوامة 20042)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20043 ترقیم الشثری: -- 20856
٢٠٨٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبيدة بن حميد عن حبيب بن ابي عمرة عن سعيد بن جبير قال: ساله رجل فقال: إني ارمي الصيد؛ فيغيب عني ثم اجده بعد ذلك، فقال له سعيد: إن وجدته وليس فيه إلا سهمك فكل، وإن لا فلا تاكل.
حضرت حبیب بن ابی عمرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ میں اگر شکار کو تیر ماروں اور وہ مجھ سے غائب ہوجائے اور پھر بعد میں مل جائے تو کیا حکم ہے؟ حضرت سعید رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر اس میں صرف تمہارے تیرکا نشان ہو تو کھالو اور اگر اس کے علاوہ بھی کچھ ہو تو مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20856، ترقيم محمد عوامة 20043)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20044 ترقیم الشثری: -- 20857
٢٠٨٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن داود عن الشعبي ان عدي بن حاتم قال: يا رسول الله! احدنا يرمي الصيد فيقتفي اثره اليومين والثلاثة ثم يجده ميتا (١) فيه سهمه اياكل؟ قال:"نعم إن شاء" او قال:"ياكل إن شاء" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: زيادة (و).
(٢) مرسل؛ الشعبي تابعي، وقد ورد من حديث الشعبي عن عدي، أخرجه أبو داود (٢٨٥٣)، والبيهقي (٩/ ٢٤٢)، وابن حجر في تعليق التعليق (٤/ ٥٠٥)، وابن حزم في المحلى (٧/ ٤٦٤)، وأصله عند البخاري (٥٤٨٣).

حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے سوال کیا یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی شکار پر تیر چلاتا ہے اور دو تین دن تک اسے تلاش کرتا ہے، وہ شکار اسے مردہ حالت میں ملتا ہے اور تیر اس میں پیوست ہوتا ہے تو اس کا کھانا کیسا ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر چاہے تو اسے کھا سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20857، ترقيم محمد عوامة 20044)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20045 ترقیم الشثری: -- 20858
٢٠٨٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن عبد الملك بن ميسرة عن سعيد بن جبير عن عدي بن حاتم قال: سالت رسول الله ﷺ عن الصيد ارميه فاطلب الاثر بعد ليلة قال:"إذا وجدت سهمك فيه ولم ياكل ⦗١٦٢⦘ منه سبع فكل" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٣٧٦)، والنسائي في الكبرى (٤٨١٤)، وابن الجارود (٩١٩)، والطيالسي (١٠٤١)، والطبراني [١٧/ (٢١٦)]، والبيهقي (٩/ ٢٤٢)، وأصله عند البخاري (٥٤٧٥)، ومسلم (١٩٢٩).
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اگر میں شکار پر تیر چلاؤں اور وہ اگلے دن ملے تو کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: کہ اگر تمہارا تیر اس میں پیوست ہو اور اس کو کسی درندے نے نہ کھایا ہو تو تم کھاسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20858، ترقيم محمد عوامة 20045)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. إذا رمى صيدا فوقع في الماء
اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20046 ترقیم الشثری: -- 20859
٢٠٨٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو الاحوص عن الاعمش عن عبد الله بن مرة عن مسروق قال: قال عبد الله: إذا رميت (طيرا) (١) فوقع في ماء فلا تاكل، (فإني) (٢) اخاف ان (يكون) (٣) الماء قتله، و (إن) (٤) رميت صيدا وهو على جبل فتردى فلا تاكله فإني اخاف (ان) (٥) (٦) التردي (٧) اهلكه (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [خ، ع]: (صيدًا).
(٢) في [أ، ب، ط، ك]: (وإني).
(٣) في [جـ، ز، ك]: زيادة (يكون).
(٤) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: (إذا).
(٥) سقط من: [أ، ب، ط، ك].
(٦) في [جـ]: زيادة (يكون).
(٧) في [أ، ب]: زيادة (الذي).
(٨) صحيح.

حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم شکار کو تیر مارو اور وہ پانی میں گرجائے تو اسے مت کھاؤ، کیونکہ مجھے خوف ہے کہ کہیں اسے پانی نے نہ مار ڈالا ہو اور اگر تم شکار کو تیر مارو اور وہ پہاڑ سے گرجائے تو اسے مت کھاؤ کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں گرنے کی وجہ سے اس کی موت واقع نہ ہوئی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20859]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20859، ترقيم محمد عوامة 20046)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20047 ترقیم الشثری: -- 20860
٢٠٨٦٠ - [حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن عاصم عن الحسن مثله] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [ط، هـ].
حضرت حسن سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20860]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20860، ترقيم محمد عوامة 20047)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20048 ترقیم الشثری: -- 20861
٢٠٨٦١ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن حصين عن عامر في الرجل ⦗١٦٣⦘ يرمي الصيد فيغيب عنه قال: إن وجدته لم يقع في ماء ولم يقع من جبل ولم ياكل منه سبع فكل.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص شکار کو تیر مارے اور وہ اس سے غائب ہوجائے تو اگر وہ اسے اس حال میں پائے کہ وہ نہ پانی میں گرا ہو، نہ پہاڑ سے گرا ہو اور نہ کسی درندے نے اس میں سے کھایا ہو تو کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20861]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20861، ترقيم محمد عوامة 20048)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20049 ترقیم الشثری: -- 20862
٢٠٨٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن عيسى بن ابي (عزة) (١) عن الشعبي في دجاجة ذبحت فوقعت في ماء فكره اكلها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (مرة).
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر مرغی کو ذبح کیا جائے اور وہ پانی میں گرجائے تو اس کا کھانا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20862]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20862، ترقيم محمد عوامة 20049)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20050 ترقیم الشثری: -- 20863
٢٠٨٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو خالد عن اشعث عن منصور عن إبراهيم قال: إذا رميته فوقع في ماء فلا تاكله، وإذا رميته فتردى من جبل فلا تاكله.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم جانور کو تیر مارو اور وہ پانی میں گرجائے تو اسے مت کھاؤ اور اگر تم اسے تیر مارو اور وہ پہاڑ سے گرجائے تو بھی اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20863]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20863، ترقيم محمد عوامة 20050)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20051 ترقیم الشثری: -- 20864
٢٠٨٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول قال: إذا وقع في ماء فلا تاكله.
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب شکار پانی میں گرجائے تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20864]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20864، ترقيم محمد عوامة 20051)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں