🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. في الرجل يضرب الصيد فيبين منه العضو
اگر کوئی بھی آدمی شکار کو تیر مارے اور اس کا عضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20061 ترقیم الشثری: -- 20875
٢٠٨٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن يونس عن الحسن في رجل ضرب صيدا فابان منه يدا او رجلا، وهو حي ثم مات، قال: ياكله ولا ياكل ما (ابان) (١) منه إلا ان يضربه فيقطعه فيموت من (ساعته) (٢) ، فإذا إن ذلك فلياكله كله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، ك]: (بأن).
(٢) في [س، هـ]: (ساعة).

حسن فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے کسی شکار پر وار کیا اور اس کا ہاتھ یا پاؤں الگ کردیا جبکہ جانور زندہ تھا، پھر وہ مرگیا تو اسے کھالے اور اس کے کٹے ہوئے حصے کو نہ کھائے۔ البتہ اگر اس نے اتنا شدید وار کیا کہ اس عضو کے کٹتے ہی مرگیا تو اس صورت میں سارا ہی کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20875]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20875، ترقيم محمد عوامة 20061)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20062 ترقیم الشثری: -- 20876
٢٠٨٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الرحيم عن سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم في الرجل يضرب الصيد بالشيء فيبين منه الشيء ويتحامل ما كان فيه الراس قال: لا ياكل ما (بان) (١) منه، وإن (وقعا) (٢) جميعا اكله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: (أبان).
(٢) في [ز، ك]: (وقع).

ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شکاری شکار کو کوئی چیز مارے جس سے اس کا کچھ حصہ الگ ہوجائے اور سر والا حصہ گھسٹتا ہوا چلا جائے تو الگ ہونے والے حصے کو نہ کھائے، اور اگر دونوں حصے ایک ساتھ گر پڑیں تو اسے کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20876]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20876، ترقيم محمد عوامة 20062)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20063 ترقیم الشثری: -- 20877
٢٠٨٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن الربيع عن الحسن وعطاء (قالا) (١) : ⦗١٦٦⦘ إذا ضرب الصيد فسقط (منه) (٢) عضو فلا (ياكله) (٣) ، يعني العضو.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (قال).
(٢) في [هـ]: (عنه).
(٣) في [س، ط، هـ]: (يأكل منه).

حضرت حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر شکار پر وار کیا اور اس کا کوئی عضو کاٹ دیا تو اس عضو کو نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20877]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20877، ترقيم محمد عوامة 20063)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. المناجل تنصب (فتقطع)
اگر درانتیاں شکار کے لیے لگائی جائیں اور ان کی زد میں کوئی شکار آجائے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20064 ترقیم الشثری: -- 20878
٢٠٨٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا (هشيم) (١) بن بشير عن [حصين (عن) (٢) ابن (اخي) (٣) ] (٤) مسروق (سال) (٥) عن صيد المناجل قال: إنها تقطع من الظباء والحمر فيبين منه الشيء وهو حي، فقال ابن عمر: ما (ابان) (٦) منه وهو حي (فدعه) (٧) و (كل) (٨) ما سوى ذلك (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (هاشم).
(٢) سقط من: [أ، جـ، خ، ز، س، ط، ك، هـ].
(٣) في: [أ، ب، جـ، ز، س، ط، ع، ك، هـ]: (أبي)، وانظر: المحلى ٧/ ٤٥٩ و ٤٦٧.
(٤) سقط من: [ك، ع].
(٥) في [ز، هـ]: (سئل).
(٦) في [جـ، ز، ك]: (بأن).
(٧) في [س]: (فدع).
(٨) في [س]: (أكل).
(٩) صحيح؛ صرح هشيم التحديث كما في المحلى ٧/ ٤٥٩.

حضرت مسروق نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ درانتیوں کے ذریعے شکار کا کیا حکم ہے یہ خفیہ جگہوں میں لگائی جاتی ہیں اور بعض اوقات ہرنوں اور حماروحشی کے عضو کو کاٹ دیتی ہیں جبکہ جانور زندہ ہوتا ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اس کے کٹے ہوئے عضو کو چھوڑ دو اور باقی حصے کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20878]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20878، ترقيم محمد عوامة 20064)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20065 ترقیم الشثری: -- 20879
٢٠٨٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص عن ابن جريج عن عطاء انه قال في المناجل التي توضع فتمر بها فتقطع منها قال: لا تاكل.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر درانتیاں لگائی جائیں اور ان سے جانور کا کوئی عضو کٹ جائے تو اسے کھانا جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20879]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20879، ترقيم محمد عوامة 20065)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20066 ترقیم الشثری: -- 20880
٢٠٨٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا وقع الصيد في (الحبالة) (١) فكان فيها حديدة فاصاب الصيد الحديدة فكل، وإن لم (يصب) (٢) الحديدة (و) (٣) لم تدرك ذكاته فلا تاكل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الجبالة).
(٢) كذا في [س، ط، هـ]: (يعب)، وفي [جـ، ك]: (تصبه)، وفي [أ، ب]: (تصب)، وفي [ز]: (يصيبه).
(٣) في [ز، ك، هـ]: (وإن)، وفي [س، ط، هـ]: (فإن).

حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر جانور کسی جال میں گرا اور اس میں لوہے کے آلات لگے اور وہ لوہا اس کو چھو گیا تو کھالو اور اگر لوہا اس کو نہیں چبھا اور تمہیں وہ جانور ذبح کرنے کا موقع بھی نہیں ملا تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20880]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20880، ترقيم محمد عوامة 20066)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20067 ترقیم الشثری: -- 20881
٢٠٨٨١ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى بن يمان عن إسرائيل عن جابر عن عامر انه كره صيد الناجل.
حضرت عامر نے درانتیوں سے شکار کو مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20881]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20881، ترقيم محمد عوامة 20067)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20882
٢٠٨٨٢ - وقال سالم: لا باس به.
اور حضرت سالم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20882]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20882، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. في المعراض
معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20068 ترقیم الشثری: -- 20883
٢٠٨٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن زكريا عن الشعبي عن عدي بن حاتم قال: سالت رسول الله ﷺ (١) عن صيد المعراض فقال:"ما اصبت بحده فكل، وما اصبت بعرضه فهو (وقيذ) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: ﵇.
(٢) في [ك]: (وقيزة)، وفي [ط]: (وقبل).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٤٧٦)، ومسلم (١٩٢٩).

حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے معراض کے ذریعے شکار کرنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر جانور کو اس کی نوک لگے تو کھالو اور اگر اس کا عرض لگے تو یہ مردار ہے۔ (! معراض اس تیر کو کہتے ہیں جس کے پر نہ ہوں، یہ ہدف کو عرض کے اعتبار سے لگتا ہے نوک کی جانب سے نہیں لگتا۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20883]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20883، ترقيم محمد عوامة 20068)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20069 ترقیم الشثری: -- 20884
٢٠٨٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: انا عبد الله بن نمير قال: نا (مجالد) (١) عن الشعبي عن عدي بن حاتم قال: قلت يا رسول الله! إنا قوم نرمي بالمعراض فما (يحل لنا) (٢) قال:"لا تاكل ما (اصبت) (٣) بالمعراض إلا ما ذكيت" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ز، ط، ك]: (مخلد).
(٢) في [هـ]: (يحل نا).
(٣) في [ك]: (أمنت)، وفي [ز]: (أمرت).
(٤) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه أحمد (١٨٢٥٨)، وعبد الرزاق (٨٥٣١)، والطبراني [١٧/ (١٦٢)]، وأصله متفق عليه كما سبق في الذي قبله.

حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! اگر ہم معراض سے شکار کریں تو کیا وہ ہمارے لیے حلال ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ معراض سے شکار کیا گیا صرف وہ جانور تمہارے لیے حلال ہے جسے تم ذبح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20884، ترقيم محمد عوامة 20069)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں