مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
140. في الرجل يلتقط الصبي فينفق عليه
کسی شخص کو کوئی بچہ ملے اور وہ اُس کو پا لے اور اُس پر خرچ کرے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21547 ترقیم الشثری: -- 22446
٢٢٤٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر في الرجل ينفق على (اللقيط) (١) قال: لا شيء له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (اللقيطة).
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی لقیط (گرے پڑے بچہ) پر خرچ کرے تو (بعد میں) اس بچہ پر کچھ لازم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22446]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22446، ترقيم محمد عوامة 21547)
ترقیم عوامۃ: 21548 ترقیم الشثری: -- 22447
٢٢٤٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه عن علي قال: (المنبوذ) (١) حر، وإن طلب الذي رباه نفقته وكان موسرا رد عليه، وإن لم يكن موسرا كان ما انفق عليه صدقة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: اللقيط، وفي [أ، ح، ط]: (المستور).
(٢) منقطع؛ أبو جعفر لا يروي عن علي.
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جو بچہ ملے وہ آزاد ہے، جس شخص نے اس بچہ کی پرورش کی ہے اگر وہ نفقہ کا مطالبہ کرے تو اگر بچہ (بڑا ہو کر) مالدار ہو تو اس کو واپس کرے گا اور اگر وہ بچہ مالدار نہ ہو تو اس شخص نے جو اس پر خرچ کیا ہے وہ صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22447]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22447، ترقيم محمد عوامة 21548)
ترقیم عوامۃ: 21549 ترقیم الشثری: -- 22448
٢٢٤٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن شعبة قال: اخبرني خالد بن ابي (الصلت) (١) قال: قال (لي) (٢) عمر بن عبد العزيز: إن عمر بن الخطاب قضى في ولد الزنا انه يقاص صاحبه بما خدمه، وما بقي (استسعي) (٣) (فيه) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (طالب).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [حـ، هـ]: (استغني).
(٤) سقط من: [ح].
(٥) منقطع؛ عمر بن عبد العزيز لا يروي عن عمر بن الخطاب.
حضرت خالد بن ابی صلت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے مجھ سے فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ولد الزنا کے متعلق فیصلہ فرمایا تھا کہ وہ اپنے پالنے والے کا حساب چکائے جو اس نے اس کی خدمت کی ہے، اور جو باقی رہ جائے اس کے لئے کوشش کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22448]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22448، ترقيم محمد عوامة 21549)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22449
٢٢٤٤٩ - وقضيت انا: يقاصه بما خدمه، وما بقي اديته عنه من بيت المال.
اور میں نے فیصلہ کیا کہ جو اس نے خدمت کی ہے اس کا حساب چکائے اور جو باقی بچا وہ میں نے اس کی طرف سے بیت المال سے ادا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22449]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22449، ترقيم محمد عوامة ---)
141. في الرجل يأخذ البعير الضال فينفق عليه
کسی شخص کو گمشدہ اونٹ ملے اور وہ اُس پر خرچ کرے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21550 ترقیم الشثری: -- 22450
٢٢٤٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن داود عن الشعبي قال: اضل رجل بعيرا، فوجده عند رجل قد انفق عليه، اعلفه، واسمنه، فاختصما إلى عمر بن عبد العزيز وهو يؤمئذ امير على المدينة، فقضى لصاحب البعير ببعيره، وقضى عليه بالنفقة.
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی کا اونٹ گم ہوگیا، اس نے اپنا اونٹ دوسرے شخص کے پاس پایا جو اس کو کھلا پلا رہا ہے، اس کو چارہ دے کر فربہ کردیا ہے، وہ دونوں اپنا جھگڑا حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے پاس لے کر گئے، آپ ان دنوں مدینہ منورہ کے گورنر تھے، آپ نے اونٹ کے مالک کے لئے اونٹ کا فیصلہ فرمایا اور اس پر اس کے خرچہ کی ادائیگی کو لازم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22450، ترقيم محمد عوامة 21550)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22451
٢٢٤٥١ - (فقال) (١) الشعبي: فلم يعجبني ذلك، وقال: ياخذ الرجل بعيره ولا نفقة عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، هـ]: (قال).
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھے یہ بات پسند نہیں آئی، اور فرمایا کہ آدمی اپنا اونٹ لے لے گا اور اس پر کوئی خرچہ لازم نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22451]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22451، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 21551 ترقیم الشثری: -- 22452
٢٢٤٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه قال: سمعت النعمان بن مرة يحدث (١) سعيد بن المسيب قال: رايت عليا بنى للضوال مربدا، فكان يعلفها علفا لا يسمنها ولا يهزلها من بيت المال، فكانت تشرف باعناقها، فمن اقام بينة على شيء اخذه، وإلا اقرها على حالها لا يبيعها (٢) . (فقال) (٣) سعيد بن المسيب: لو وليت امر المسلمين صنعت هكذا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ] زيادة: (عن).
(٢) صحيح.
(٣) في [جـ، ز]: (قال).
حضرت نعمان بن مرہ رحمہ اللہ نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے بیان کیا کہ میں نے دیکھا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے گمشدہ اونٹوں کے لئے باڑہ بنایا ہوا تھا، اس میں ان کو چارہ ڈالا جاتا، نہ ان کو بہت فربہ کیا جاتا نہ بہت لاغر، سارا خرچ بیت المال کے ذمہ ہوتا، وہ اونٹ گردنوں کو بلند کرکے جھانکا کرتے تھے، اگر کوئی شخص کسی اونٹ پر گواہ پیش کردیتا تو وہ لے لیتا وگرنہ وہ باڑہ میں اسی حال میں رہتے، اس کو فروخت نہ کیا جاتا۔ حضرت سعید بن مسیب فرمایا کرتے تھے کہ اگر مجھے مسلمانوں کا امیر بنایا جاتا تو میں یہی کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22452، ترقيم محمد عوامة 21551)
142. في بيع الرقم
گاہک سے بیع مرابحہ کرنے یا اسے دھوکہ دینے کے لیے کپڑے وغیرہ پر قیمت لکھ کر چٹ لگا دینا
ترقیم عوامۃ: 21552 ترقیم الشثری: -- 22453
٢٢٤٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: من احب بيوعهم إلي: بيع الرقم.
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک سب سے پسندیدہ بیوع میں سے ایک وہ ہے جس میں قیمت لکھ کر چٹ لگا دی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22453، ترقيم محمد عوامة 21552)
ترقیم عوامۃ: 21553 ترقیم الشثری: -- 22454
٢٢٤٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن طاوس انه كره بيع الرقم وقال: إني اكره (ان ازين) (١) سلعتي بالكذب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أين).
حضرت طاؤس رحمہ اللہ سامانِ فروخت پر قیمت کی چٹ لگانے کو ناپسند فرماتے تھے، فرماتے تھے کہ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ اپنے سامان کو جھوٹ کے ساتھ مزین کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22454]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22454، ترقيم محمد عوامة 21553)
ترقیم عوامۃ: 21554 ترقیم الشثری: -- 22455
٢٢٤٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين انه كان يقول: برقم الرجل متاعه ما شاء، ثم يقول: إنما رقمته لاساومكم به، ثم يبيعه مناقصة: العشرة بتسعة.
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے سامان کی جو چاہے قیمت لکھتا ہے پھر وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ قیمت لکھی ہے تاکہ میں تمہارے ساتھ اس پر بھاؤ تاؤ کروں پھر وہ اس چیز کو کم کرکے فروخت کرتا ہے، دس کو نو کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22455]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22455، ترقيم محمد عوامة 21554)