🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
216. العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه
غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22149 ترقیم الشثری: -- 23096
٢٣٠٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن (الحجاج) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: قال النبي ﷺ:"من اعتق شقصا له في عبد ضمن لاصحابه في ماله إن كان له مال" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز]: (الحجاج)، وفي [ط، هـ]: (عبيد اللَّه)، وتم ترجيح الأول؛ لأن أكثر النسخ عليه؛ ولأن [ط، هـ]: أكثر أخطاء؛ ولأنه سبقت رواية ابن نمير عن عبيد اللَّه بلفظ آخر، ثم لا داعي لإعادتها.
(٢) منقطع حكمًا؛ وانظر: ما قبله، وأخرجه ابن عبد البر في التمهيد (١٤/ ٢٦٨).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے تو اگر اس کے پاس مال ہے تو وہ اپنے ساتھی کے لئے قیمت کا ضامن ہوگا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر وہ مال دار نہیں ہے تو غلام خود اپنی بقیہ قیمت کے لئے کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23096]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23096، ترقيم محمد عوامة 22149)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 23097
٢٣٠٩٧ - وقال ابن عمر: إن لم يكن له مال سعى العبد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر اس کے پاس مال نہیں ہے تو غلام اپنی قیمت کے لئے کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23097]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23097، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22150 ترقیم الشثری: -- 23098
٢٣٠٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد قال: كان بيني وبين الاسود و (بين) (١) امنا غلام قد شهد القادسية (وابلى) (٢) فيها فارادوا عتقه وكنت صغيرا، فذكر ذلك الاسود لعمر فقال عمر: اعتقوا انتم، ويكون عبد الرحمن على نصيبه حتى يرغب (٣) في مثل ما رغبتم فيه او ياخذ نصيبه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (وبلا).
(٣) في [ز]: زيادة (فيما).
(٤) صحيح.

حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میرے اور حضرت الاسود اور ہماری والدہ کے درمیان ایک غلام مشترک تھا۔ وہ غلام جنگ قادسیہ میں شریک ہوا اور خوب بہادری دکھائی۔ ان سب نے اس کو آزاد کرنے کا ارادہ کیا، میں اس وقت کم عمر تھا۔ حضرت اسود نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اس کا ذکر کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم اپنا حصہ آزاد کردو، اور عبد الرحمن کے لئے اس کا حصہ ہوگا، یہاں تک کہ اس کی بھی اس بات میں رغبت ہوجائے جس میں تمہیں رغبت ہوئی (یعنی آزادی) یا پھر وہ اپنا حصہ وصول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23098]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23098، ترقيم محمد عوامة 22150)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22151 ترقیم الشثری: -- 23099
٢٣٠٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن عبد الرحمن ابن الاسود عن ابيه قال: كان (١) غلام بيني وبين إخوتي فاردت ان ⦗١٥٥⦘ اعتقه، فاتيت ابن مسعود فذكرت ذلك له، فقال: لا (تفسد) (٢) على شركائك (فتضمن) (٣) ، ولكن تربص حتى (يشبوا) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: زيادة (لي).
(٢) في [أ، ح، ط]: (نفسك).
(٣) في [أ، ح، ط]: (فيضمن).
(٤) في [ط]: (سلوا)، وفي [ش]: (ليسلوا)، وفي [ع]: (يستووا).
(٥) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.

حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان ایک غلام مشترک تھا، میں نے اس کو آزاد کرنے کا ارادہ کیا، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے ذکر کیا، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنے شریکوں کی شراکت میں فساد مت ڈال ورنہ تو ضامن ہوگا۔ تو ان کے بڑے ہونے کا انتظار کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23099]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23099، ترقيم محمد عوامة 22151)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22152 ترقیم الشثری: -- 23100
٢٣١٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن إبراهيم عن الاسود عن عمر (مثله) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح]: (بمثله).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23100]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23100، ترقيم محمد عوامة 22152)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22153 ترقیم الشثری: -- 23101
٢٣١٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن عمرو (بن) (١) شعيب عن سعيد بن المسيب قال: كان ثلاثون من اصحاب (رسول) (٢) الله ﷺ يضمنون الرجل يعتق العبد بينه وبين صاحبه (إذا) (٣) كان موسرا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (النبي).
(٣) في [ط، هـ]: (إن).
(٤) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه البيهقي (١٠/ ٢٨٣)، وأحمد (١٦٤١٨).

حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی مالدار ہونے کی صورت میں اگر مشترک غلام میں اپنا حصہ آزاد کر دے تو تیس صحابہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ وہ ساتھی کے لئے ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23101]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23101، ترقيم محمد عوامة 22153)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22154 ترقیم الشثری: -- 23102
٢٣١٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ازهر السمان عن ابن عون ان عبدا كان بين رجلين فاعتقه احدهما فركب شريكه إلى عمر فكتب: ان يقوم عليه (١) اغلى القيمة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: زيادة (عليه).
(٢) منقطع؛ ابن سيرين لم يدرك عمر.

ابن عون رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک تھا، ان میں سے ایک نے اس کو آزاد کردیا، اس کا ساتھی سواری پر سوار ہو کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا، آپ رضی اللہ عنہ نے تحریر فرمایا: اس کے لئے غلام کی اعلیٰ قیمت لگا کر ضمان ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23102]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23102، ترقيم محمد عوامة 22154)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22155 ترقیم الشثری: -- 23103
٢٣١٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن الشعبي قال: إن كان شريح (ليحبسه) (١) به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (ليحسنه).
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شریح قاضی اس کو اس کام پر ضرور قید کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23103]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23103، ترقيم محمد عوامة 22155)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22156 ترقیم الشثری: -- 23104
٢٣١٠٤ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن منصور عن إبراهيم في العبد يكون بين الرجلين فيعتق احدهما نصيبه، قال: يضمن إن كان له مال، فإن لم يكن له مال استسعي العبد] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الخبر سقط من: [جـ].
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ اگر ایک غلام دو بندوں کے درمیان مشترک ہو پھر ان میں سے ایک اپنا حصہ آزاد کر دے، تو اگر اس کے پاس مال ہے تو ساتھی کے لئے ضامن ہوگا اور اگر مال نہیں ہے تو غلام اپنی باقی قیمت کے لئے کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23104]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23104، ترقيم محمد عوامة 22156)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22157 ترقیم الشثری: -- 23105
٢٣١٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (مهدي) (١) عن سفيان عن اسامة (ابن) (٢) زيد قال: سالت عنه سليمان بن يسار فقال: مثل ذلك، فقلت له: إنه صغير؟ (فقال: السنة) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) مرسل؛ سليمان ليس صحابيًا.

حضرت اسامہ بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے سلیمان بن یسار سے سوال کیا؟ انہوں نے اسی طرح کہا، میں نے عرض کیا کہ وہ تو چھوٹا ہے انہوں نے کہا کہ سنت یہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23105]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23105، ترقيم محمد عوامة 22157)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں