🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
455. في ثواب إنظار المعسر والرفق به
تنگ دست کو مہلت دینے اور اُس کے ساتھ نرمی کرنے کا ثواب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23477 ترقیم الشثری: -- 24526
٢٤٥٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن ربعي عن ابي اليسر قال: قال رسول الله ﷺ:"من انظر معسرا او وضع له اظله الله في ظل عرشه" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٣٠٠٦)، وأحمد (١٥٥٢١).
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص تنگ دست کو مہلت دے یا اس کو معاف کر دے، اللہ تعالیٰ اس کو عرش کے سایہ میں جگہ عطاء فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24526، ترقيم محمد عوامة 23477)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
456. فيما لا ينبغي للشاهد أن يتكلم به
جس کے متعلق کلام کرنا گواہ کے لئے مناسب نہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23478 ترقیم الشثری: -- 24527
٢٤٥٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن عمارة بن عمير قال: شهد رجلان عند شريح لرجل على شيء -قال الاعمش: اراه قال: على بغل- فقالا: (نشهد ان) (١) هذا اشتراه من هذا، قال احد الشاهدين: (و) (٢) : اشهد انه فاجر، فقال شريح: وما يدريك انه فاجر؟ قم، لا شهادة لك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، ح]: (تشهدان).
(٢) في [أ، هـ]: (قال).

حضرت عمارۃ سے مروی ہے کہ قاضی شریح کے پاس دو آدمیوں نے کسی شخص کے بارے میں کسی معاملے میں گواہی دی۔ اعمش فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے وہ گواہی خچر کے بارے میں تھی۔ گواہوں نے کہا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ اس نے یہ خچر فلاں سے خریدا ہے۔ پھر ان میں سے ایک گواہ نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ فاجر شخص ہے۔ شریح نے فرمایا کہ تجھے کیسے پتہ ہے کہ یہ فاجر ہے؟ کھڑا ہوجا تیری گواہی قبول نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24527، ترقيم محمد عوامة 23478)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23479 ترقیم الشثری: -- 24528
٢٤٥٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (حسن) (١) بن صالح عن الجعد بن ذكوان قال: تقدم رجل إلى شريح، قال: فدعا بشاهد له فقال: (اين) (٢) ربيعة (الكويفر) (٣) فجاء فقال شريح: اقررت (بكويفر) (٤) ، فرد شهادته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، ز، جـ]: (حسين).
(٢) في [أ، ح، ط، جـ]: (ابن).
(٣) في [أ، ح، ط]: (الكومر)، وفي [ز]: (الكوفير).
(٤) في [هـ]: (بكفرك).

حضرت جعد بن ذکوان سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت شریح کے پاس حاضر ہوا، اور اس نے اپنے گواہ کو بلایا اور کہا: چھوٹا کافر ربیعہ کہاں ہے؟ وہ آیا تو حضرت شریح نے فرمایا: تو نے کو یفر (چھوٹے کافر) کا اقرار کرلیا، پھر اس کی گواہی کو رد فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24528]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24528، ترقيم محمد عوامة 23479)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23480 ترقیم الشثری: -- 24529
٢٤٥٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان: لو شهد رجلان على رجل انه طلق امراته ثم رجعا عن شهادتهما، قال: الطلاق باق، إن لم يكن ⦗٥٣١⦘ (دخل) (١) بها (رجع) (٢) الزوج (عليهما) (٣) بنصف الصداق، وإن كان قد دخل بها فلا شيء عليهما -يعني من الصداق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، ط]: (دخله).
(٢) في [هـ، أ]: (دخل).
(٣) في [ط، ز]: (عليها).

حضرت سفیان سے مروی ہے کہ اگر دو شخص کسی شخص کے خلاف اس بات کی گواہی دیں کہ اس نے بیوی کو طلاق دی ہے، پھر ان دونوں نے اپنی گواہی سے رجوع کردیا، فرمایا: طلاق باقی رہے گی، اگر زوج نے دخول نہیں کیا تھا تو زوج ان گواہوں سے نصف مہر کا رجوع کرے گا اور اگر زوج دخول کرچکا تھا تو پھر گواہوں پر (مہر میں سے) کوئی چیز ادا کرنا لازم نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24529، ترقيم محمد عوامة 23480)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
457. في الرجل يأذن لعبده فيدان ويموت المولى
کوئی شخص اپنے غلام کو تجارت کی اجازت دے، پھر وہ مقروض ہو جائے اور اُس کا آقا فوت ہو جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23481 ترقیم الشثری: -- 24530
٢٤٥٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن عثمان (البتي) (١) عن بعض اصحاب إبراهيم (عن إبراهيم) (٢) في رجل اذن لعبده (فلحقه) (٣) دين، ومات المولى وعليه دين، قال: يبدا بدين المولى قبل دين العبد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، أ]: (التيمي).
(٢) سقط من: [أ، ب، ح، ط، هـ].
(٣) في [أ، ح، ط]: (فلف)، وفي [هـ]: (فلفه).

ابراہیم سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو تجارت کی اجازت دی پھر وہ مقروض ہوگیا، اور آقا کا انتقال بھی اِ س حال میں ہوا کہ آقا مقروض ہے، فرمایا: غلام کے دین سے قبل آقا کے قرض سے ابتدا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24530]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24530، ترقيم محمد عوامة 23481)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24531
٢٤٥٣١ - قال البتي: لا يعجبني ذلك، يبدا بدين العبد قبل دين المولى لانه قد (اغلق) (١) رقبته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أطلق).
حضرت البتی فرماتے ہیں: مجھے یہ بات پسند نہیں، غلام کے دین سے آقا کے قرض سے قبل ابتدا کریں گے، کیونکہ اس نے اس کی گردن کو (قرض میں) بند کردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24531، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
458. في الرجل يأتي حريفه فيشتري منه المتاع
کوئی شخص اپنے ہی کارخانے پر آئے اور اُس سے سامان خریدے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23482 ترقیم الشثری: -- 24532
٢٤٥٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن مبارك عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: آتي حريفي فاشتري منه المتاع وازيده (في) (١) ثمنه، (و) (٢) لو ⦗٥٣٢⦘ شئت اخذته منه بدون ذلك، (٣) : ابيعه (منه) (٤) (مشافة) (٥) ؟ قال: لا، يعني مرابحة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، أ، ح]: (على).
(٢) في [هـ]: (قال).
(٣) في [هـ]: زيادة (قلت)، وفي [أ، ح، ط]: زيادة (قال).
(٤) سقط من: [جـ، ز].
(٥) في [هـ]: (مشاقة).

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا میں اپنے ہم پیشہ فرد کے پاس جا کر سامان خریدتا ہوں اور پیسے بھی زیادہ دیتا ہوں۔ وہی چیز اگر میں چاہوں تو اس سے کم پیسوں میں لے سکتا ہوں۔ تو کیا میں اس سے بیع مرابحہ کرسکتا ہوں؟ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24532]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24532، ترقيم محمد عوامة 23482)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
459. في (قبض) النخل كيف هو؟
کھجور کے درخت کو کیسے وصول کریں گے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23483 ترقیم الشثری: -- 24533
٢٤٥٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن ابيه عن الشعبي قال: قبض (النخل) (١) ان ينظر إليه و (يقلبه) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [هـ، ط].
(٢) في [هـ، ط]: (يقبله).

حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کھجور پر قبضہ یہ ہے کہ اس کو دیکھ لے اور الٹ پلٹ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24533]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24533، ترقيم محمد عوامة 23483)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
460. الضمان يلزمه الرجل
کسی شخص پر ضمان کا لازم آنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23484 ترقیم الشثری: -- 24534
٢٤٥٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) ابن عون عن ابن سيرين في رجل قال لرجل: إن لم آتك بحقك إلى كذا وكذا فداري لك، فقال: شريح إن اخطت يده رجله غرم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے کہا کہ اگر میں فلاں فلاں وقت تک تیرا حق لے کر نہ آیا تو میرا گھر تیرا، حضرت شریح نے فرمایا: اگر اس کے ہاتھ نے اس کے پاؤں سے خطا کی تو وہ تاوان دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24534، ترقيم محمد عوامة 23484)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23485 ترقیم الشثری: -- 24535
٢٤٥٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا ابن عون عن ابن سيرين قال: (جاء) (٢) رجل إلى شريح فقال: إني (استودعته) (٣) هذا وإنها ذهبت وهو ينظر، فقال شريح: شهودك انها ذهبت وهو ينظر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ز]: (استودعت).

ایک شخص حضرت شریح کے پاس آیا، اور کہا کہ میں نے اس کے پاس امانت رکھوائی۔ جب وہ ضائع ہوئی تو یہ دیکھتا رہا۔ حضرت شریح نے کہا کہ اس بات پر گواہ لاؤ کہ وہ ضائع ہوئی اور یہ دیکھتا رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24535، ترقيم محمد عوامة 23485)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں