مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
464. ما ذكر في شهادة الزور
جھوٹی گواہی کی وعید کا بیان
ترقیم عوامۃ: 23495 ترقیم الشثری: -- 24546
٢٤٥٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد عن (سفيان) (١) العصفري عن ابيه عن حبيب بن النعمان الاسدي عن (خريم) (٢) بن (فاتك) (٣) قال: صلى ⦗٥٣٦⦘ رسول الله ﷺ الصبح فلما انصرف قام قائما (فقال) (٤) : عدلت شهادة الزور (بالشرك) (٥) بالله -ثلاث مرات، ثم تلا (هذه الآية) (٦) : ﴿واجتنبوا قول الزور (٣٠) حنفاء لله غير مشركين به﴾ [الحج: ٣٠ - ٣١] (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (سعيد).
(٢) في [أ، ط، ح، ز، جـ]: (خريم).
(٣) في [ز]: (نابك).
(٤) في [ط]: (قال).
(٥) في [هـ]: (بالإشراك).
(٦) سقط من: [ز].
(٧) مجهول؛ لجهالة حبيب ووالد العصفري، أخرجه أحمد (١٨٨٩٨)، وأبو داود (١٣٥٩٩)، والترمذي (٢٣٠٠)، وابن ماجه (٢٣٧٢)، وابن جرير في التفسير (١٧/ ١٥٤)، والعقيلي (٣/ ٤٣٣)، والطبراني (٤١٦٢)، والمزي (٣/ ٤٤٦).
حضرت خریم سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا فرمائی پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو کھڑے ہوئے اور فرمایا: جھوٹی گواہی اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کے برابر ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: { وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ حُنَفَائَ لِلَّہِ غَیْرَ مُشْرِکِینَ بِہِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24546]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24546، ترقيم محمد عوامة 23495)
ترقیم عوامۃ: 23496 ترقیم الشثری: -- 24547
٢٤٥٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا المسعودي عن عبد الرحمن بن القاسم بن محمد (بن ابي بكر) (١) عن ابيه قال: قال عمر بن الخطاب: الا لا (يؤسرن) (٢) احد في الإسلام (بشهود) (٣) الزور (فإنا) (٤) لا (نقبل) (٥) إلا العدول (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح]: (تورون)، وفي [ط]: (ترون)، وفي [هـ]: (يؤسر).
(٣) في [أ، ح، ط]: (شهادة).
(٤) في [ط، ح، أ]: (فإنها).
(٥) في [أ، ح، ط]: (تقبل).
(٦) منقطع؛ القاسم عن عمر منقطع.
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خبردار ہرگز کسی شخص کو اسلام میں جھوٹے گواہوں کے ذریعہ قید نہ کیا جائے، بیشک ہم صرف عادلوں کی گواہی قبول کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24547]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24547، ترقيم محمد عوامة 23496)
ترقیم عوامۃ: 23497 ترقیم الشثری: -- 24548
٢٤٥٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) إسماعيل عن (ابن) (٢) ⦗٥٣٧⦘ عمر (عن) (٣) ابن الحنفية: ﴿ولا تقف ما ليس لك به علم﴾ [الإسراء: ٣٦] ، قال: شهادة الزور.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (قال: نا).
(٢) في [هـ]: (أبي).
(٣) سقط من: [جـ].
حضرت ابن الحنیفہ فرماتے ہیں کہ { وَلاَ تَقْفُ مَا لَیْسَ لَکَ بِہِ عِلْمٌ} سے مراد جھوٹی گواہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24548]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24548، ترقيم محمد عوامة 23497)
ترقیم عوامۃ: 23498 ترقیم الشثری: -- 24549
٢٤٥٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر وشريك عن عاصم عن وائل بن ربيعة قال: عدلت شهادة الزور بالشرك بالله، وتلا احدهما: ﴿والذين لا يشهدون الزور﴾ [الفرقان: ٧٢] ، وتلا الآخر: ﴿واجتنبوا قول الزور﴾.
حضرت وائل بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ جھوٹی گواہی اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کے برابر ہے، پھر ان میں سے ایک نے یہ والی آیت تلاوت فرمائی: { وَالَّذِینَ لاَ یَشْہَدُونَ الزُّورَ } اور دوسرے نے یہ والی آیت تلاوت فرمائی: { وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24549]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24549، ترقيم محمد عوامة 23498)
465. شاهد الزور ما يصنع به؟
جھوٹے گواہ کے ساتھ کیسا معاملہ کیا جائے؟
ترقیم عوامۃ: 23499 ترقیم الشثری: -- 24550
٢٤٥٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن عاصم (بن) (١) عبيد الله عن (عبد الله بن) (٢) عامر بن ربيعة قال: شهدت عمر بن الخطاب اقام (شاهد) (٣) زور عشية في إزار ينكت نفسه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، ز، جـ].
(٣) في [أ، ح، ط]: (شاهدا).
(٤) ضعيف؛ لضعف عاصم بن عبيد اللَّه.
حضرت عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے جھوٹے گواہ کو شام کے وقت ایک ازار میں کھڑا کیا ہوا تھا، وہ اپنے آپ کو کرید رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24550]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24550، ترقيم محمد عوامة 23499)
ترقیم عوامۃ: 23500 ترقیم الشثری: -- 24551
٢٤٥٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي الحصين قال: كان شريح يبعث بشاهد الزور إلى مسجد قومه او إلى سوقه (١) : إنا قد (زيفنا) (٢) شهادة هذا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (يقول).
(٢) في [أ، ح، ط]: (دفعنا).
حضرت شریح رحمہ اللہ جھوٹے گواہ کو اس کی قوم کی مسجد یا اس کے بازار میں بھیج کر یہ اعلان کرواتے کہ: ہم نے اس کی گواہی کو رد کردیا ہے (یہ جھوٹا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24551]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24551، ترقيم محمد عوامة 23500)
ترقیم عوامۃ: 23501 ترقیم الشثری: -- 24552
٢٤٥٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع قال:) (١) حدثنا المسعودي عن ابي حصين قال: جلس إلي القاسم (فقال) (٢) : اي شيء كان يصنع شريح بشاهد الزور إذا اخذه، قال: قلت كان يكتب اسمه عنده، (فإن) (٣) كان من العرب بعث به إلى مسجد قومه، وإن كان من الموالي بعث به إلى سوقه، يعلمهم ذلك منه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [هـ، ط، ز].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ز]: (فإذا).
حضرت ابو حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم رحمہ اللہ میرے پاس تشریف فرما تھے، فرمایا: حضرت شریح جب جھوٹے گواہ کو پکڑتے تو اس کے ساتھ کیا معاملہ فرماتے، میں نے عرض کیا: اس کا نام اپنے پاس لکھ دیتے اور پھر اگر وہ عرب میں سے ہوتا تو اس کو اس کی قوم کی مسجد بھیج دیتے، اور اگر وہ موالی میں سے ہوتا تو اس کو اس کے بازار میں بھیج دیتے اس کے متعلق لوگوں کو بتاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24552]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24552، ترقيم محمد عوامة 23501)
ترقیم عوامۃ: 23502 ترقیم الشثری: -- 24553
٢٤٥٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن الجعد بن ذكوان قال: شهدت شريحا ضرب شاهد الزور خفقات، ونزع عمامته عن راسه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت جعد فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح کے پاس موجود تھا، آپ نے جھوٹے گواہ کے سر سے عمامہ اتروا کر اس کو چند ضربیں (خفقات) لگوائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24553]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24553، ترقيم محمد عوامة 23502)
ترقیم عوامۃ: 23503 ترقیم الشثری: -- 24554
٢٤٥٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن عبد الكريم (الجزري) (٢) قال: شهد فوم عند عمر بن عبد العزيز على هلال رمضان، فاتهمهم فضربهم سبعين (سبعين) (٣) ، وابطل شهادتهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [هـ، أ، ح].
(٢) في [أ، ح، ط]: (الجريرى)، وفي [ز]: (الحربى).
(٣) سقط من: [ز].
حضرت عبد الکریم الجزری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس کچھ لوگوں نے رمضان کے چاند کی گواہی دی، آپ نے ان کو متہم سمجھا اور ان سب کو ستر ستر کوڑے مارے اور ان کی شہادت کو باطل قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24554]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24554، ترقيم محمد عوامة 23503)
ترقیم عوامۃ: 23504 ترقیم الشثری: -- 24555
٢٤٥٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: شاهد الزور يعزر.
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جھوٹے گواہ کی تعزیر کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24555]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24555، ترقيم محمد عوامة 23504)