🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
635. ما جاء في القرعة
قرعہ کے متعلق جو وارد ہوا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23858 ترقیم الشثری: -- 24936
٢٤٩٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن محمد (عن) (١) (عبيدة) (٢) انه اقرع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ز، جـ، ط]: (بن).
(٢) في [ز]: (عبيد).

حضرت محمد، حضرت عبیدہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے قرعہ ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24936، ترقيم محمد عوامة 23858)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23859 ترقیم الشثری: -- 24937
٢٤٩٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ازهر السمان عن ابن عون قال: بلغ محمد ابن سيرين ان عمر بن عبد العزيز اقرع فقال: (ما ارى) (١) هذا (إلا من) (٢) (الإستسقام) (٣) بالازلام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ح، هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (الأمر).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (للاستسقام).

حضرت محمد بن سیرین کو خبر پہنچی کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے قرعہ ڈالا تو انہوں نے فرمایا: میرے نزدیک تو یہ استقسام بالازلام ہی ہے۔ (زمانہ جاہلیت میں تیروں کے ذریعہ قرعہ اندازی کی جاتی تھی اس کی طرف اشارہ ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24937، ترقيم محمد عوامة 23859)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
636. في قطع (الكنف)
جانوروں کے باڑہ (سائبانوں) کو توڑنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23860 ترقیم الشثری: -- 24938
٢٤٩٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس ووكيع عن مسعر عن واصل عن الشعبي عن علي انه كانه (يقطع) (١) الكنف او يامر بقطعها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (نقطع).
(٢) صحيح.

حضرت علی رضی اللہ عنہ باڑوں (سائبانوں) کو توڑ دیا کرتے تھے، یا پھر توڑنے کا حکم فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24938، ترقيم محمد عوامة 23860)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23861 ترقیم الشثری: -- 24939
٢٤٩٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ازهر عن ابن عون قال: قال محمد: وددت ان (كل) (١) (كنيف) (٢) قطع، (واولها كنيف) (٣) عبد الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط]: (كيف).
(٣) في [ط]: (واوكنها كفيف).

حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرا دل چاہتا ہے کہ تما م باڑہ (سائبانوں) کو توڑ دئیے جائیں اور ان میں سے سب سے پہلے عبد اللہ کے سائبان کو توڑا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24939، ترقيم محمد عوامة 23861)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23862 ترقیم الشثری: -- 24940
٢٤٩٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن (١) إسماعيل بن مسلم عن الحارث قال: كان شريح لا يدع ظلة (لا) (٢) يمر فيها الفارس برمحه، ويقول: بنيتم على رمح الفارس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (عبد اللَّه).
(٢) سقط من [أ، ز، هـ].

حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ ایسا سائبان قائم نہ رہنے دیتے جس کے نیچے سے گھوڑ سوار اپنا نیزہ لے کر گذر نہ جائے، اور فرماتے کہ: تم نے گھوڑ سوار کے نیزے پر عمارت تعمیر کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24940، ترقيم محمد عوامة 23862)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
637. الرجل يشتري بالدين
کسی شخص کا قرض خریدنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23863 ترقیم الشثری: -- 24941
٢٤٩٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ازهر عن ابن عون قال: سالت الحسن: الرجل يشتري بالدين، قال: اتق الله، وكل بقدر مالك.
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حسن رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کوئی شخص دین کے ساتھ خرید سکتا ہے؟ فرمایا: اللہ سے ڈرو اور اپنی ملکیت کی بقدر کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24941، ترقيم محمد عوامة 23863)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23864 ترقیم الشثری: -- 24942
٢٤٩٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ازهر عن ابن عون قال: ذكر (النافع) (١) ان ابن عمر كان يشتري إلى الميسرة، فغضب وقال: إنما كان يشتري من قوم قد عرفهم وعرفوه، فيمطلهم السنة والسنتين، وله من الرباع ما لو (شاء) (٢) (لباع) (٣) فقضاهم، وكان ابن عمر إذا ايسر قضى (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، ط]: (لنا).
(٢) في [ط]: (شه).
(٣) في [ط]: (لبا).
(٤) صحيح.

حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت نافع رحمہ اللہ سے ذکر کیا گیا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مال داری تک خریدتے تھے (کہ جب مال آیا تو رقم ادا کر دوں گا) حضرت نافع غصہ میں آئے اور فرمایا: وہ تو ایسے لوگوں سے خریدتے تھے جن کو وہ جانتے تھے اور وہ ان کو پہچانتے تھے، پس وہ ان کی ادائیگی ایک یا دو سال تک مؤخر کر دیتے، اور ان کے پاس ایسی جائیداد بھی تھی کہ اگر وہ چاہتے تو اس کو فروخت کر کے ان کی ادائیگی فرما دیتے، اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب صاحب استطاعت ہوئے تو ادا فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24942، ترقيم محمد عوامة 23864)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
638. الرجل يصرف الدنانير
دیناروں کو تبدیل کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23865 ترقیم الشثری: -- 24943
٢٤٩٤٣ - (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن الحسن في ⦗٩٧⦘ الرجل يصرف الدنانير) (١) فيعطى (الدرهم) (٢) الزيف. قال: لا باس ان (يستبدله) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ]: وفي [هـ]: جعل بقية الأثر ضمن عنوان الباب.
(٢) في [ز]: (الدراهم).
(٣) في [ط]: (يستدله).

حسن رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص دینار میں بیع صرف کرتا ہے اور اسے کھوٹے درہم دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ اگر وہ تبدیل کرتا ہے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24943]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24943، ترقيم محمد عوامة 23865)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23866 ترقیم الشثری: -- 24944
٢٤٩٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: وقال سفيان: إن كان (ستوقا) (١) رده، ويكون شريكا في الدنانير بحصته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الستوق: المغشوش، وفي [ز]: (زيوف).
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ اگر وہ کھوٹے ہیں تو واپس کردیا جائے گا، اور وہ اس دیناروں میں اپنے حصہ میں شریک ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24944]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24944، ترقيم محمد عوامة 23866)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23867 ترقیم الشثری: -- 24945
٢٤٩٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: لو ان رجلا جاء إلى صيرفي بدينار فصرفه عنده بعشرة دراهم (فقبض) (١) الدينار، وليس عند الصيرفي (درهم) (٢) ، قال: إن احتالها له قبل ان (يفترقا) (٣) فإن البيع جائز، لان كل واحد منهما (ضمن) (٤) لصاحبه، ولو كان عرضا فسد البيع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (وقبض).
(٢) في [ز]: (دراهم).
(٣) في [ط]: (يفترقان)، وفي [ز]: (يتفرقا).
(٤) في [أ، ب، هـ]: (ثمن).

حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص زرگر کے پاس دینار لے کر آئے اور اس کے پاس دس درہم کے ساتھ تبدیل کرے، اور وہ دینار پر قبضہ کرلے اور زرگر کے پاس دراہم نہ ہوں؟ فرمایا: اگر اس نے جدا ہونے سے پہلے اس کے لئے ان دراہم کا حوالہ کر دیا ہے تو بیع جائز ہے، اس لئے کہ ان میں سے ہر ایک نے دوسرے کے لئے ضمانت لی ہے، اور اگر وہ سامان تھا تو بیع فاسد ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24945]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24945، ترقيم محمد عوامة 23867)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں