🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
626. في شهادة ولد الزني
ولد الزنا کی گواہی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23828 ترقیم الشثری: -- 24906
٢٤٩٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر عن ابيه قال: شهد رجل عند عمر ابن عبد العزيز على شهادة، فقال المشهود عليه: إنه لا (تقبل) (١) (شهادته) (٢) ، قال: ولم؟ قال: لا يدري من ابوه؟ قال: ائتني بشاهد سواه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (يقبل).
(٢) في [ط]: (شهادة).

حضرت معتمر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس گواہی دی، جس کے خلاف گواہی دی تھی اس نے کہا: اس کی گواہی قبول نہیں، آپ نے دریافت فرمایا کیوں؟ اس شخص نے کہا کہ کیونکہ اس کے والد کا نہیں پتہ، حضرت عمر نے فرمایا اس کے علاوہ کوئی اور گواہ لاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24906]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24906، ترقيم محمد عوامة 23828)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23829 ترقیم الشثری: -- 24907
٢٤٩٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن زهير (العبسي) (١) عن الشعبي قال: ولد الزنى يؤم، وتجوز شهادته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ، ط]: (العنسي).
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ولد الزنا امامت کروا سکتا ہے اور اس کی گواہی قبول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24907]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24907، ترقيم محمد عوامة 23829)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23830 ترقیم الشثری: -- 24908
٢٤٩٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن هشام الدستوائي عن يحيى ابن ابي كثير عن رجل عن نافع قال: لا تجوز شهادة ولد الزنى.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ولد الزنا کی گواہی قبول نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24908]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24908، ترقيم محمد عوامة 23830)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23831 ترقیم الشثری: -- 24909
٢٤٩٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن هشام (١) عن حجاج ان ابن عباس كان يقول: تجوز شهادته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: زيادة (الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير).
(٢) منقطع؛ حجاج لم يدرك ابن عباس.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس کی گواہی جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24909]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24909، ترقيم محمد عوامة 23831)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
627. في الرجل يكون عليه الدين وهو موسر فلا يقضيه
کسی شخص پر قرضہ ہو اور وہ باوجود مال دار ہونے کے ادا نہ کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23832 ترقیم الشثری: -- 24910
٢٤٩١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن سفيان وزهير عن ابي سنان عن شيخ من بني الهجيم قال: سمعت ابا هريرة يقول: ايما رجل كان عليه دين فايسر فلم يقضه كان كآكل سحت (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول، لإبهام الراوي عن أبي هريرة.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جس پر دین ہو اور وہ باوجود استطاعت کے ادا نہ کرے تو وہ حرام کھانے والے کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24910]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24910، ترقيم محمد عوامة 23832)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23833 ترقیم الشثری: -- 24911
٢٤٩١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابي مكين عن عكرمة قال: ايما رجل كان عليه دين إلى اجل فايسر ولم يقضه فقد هلك.
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ کسی شخص پر مقررہ وقت کے لئے دین ہو پھر وہ مال دار ہوجائے اور پھر بھی دین ادا نہ کرے تو وہ ہلاک ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24911]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24911، ترقيم محمد عوامة 23833)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
628. في الرجل يقول: قد أخذت قد رضيت
اگر کوئی شخص یوں کہے کہ: میں نے وصول کر لیا ہے اور میں راضی ہو گیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23834 ترقیم الشثری: -- 24912
٢٤٩١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن محمد في الرجل يقول: قد اخذت، (قد) (١) رضيت، قال: هو بالخيار ما كان على شرطه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت محمد رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو کہے کہ میں نے وصول کرلیا اور میں راضی ہوگیا، فرمایا اس کو خیار ہے جو شرط اس نے لگائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24912]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24912، ترقيم محمد عوامة 23834)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
629. في رجل رأى بيد رجل ثوبا، فقال رجل: أبيعك مثله
کوئی شخص کسی کے ہاتھ پر کپڑا دیکھے اور کسی کو کہے کہ! میں آپ کو اس کے مثل فروخت کروں گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23835 ترقیم الشثری: -- 24913
٢٤٩١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ايوب عن محمد ان رجلا ساوم رجلا بثوب فقال رجل: ابيعك مثله بكذا وكذا، فباعه منه، ثم انطلق إلى صاحب الثوب فاشتراه منه، ثم اتاه به فابى ان يقبله، فخاصمه إلى شريح فقال: لا (تجد) (١) (شيئا) (٢) اشبه به منه، (فاجازه) (٣) عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (نجد).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ط]: (فاجاز).

محمد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کے ساتھ کپڑے کی قیمت لگائی، ایک اور شخص نے کہا، میں آپ کو اس جیسا کپڑا اتنے اتنے میں فروخت کروں گا، پھر اس کے ساتھ بیع کی اور کپڑے والے کے پاس چلا گیا اور کپڑا اس سے خرید کر آیا جب اس کے پاس آیا تو اس نے کپڑا لینے سے انکار کردیا، وہ اپنا جھگڑا حضرت شریح کی خدمت میں لے گئے، حضرت شریح نے فرمایا: ہم کسی چیز کو بھی اس سے زیادہ اس کے مشابہہ نہیں پاتے، پھر اس پر نافذ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24913]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24913، ترقيم محمد عوامة 23835)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
630. في قوم يرثون الميراث (فيبيع) بعضهم من بعض قبل أن يقتسموها
کچھ لوگ میراث کے وارث بنیں، پھر اُن میں سے کچھ لو گ اپنا حصہ دوسروں کو تقسیم سے پہلے ہی فروخت کر دیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23836 ترقیم الشثری: -- 24914
٢٤٩١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن ابن جريج عن عطاء في رجلين ورثا اموالا وامتاعا يبيع احدهما صاحبه قبل ان يقتسما؟ قال: نعم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ دو شخص میراث میں کچھ مال اور سامان کے وارث بنے، پھر ان میں سے ایک نے دوسرے کو تقسیم سے پہلے کچھ فروخت کردیا تو کیسا ہے؟ فرمایا ٹھیک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24914]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24914، ترقيم محمد عوامة 23836)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23837 ترقیم الشثری: -- 24915
٢٤٩١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن اشعث عن الحسن قال: لا يبيعه حتى يقاسمه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ تقسیم سے پہلے فروخت نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24915]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24915، ترقيم محمد عوامة 23837)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں