مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
31. من كره الشرب في الإناء المفضض
جو حضرات چاندی چڑھے ہوئے برتن میں پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24635 ترقیم الشثری: -- 25729
٢٥٧٢٩ - [حدثنا ابو بكر قال: اخبرنا وكيع عن ابن ابي وراد عن نافع عن ابن عمر انه كان لا يشرب في إناء مفضض] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) حسن؛ ابن أبي رواد صدوق.
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ چاندی چڑھے ہوئے برتن میں نہیں پیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25729، ترقيم محمد عوامة 24635)
ترقیم عوامۃ: 24636 ترقیم الشثری: -- 25730
٢٥٧٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن سالم انه كرهه.
حضرت سالم کے بارے میں حضرت جریر بن حازم سے روایت ہے کہ حضرت سالم چاندی چڑھے برتن کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25730، ترقيم محمد عوامة 24636)
ترقیم عوامۃ: 24637 ترقیم الشثری: -- 25731
٢٥٧٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن محمد عن ام عمرو بنت (ابي) (١) (عمرو) (٢) قالت: كانت عائشة تنهانا ان نتحلى الذهب او نضبب الآنية او نحلقها بالفضة فما برحنا حتى رخصت لنا (واذنت) (٣) لنا ان ⦗٣٣٩⦘ نتحلى الذهب، وما اذنت لنا ولا رخصت (لنا) (٤) ان نحلق الآنية او نضببها بالفضة (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، ح، هـ]: (عمر) وهي ابنة لذكوان، وقد ورد في مصنف عبد الرزاق (١٩٩٣٣)، وشعب الإيمان (٦٣٨٣)، ومختصر اختلاف العلماء ٥/ ٣٦٤: (بنت أبي عمرو)، بينما جاء في التمهيد ١٦/ ١٠٩: (عن أبي عمرو مولى عائشة)، وفي سنن البيهقي ١٠/ ٢٩، ومختصر خلافيات البيهقي ١/ ١٦٣: (عن عمرة).
(٣) في [أ، ح، ط]: (أو أذنت).
(٤) في [ح]: (أن).
(٥) مجهول؛ لجهالة أم عمرو.
حضرت ام عمرو بنت ابی عمرو سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہمیں اس بات سے منع کرتی تھیں کہ ہم سونے کے زیور پہنیں یا ہم برتن پر چاندی چڑھائیں یا اس کے گرد چاندی لگائیں، پس ان کا یہ حکم ہم پر باقی رہا تاآنکہ انہوں نے ہمیں اس بات کی رخصت دے دی۔ اور ہمیں اجازت دے دی کہ ہم سونے کے زیور پہنیں لیکن انہوں نے ہمیں برتنوں کے حلقے چاندی سے بنانے اور چاندی، برتنوں پر چڑھانے کی رخصت دی اور نہ ہی اجازت عنایت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25731]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25731، ترقيم محمد عوامة 24637)
ترقیم عوامۃ: 24638 ترقیم الشثری: -- 25732
٢٥٧٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن ايوب ابي العلاء عن منصور عن الحسن انه كره ان يشرب (١) في قدح مفضض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).
حضرت منصور، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ چاندی چڑھے ہوئے پیالہ میں پینے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25732، ترقيم محمد عوامة 24638)
32. في الشرب (من) الثلمة تكون في القدح
پیالہ میں ٹوٹی ہوئی جگہ سے پینے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24639 ترقیم الشثری: -- 25733
٢٥٧٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين (بن) (١) علي عن زائدة عن إبراهيم ابن مهاجر (عن مجاهد) (٢) عن ابن عمر وابن عباس قالا: كان يكره ان يشرب (من) (٣) ثلمة القدح او من عند اذن القدح (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عند).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [جـ، ز]: (في).
(٤) حسن؛ لحال إبراهيم بن مهاجر.
حضرت مجاہد، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں۔ پیالے کی ٹوٹی ہوئی جگہ سے پینے کو یا پیالہ کی ڈنڈی کے پاس سے پینے کو ناپسند سمجھا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25733]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25733، ترقيم محمد عوامة 24639)
ترقیم عوامۃ: 24640 ترقیم الشثری: -- 25734
٢٥٧٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون ان يشرب من الثلمة تكون في الإناء، او يشرب من قبل اذنه.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ پہلے حضرات اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے کہ برتن میں ٹوٹی ہوئی جگہ سے پیا جائے یا برتن کی ڈنڈی کے پاس سے پیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25734، ترقيم محمد عوامة 24640)
ترقیم عوامۃ: 24641 ترقیم الشثری: -- 25735
٢٥٧٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن إبراهيم (بن) (١) مهاجر عن مجاهد انه كان (يكره) (٢) ان يشرب مما يلي عروة القدح او الثلمة تكون فيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ط].
حضرت ابراہیم بن مہاجر، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ پیالہ کی ڈنڈی کے ساتھ سے پیا جائے یا برتن میں موجود ٹوٹے ہوئے مقام سے پیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25735، ترقيم محمد عوامة 24641)
33. من رخص في الشرب في النفس الواحد
جو حضرات ایک سانس میں پینے کی رخصت دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24642 ترقیم الشثری: -- 25736
٢٥٧٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن المبارك عن سالم عن عطاء انه كان لا يرى بالشرب بالنفس الواحد باسا.
حضرت سالم، حضرت عطاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک سانس میں پینے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25736، ترقيم محمد عوامة 24642)
ترقیم عوامۃ: 24643 ترقیم الشثری: -- 25737
٢٥٧٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الله بن يزيد قال: لم ار احدا كان اعجل إفطارا (من) (١) سعيد بن المسيب، كان لا ينتظر مؤذنا، ويؤتى بقدح من ماء فيشربه بنفس واحد لا يقطعه حتى يفرغ منه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عن).
حضرت عبد اللہ بن یزید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے زیادہ افطار میں جلدی کرنے والا کسی کو نہیں دیکھا۔ آپ مؤذن کا انتظار نہیں کرتے تھے۔ (یعنی وقت ہوجانے کے بعد) ان کے پاس پانی کا ایک پیالہ لایا جاتا تھا پس وہ اس کو ایک ہی سانس میں اس طرح پی لیتے تھے کہ پینے کے دوران ختم ہونے تک سانس نہیں توڑتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25737، ترقيم محمد عوامة 24643)
ترقیم عوامۃ: 24644 ترقیم الشثری: -- 25738
٢٥٧٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الثقفي عن ايوب قال: نبئت عن ميمون بن مهران قال: رآني عمر بن عبد العزيز وانا اشرب، فجعلت اقطع شرابي واتنفس فقال: إنما (نهي) (١) ان تتنفس في الإناء، فإذا لم تتنفس (في الإناء) (٢) فاشربه إن شئت بنفس واحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، ح]: (هي).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
حضرت ایوب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت میمون بن مہران کے بارے میں خبر ملی کہ وہ فرماتے ہیں۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے اس حالت میں دیکھا کہ میں پانی پی رہا تھا۔ پھر پانی پیتے ہوئے رُک جاتا اور سانس لیتا تو انہوں نے فرمایا صرف اس بات سے روکا گیا ہے کہ برتن کے اندر سانس لیا جائے۔ پس اگر تم برتن کے اندر سانس نہیں لیتے تو پھر تم اگر چاہو تو ایک ہی سانس میں پانی پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25738]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25738، ترقيم محمد عوامة 24644)