مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
12. في الأكل في آنية الكفار
کفار کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24873 ترقیم الشثری: -- 25976
٢٥٩٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (١) سفيان عن جابر (عن) (٢) عبد الله بن (نجي) (٣) ان حذيفة استسقى (فآتاه) (٤) دهقان (بباطيه) (٥) فيها خمر فغسلها وشرب فيها (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح]: زيادة (عن).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (بن).
(٣) في [أ، هـ]: (بكير)، وفي [ز]: (يحيى).
(٤) في [ط]: (فاتا).
(٥) في [ط]: (سليطة)، وفي [ح]: (سلطيه)، وفي [هـ]: (سفطية).
(٦) ضعيف؛ لضعف جابر الجعفي.
حضرت عبد اللہ بن نجی سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے پانی مانگا پس ایک دہقان ان کے پاس شراب پینے میں استعمال ہونے والا برتن لایا جس میں شراب تھی۔ تو آپ نے اس کو دھو لیا اور اس میں پانی پی لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25976]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25976، ترقيم محمد عوامة 24873)
ترقیم عوامۃ: 24874 ترقیم الشثری: -- 25977
٢٥٩٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانوا يكرهون آنية الكفار، فإن لم يجدوا منها بدا غسلوها وطبخوا فيها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عون، حضرت ابن سیرین سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ لوگ کفار کے برتنوں (کے استعمال) کو ناپسند کرتے تھے۔ لیکن اگر انہیں اس سے کوئی چارہ نہ ہوتا تو وہ ان برتنوں کو دھو لیتے اور ان میں پکا لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25977]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25977، ترقيم محمد عوامة 24874)
ترقیم عوامۃ: 24875 ترقیم الشثری: -- 25978
٢٥٩٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابو) (١) اسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا احتجتم إلى قدور المجوس وآنيتهم فاغسلوها واطبخوا فيها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أو).
حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب تمہیں مجوسیوں کے برتن اور ہانڈیوں کی ضرورت پیش آئے۔ تو تم ان کو دھو لو اور ان میں پکا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25978]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25978، ترقيم محمد عوامة 24875)
ترقیم عوامۃ: 24876 ترقیم الشثری: -- 25979
٢٥٩٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عمر) (١) بن الوليد (الشني) (٢) قال: سالت سعيد بن جبير عن قدور المجوس فقال: اغسلها (واطبخ) (٣) فيها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمرو).
(٢) في [أ، ط، ح، ز]: (السبني)، وفي [هـ]: (البني).
(٣) في [ط]: (وطبخ).
حضرت عمر بن الولید شنی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا۔ مجوسیوں کی ہانڈیوں کے بارے میں؟ تو انہوں نے کہا۔ تم ان کو دھو لو اور ان میں پکا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25979]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25979، ترقيم محمد عوامة 24876)
13. ما قالوا في الفارة تقع في السمن
گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
ترقیم عوامۃ: 24877 ترقیم الشثری: -- 25980
٢٥٩٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد الله عن بن عباس عن ميمونة سئل رسول الله ﷺ عن فارة وقعت في السمن فماتت فقال:"القوها وما حولها وكلوه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥٣٨)، وأحمد (٢٦٨٣٩).
حضرت میمونہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ایک چوہا گھی میں گرگیا اور مرگیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”چوہے کو اور اس کے اردگرد کو نکال پھینکو اور بقیہ کو کھالو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25980]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25980، ترقيم محمد عوامة 24877)
ترقیم عوامۃ: 24878 ترقیم الشثری: -- 25981
٢٥٩٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن سمعيد عن ابي هريرة ان رسول الله ﷺ سئل عن فارة ماتت في السمن (١) فامر بها ان تؤخذ وما حولها، فتطرح (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ح، ط]: زيادة (فقال: ألقوها وما حولها وكلوه).
(٢) معلول، حدث به معمر من حفظه فأخطأ فيه، أخرجه أحمد (٧١٧٧)، والدارقطني في العلل ٧/ ٨٧، وعبد الرزاق (٢٧٨)، وأبو داود (٣٨٤٢)، وابن حبان (١٣٩٣)، وأبو يعلى (٥٨٤١)، وابن الجارود (٨٧١)، وابن حبان (١٣٩٣)، وابن عبد البر في التمهيد ٩/ ٣٧، والبيهقي ٩/ ٣٥٣، والبغوي (٢٨١٢)، وابن حزم في المحلى ١/ ١٤٠.
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ایک چوہا گھی میں مرگیا ہے؟ حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ چوہا اور اس کے ارد گرد گھی کو نکال کر پھینک دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25981]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25981، ترقيم محمد عوامة 24878)
ترقیم عوامۃ: 24879 ترقیم الشثری: -- 25982
٢٥٩٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ميسرة عن علي في الفارة تقع في السمن، قال: إن كان (ذائبا) (١) فاهرقه، وإن كان جامدا فالقها وما حولها وكل بقيته (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (ذايبًا).
(٢) ضعيف؛ عطاء اختلط.
حضرت میسرہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے گھی میں گرنے والے چوہے کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: اگر گھی پگھلا ہوا ہو تو گھی گرا دو۔ اور اگر گھی منجمد ہے تو پھر چوہے کو اور اس کے ارد گرد گھی کو نکال کر پھینک دو اور بقیہ گھی کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25982]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25982، ترقيم محمد عوامة 24879)
ترقیم عوامۃ: 24880 ترقیم الشثری: -- 25983
٢٥٩٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن يونس عن ابن سيرين ان الاشعري سئل عن سمن مات فيه وزغ (٢) فقال: بيعوها بيعا، ولا تبيعوه من مسلم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (هشام).
(٢) في [أ، ح، ز]: زيادة (قال).
(٣) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس.
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت اشعری سے اس گھی کے بارے میں سوال کیا گیا جس میں چھپکلی مرچکی تھی؟ تو انہوں نے فرمایا: اس کو کسی طرح بیچ دو لیکن یہ کسی مسلمان کو نہ بیچنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25983]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25983، ترقيم محمد عوامة 24880)
ترقیم عوامۃ: 24881 ترقیم الشثری: -- 25984
٢٥٩٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن ابي بشر عن نافع ان (جرذا) (٢) وقع في قدر لآل ابن عمر فسئل فقال: انتفعوا به، (و) (٣) ادهنوا به الادم (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) في [أ، ط]: (حررا).
(٣) ساقطة في: [ز].
(٤) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس.
حضرت نافع سے روایت ہے کہ ایک بڑا چوہا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے گھر والوں کی ہانڈی میں گرگیا تھا پس اس کے بارے میں سوال گیا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: تم اس کے ذریعہ نفع حاصل کرو اور اس کے ذریعہ چمڑے کو روغن لگا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25984]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25984، ترقيم محمد عوامة 24881)
ترقیم عوامۃ: 24882 ترقیم الشثری: -- 25985
٢٥٩٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (علية) (١) عن ايوب عن نافع عن صفية بنت ابي عبيد ان جرا لآل ابن عمر فيه عشرون فرقا من سمن او زيادة، وقعت فيه فارة فماتت، فامرهم ابن عمر ان يستصبحوا به (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [ح].
(٢) صحيح.
حضرت صفیہ بنت ابی عبید سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے گھر والوں کا ایک گھڑا تھا جس میں بیس فرق (خاص پیمانہ ہے) یا اس سے زیادہ گھی تھا۔ اس میں ایک چوہا گر کر مرگیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے گھر والوں کو حکم دیا کہ اس گھی سے چراغ جلا لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25985، ترقيم محمد عوامة 24882)