🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. ما قالوا في أكل الضب
گوہ کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24843 ترقیم الشثری: -- 25946
٢٥٩٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن توبة (العنبري) (١) عن الشعبي قال: سئل رسول الله ﷺ عن الضب فقال:"حلال لا باس به، ولكني اعافه" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (العنبوى).
(٢) مرسل؛ الشعبي تابعي، وقد رواه البخاري (٤٦١٩)، ومسلم (١٩٤٤) مرفوعًا من حديث ابن عمر.

حضرت شعبی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گوہ کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ حلال ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن مجھے اس سے گھن آتی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25946]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25946، ترقيم محمد عوامة 24843)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24844 ترقیم الشثری: -- 25947
٢٥٩٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي المنهال عن عمه قال: سالت ابا هريرة عن الضب فقال: لست بآكله، ولا زاجرا عنه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة عم أبي المنهال.
حضرت ابو المنہال، اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے گوہ کے بارے میں سوال کیا؟ انہوں نے جواب میں فرمایا: نہ میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ ہی اس سے روکتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25947]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25947، ترقيم محمد عوامة 24844)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24845 ترقیم الشثری: -- 25948
٢٥٩٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (١) مسعر عن (٢) (ابي) (٣) عون عن عبد الرحمن بن ابي ليلى ان النبي ﷺ (٤) وجد ريح ضب فقال: إني -او إنا- من قوم لا ياكله، ورخص لهم في اكله (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) [أ، ح، ط]: (أبي) زائدة.
(٢) في [هـ]: زيادة (زياد بن علاقة عن).
(٣) في [ز، جـ]: (ابن).
(٤) في [أ، هـ]: ﵇.
(٥) مرسل؛ عبد الرحمن بن أبي ليلى تابعي.

حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گوہ کی بُو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں“ یا فرمایا ”ہم اس قوم سے تعلق رکھتے ہیں جو اس کو نہیں کھاتی۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو اس کی اجازت عنایت فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25948]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25948، ترقيم محمد عوامة 24845)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24846 ترقیم الشثری: -- 25949
٢٥٩٤٩ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الاعلى (قال) (٢) : سالت ابن (الحنفية) (٣) عن الضب فقال: إن اعجبك فكله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: تأخر الخبر رقم [٢٥٩٤٩] بعد الخبر رقم [٢٥٩٥٠].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) في [ط]: (حنفية).

حضرت عبد الاعلیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ سے سوال کیا گوہ کے بارے میں؟ تو انہوں نے فرمایا۔ اگر وہ تمہیں پسند ہے تو تم اس کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25949]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25949، ترقيم محمد عوامة 24846)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24847 ترقیم الشثری: -- 25950
٢٥٩٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) عبد الجبار بن عباس عن (عريب) (٢) الهمداني عن الحارث عن علي انه كره الضب (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح، جـ، ط، ز]: (غريب).
(٣) ضعيف؛ الحارث ضعيف.

حضرت حارث، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ گوہ کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25950]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25950، ترقيم محمد عوامة 24847)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24848 ترقیم الشثری: -- 25951
٢٥٩٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن الركين عن عصمة بن ربعي قال: قدمنا على عمر (ونحن) (١) اناس سمان حسنة هيئتنا، قال: فقال: ما طعامكم؟ قلنا: الضباب، قال: فقال عمر: ويجزيكم؟ قلنا: نعم، (فقال) (٢) : وددت ان مع كل (ضب) (٣) مثله (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نحن).
(٢) في [ز]: (قال).
(٣) في [ط]: (ضبه).
(٤) مجهول؛ لجهالة عصمة بن ربعي.
(٥) في [هـ]: زاد الحديث الآتي: حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن زيد ابن وهب عن ثابت بن يزيد الأنصاري قال: كنا مع النبي ﷺ فأصاب الناس ضبابا فاشتووها فأكلوا، منها فأصبت منها ضبا فشويته، ثم أتيت به النبي ﷺ، فأخذ جريدة فجعل يعد بها أصابعه فقال: إن أمة من بني إسرائيل مسخت دواب في الأرض، وإني لا أدري لعلها هي، فقلت: إن الناس قد اشتووها، فأكلوها، فلم يأكل، ولم ينه، والحديث أخرجه أحمد (١٧٩٣١)، وأبو داود (٣٧٩٥)، وابن ماجه (٣٢٣٨)، وابن سعد ١/ ٣٩٥، والطحاوي في شرح الكوكب (٣٢٣٧)، والطبراني (١٣٦٧)، والنسائي ٧/ ١٩٩، وسبق طرفه برقم [٢٥٩٣٣].

حضرت عصمہ بن ربعی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم کچھ موٹے تازے لوگ تھے جن کی حالت بہت اچھی تھی۔ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے پوچھا۔ تمہاری خوراک کیا ہے؟ ہم نے کہا: گوہ۔ راوی کہتے ہیں۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا: وہ تمہں ا کفایت کر جاتی ہے۔ ہم نے کہا: جی ہاں! اس پر آپ نے فرمایا: مجھے یہ بات محبوب ہے کہ ہر ایک گوہ کے ساتھ اس کا مثل (ایک اور گوہ) ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25951]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25951، ترقيم محمد عوامة 24848)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. في أكل الطحال
تلی کھانے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24849 ترقیم الشثری: -- 25952
٢٥٩٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن عكرمة قال: جاء رجل إلى بن عباس فقال (: آ) (١) كل الطحال؟ قال: نعم، إنما حرم الدم المسفوح (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بياض).
(٢) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة، أخرجه البيهقي (١٠/ ٧)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان (٢/ ٢٢٠).

حضرت عکرمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے کہا۔ کیا میں تلی کھا لوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ اللہ تعالیٰ نے تو صرف بہتے ہوئے خون کو حرام کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25952]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25952، ترقيم محمد عوامة 24849)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24850 ترقیم الشثری: -- 25953
٢٥٩٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن ابي إسحاق عن (ابي) (١) ميسرة قال: إني آكل الطحال وما يعجبني، ولكني (اكره) (٢) ان احرمه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط]: (بياض).

حضرت ابو میسرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں تلی کو کھاتا ہوں اور وہ مجھے پسند نہیں ہے۔ لیکن میں اس بات کو بھی ناپسند کرتا ہوں کہ میں اس کو حرام قرار دوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25953]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25953، ترقيم محمد عوامة 24850)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24851 ترقیم الشثری: -- 25954
٢٥٩٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن انه كان لا يرى بالطحال باسا.
حضرت ہشام، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ تلی کے (کھانے میں) کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25954]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25954، ترقيم محمد عوامة 24851)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24852 ترقیم الشثری: -- 25955
٢٥٩٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (و) (١) وكيع عن (فطر) (٢) عن منذر عن محمد بن الحنفية انه كان إذا سئل عن (الجريث) (٣) والطحال -قال وكيع: واشياء مما (يكره) (٤) - تلا هذه الآية: ﴿قل لا اجد في ما اوحي إلي محرما﴾ [الانعام: ١٤٥] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح]: (قطر).
(٣) الجريث: سمك أسود يشبه الحيات لا يرغب أكثر الناس أكله، وفي [أ، ح، ط]: (الحريث)، وفي [ز]: (الجري).
(٤) في [ط]: (تكره).

حضرت منذر، حضرت محمد بن الحنفیہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے جب تلی اور بام مچھلی کے بارے میں… اور حضرت وکیع کہتے ہیں اور ان چیزوں کے بارے میں جن کو ناپسند کیا جاتا ہے … سوال کیا جاتا تو آپ یہ آیت تلاوت کرتے۔ { قُلْ لاَ أَجِدُ فِیمَا أُوحِیَ إِلَیَّ مُحَرَّمًا }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25955]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25955، ترقيم محمد عوامة 24852)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں