مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
9. ما قالوا في أكل الضب
گوہ کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
ترقیم عوامۃ: 24833 ترقیم الشثری: -- 25936
٢٥٩٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا ابو عوانة قال: حدثنا عبد الملك بن عمير عن حصين رجل من بني (فزارة) (١) عن سمرة بن جندب قال: اتى (النبي) (٢) ﷺ اعرابي وهو يخطب فقطع عليه خطبته فقال: يا رسول الله! كيف تقول في الضب؟ قال:"إن امة من بني إسرائيل مسخت، فلا ادري اي الدواب مسخت" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فزازة).
(٢) في [ز]: (نبي اللَّه).
(٣) حسن؛ حصين صدوق، أخرجه أحمد (٢٠٢٠٩)، والطحاوي ٤/ ١٩٧، والبزار (١٢١٦/ كشف)، والطبراني (٦٧٨٨).
حضرت سمرہ بن جندب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ اس نے آپ کے خطبہ کو کاٹ کر پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گوہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کا ایک گروہ مسخ کردیا گیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون سے جانور کی طرف مسخ ہوا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25936، ترقيم محمد عوامة 24833)
ترقیم عوامۃ: 24834 ترقیم الشثری: -- 25937
٢٥٩٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن يزيد بن الاسم قال: دعانا عروس بالمدينة، فقرب إلينا ثلاثة عشر ضبا، فآكل وتارك، فلقيت ابن عباس من الغد فاخبرته، فاكثر القوم حوله حتى قال بعضهم: قال رسول الله ﷺ (١) :" (لا آكله) (٢) ولا انهى عنه، ولا احله ولا احرمه"، فقال ابن عباس: (فبئسما) (٣) قلتم، إنما بعث رسول الله ﷺ محلا ومحرما (٤) بينما هو عند ميمونة وعنده الفضل بن عباس وخالد بن الوليد وامراة اخرى، إذ قرب إليهم خوان عليه لحم، فلما اراد رسول الله ﷺ ان ياكل، قالت له ميمونة: إنه لحم ضب، فكف يده وقال:"إن هذا اللحم لم آكله قط" وقال لهم:"كلوا" فاكل منه الفضل ابن عباس وخالد بن الوليدل والمراة، وقالت ميمونة: لا آكل إلا من شيء ياكل منه رسول الله ﷺ (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط]: (للالكه).
(٣) في [ط]: (فسئل).
(٤) في [هـ]: زيادة (إن رسول اللَّه ﷺ).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٤٨)، وأحمد (٢٦٨٤)، وأصله في البخاري (٢٥٧٥).
حضرت یزید بن اصم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں مدینہ میں ایک ولیمہ میں دعوت تھی۔ ہمیں تیرہ عد د گوہ پیش کی گئیں۔ پس کچھ لوگوں نے کھا لیں اور کچھ نے نہ کھائیں۔ پھر میں اگلے دن حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملا اور میں نے انہیں یہ بات بتائی۔ بہت سے لوگ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے گرد تھے ان میں سے کچھ نے کہا۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ اس سے منع کرتا ہوں، میں اس کو حلال کرتا ہوں اور نہ ہی اس کو حرام قرار دیتا ہوں۔“ اس پر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم نے بُری گفتگو کی ہے۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تو بعثت ہی حلال اور حرام کرنے والے کے طور پر ہوئی تھی۔ ایک مرتبہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت میمونہ کے پاس تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں حضرت فضل بن عباس، حضرت خالد بن ولید اور ایک دوسری عورت بھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف دسترخوان بڑھایا گیا جس پر گوشت تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اس کو) کھانے کا ارادہ کیا تو حضرت میمونہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا۔ یہ گوہ کا گوشت ہے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ روک لیا اور فرمایا۔ ”یہ ایسا گوشت ہے جو میں نے کبھی نہیں کھایا“۔ اور لوگوں سے کہا۔ ”تم کھاؤ۔“ چناچہ حضرت فضل ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت خالد بن ولید اور اس عورت نے (اس کو) کھایا۔ اور حضرت میمونہ نے فرمایا: میں تو اس چیز کو کھاؤں گی جس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تناول فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25937، ترقيم محمد عوامة 24834)
ترقیم عوامۃ: 24835 ترقیم الشثری: -- 25938
٢٥٩٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (الزبرقان) (١) قال: اهدي لشقيق بن سلمة ضب مشوي، فاكلت منه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الزبوقان).
حضرت زبرقان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت شقیق بن سلمہ کو بھنی ہوئی گوہ ہدیہ کی گئی اور میں نے بھی اس میں سے کھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25938، ترقيم محمد عوامة 24835)
ترقیم عوامۃ: 24836 ترقیم الشثری: -- 25939
٢٥٩٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: خرج رسول الله ﷺ مخرجا، فاصابتهم مجاعة فاتاه رجل ومعه ضباب، فاهداها للنبي ﷺ فنظر إليها فقال:"مسخ (سبط) (١) من بني إسرائيل دواب في الارض"، فلم (ياكل) (٢) ولم ينه عنه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سبطه).
(٢) في [أ]: (يأكله).
(٣) مرسل؛ إبراهيم ليس من الصحابة.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر پر نکلے۔ اس میں صحابہ کرام کو سخت بھوک نے آلیا۔ پس ایک صاحب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے پاس بہت سی گوہ تھیں۔ انہوں نے وہ گوہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدیہ کردیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”بنو اسرائیل کا ایک طبقہ زمین کے جانوروں میں مسخ ہوگیا تھاْ ‘ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نہ خود کھایا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25939، ترقيم محمد عوامة 24836)
ترقیم عوامۃ: 24837 ترقیم الشثری: -- 25940
٢٥٩٤٠ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر (٢) عن (ابي) (٣) عون عن عبد الرحمن بن ابي ليلى ان النبي ﷺ وجد ريح ضب فرخص لهم في اكله (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في: [ح].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (عن زياد بن علاقة).
(٣) في [جـ]: (أبي).
(٤) مرسل؛ ابن أبي ليلى تابعي.
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گوہ کی بُو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو اس کے کھانے کی اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25940، ترقيم محمد عوامة 24837)
ترقیم عوامۃ: 24838 ترقیم الشثری: -- 25941
٢٥٩٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن زياد بن علاقة ان عمر راى رجلا حسن الجسم، فساله (او) (١) اخبره فقال: من اكل الضباب؟ فقال عمر: (وددت) (٢) ان في كل (جحر) (٣) (ضب) (٤) ضبين (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أن).
(٢) في [ط]: (ودرت).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [أ، ح، ط]: زيادة (أو).
(٥) منقطع؛ زياد لا يروي عن عمر.
حضرت زیاد بن علاقہ سے روایت ہے۔ کہ حضرت عمر نے ایک خوبصورت جسم والے شخص کو دیکھا تو آپ نے اس کو پوچھا یا اس نے آپ کو بتایا۔ کہا۔ یہ جسامت گوہ کی وجہ سے ہے۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا۔ مجھے یہ بات پسند ہے کہ ہر گوہ کے سوراخ میں دو گوہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25941، ترقيم محمد عوامة 24838)
ترقیم عوامۃ: 24839 ترقیم الشثری: -- 25942
٢٥٩٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابيه قال: سئل النبي ﷺ عن الضب فقال:"لا آكله ولا احرمه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عروة تابعي، وأخرجه عبد الرزاق (٨٦٧٣).
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گوہ کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہ میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ میں اس کو حرام قرار دیتا ہوں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25942، ترقيم محمد عوامة 24839)
ترقیم عوامۃ: 24840 ترقیم الشثری: -- 25943
٢٥٩٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا (داود) (١) عن ابي نضرة قال: قال عمر: إن الله لينفع بالضب، فإنه لطعام عامة الرعاء، ولو كان (عندي) (٢) لطعمت منه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أبو داود).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) منقطع؛ أبو نضرة لا يروي عن عمر، وقد ورد من حديث جابر عن عمر، أخرجه مسلم (١٩٥٠)، وأحمد (١٤٦٨٤)، والبيهقي ٩/ ٣٢٤.
حضرت ابو نضرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ گوہ کے ذریعہ نفع دیتے ہیں۔ یہ عام چرواہوں کا کھانا ہے۔ اور اگر یہ میرے پاس دستیاب ہوتی تو میں بھی اس کو کھاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25943]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25943، ترقيم محمد عوامة 24840)
ترقیم عوامۃ: 24841 ترقیم الشثری: -- 25944
٢٥٩٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان (عن زياد) (١) بن علاقة عن سعد بن معبد ان عمر راى رجلا من محارب سمينا في (عام) (٢) سنة فقال: ما طعامك؟ قال: الضباب، قال: وددت ان لي في (كل) (٣) جحر (ضب) (٤) ضبين (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط]: (عامة).
(٣) في [ط]: (أكل).
(٤) في [أ، ح، ط]: زيادة (أو).
(٥) مجهول؛ لجهالة سعد بن معبد، أخرجه ابن جرير في مسند عمر من تهذيب الآثار (٢٧٨)، وابن شبه في تاريخ المدينة (١٢٣٩)، وأحمد في العلل (٣٧٠٩).
حضرت سعد بن معبد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے قحط کے سال محارب قبیلہ کے ایک موٹے آدمی کو دیکھا تو آپ نے پوچھا تمہارا کھانا کیا ہے؟ اس نے بتایا۔ گوہ۔ حضرت عمر نے فرمایا: مجھے یہ بات محبوب ہے کہ گوہ کے ہر سوراخ میں دو گوہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25944]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25944، ترقيم محمد عوامة 24841)
ترقیم عوامۃ: 24842 ترقیم الشثری: -- 25945
٢٥٩٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال (١) عمر: ضب احب إلي من دجاجة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال).
(٢) صحيح.
حضرت سعید بن المسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا: مجھے گوہ، مرغی سے زیادہ محبوب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25945]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25945، ترقيم محمد عوامة 24842)