🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. في الثياب الصفر للرجال
مردوں کے لئے زرد کپڑوں کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25249 ترقیم الشثری: -- 26360
٢٦٣٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن إسماعيل بن ابي خالد قال: رايت علي مصعب بن سعد إزارا اصفر وهو يجلس مع المساكين.
حضرت اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مصعب بن سعد (کے جسم) پر پیلے رنگ کی ازار دیکھی جبکہ وہ مساکین کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26360]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26360، ترقيم محمد عوامة 25249)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25250 ترقیم الشثری: -- 26361
٢٦٣٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي (ظبيان) (١) قال: رايت على علي إزارا اصفر (و) (٢) خميصة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (المنهال).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (أو).
(٣) صحيح.

حضرت ابو ظبیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر پیلے رنگ کی ازار اور نشانات والی چادر دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26361]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26361، ترقيم محمد عوامة 25250)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25251 ترقیم الشثری: -- 26362
٢٦٣٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمرو بن (مروان) (١) قال: رايت على إبراهيم إزارا اصفر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (مرزوق).
حضرت عمرو بن مروان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم پر زرد رنگ کا ازار دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26362]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26362، ترقيم محمد عوامة 25251)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25252 ترقیم الشثری: -- 26363
٢٦٣٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (حنش) (١) بن الحارث قال: رايت على إبراهيم رداء اصفر وثوبا اصفر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (جحش)، وفي [س]: (حبيش).
حضرت حنش بن حارث سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر زرد رنگ کی چادر اور زرد کپڑا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26363، ترقيم محمد عوامة 25252)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25253 ترقیم الشثری: -- 26364
٢٦٣٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن مالك بن مغول عن اكيل قال: ما رايت إبراهيم في صيف قط إلا وعليه ملحفة صفراء وإزار اصفر.
حضرت اکیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو گرمیوں میں جب بھی دیکھا تو آپ پر زرد رنگ کی چادر اور زرد رنگ کا ازار ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26364، ترقيم محمد عوامة 25253)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25254 ترقیم الشثری: -- 26365
٢٦٣٦٥ - (و) (١) قال: حدثنا مالك بن مغول قال: رايت حمادا يصلي وعليه إزار اصفر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: قال ابن نمير، كما في طبقات ابن سعد (٦/ ٣٣٣)، وفي [أ، ح]: (حدثنا أبو بكر)، وفي [هـ]: (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير).
حضرت مالک بن مغول بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو نماز پڑھتے دیکھا جبکہ ان (کے جسم) پر زرد رنگ کا ازار تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26365، ترقيم محمد عوامة 25254)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25255 ترقیم الشثری: -- 26366
٢٦٣٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين بن علي قال: رايت على عبد الله بن (الحسن) (١) ملحفة صفراء يحتبي بها في المسجد الحرام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (الحسين).
حضرت حسین بن علی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن حسن پر ایک زرد رنگ کی چادر دیکھی جس کے ذریعہ انہوں نے مسجد حرام میں (اپنے) گھٹنوں اور کمر کو باندھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26366]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26366، ترقيم محمد عوامة 25255)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25256 ترقیم الشثری: -- 26367
٢٦٣٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن ابي ليلى عن محمد بن عبد الرحمن عن محمد بن شرحبيل عن قيس بن سعد قال: اتانا النبي ﵇ (١) فوضعنا له ماء يتبرد به، فاغتسل، ثم اتيته بملحفة صفراء فرايت اثر الورس على عكنه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: ﷺ.
(٢) مجهول؛ لجهالة محمد بن شرحبيل، أخرجه أحمد (٢٣٨٤٤)، وابن ماجه (٤٦٦)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٣٢٤)، وابن السني (٦٨٨)، وأبو يعلى (١٤٣٥)، والطبراني ١٨/ (٨٩٠).

حضرت قیس بن سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پانی رکھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ٹھنڈک حاصل کرنی تھی۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل کیا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس زرد رنگ کی چادر لایا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیٹ کی سلوٹ پر ورس (بوٹی) کا اثر دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26367، ترقيم محمد عوامة 25256)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. في لبس الفراء
پوستین لگا کپڑا پہننے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25257 ترقیم الشثری: -- 26368
٢٦٣٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن سيار عن الشعبي قال: (سئل عن الفراء) (٢) فقال: احبها إلي الينها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) سقط من: [ط، هـ].

حضرت سیار، حضرت شعبی کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ ان سے چمڑا لگے ہوئے کپڑے (کے پہننے) کے متعلق سوال کیا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: اس میں سے نرم کپڑا مجھے پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26368، ترقيم محمد عوامة 25257)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25258 ترقیم الشثری: -- 26369
٢٦٣٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابن عون) (١) قال: رايت على إبراهيم مستقة فراء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أبي زاذان).
حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر بڑی آستین والا چمڑا لگا ہوا لباس دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26369، ترقيم محمد عوامة 25258)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں