🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
243. (ما قالوا): في الرجل يقيد غلامه
جن لوگوں نے یوں کہا اس آدمی کے بارے میں جو اپنے لڑکے کو مقید کر دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27244 ترقیم الشثری: -- 28414
٢٨٤١٤ - حدثنا ابن مهدي (عن سفيان) (١) عن سعد بن يوسف بن يعقوب قال: قالوا لطاووس في عبد له، فقال: ما له مال (فاكاتبه) (٢) ولا هو صالح فازوجه، وكان يكره الضرب، ويقول: القيد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز، م].
(٢) في [أ، ب، ط]: (فإذا رأيته)، وفي [هـ]: (فأداريه).

حضرت سعد بن یوسف بن یعقوب فرماتے ہیں کہ چند لوگوں نے حضرت طاؤس سے ان کے کسی غلام کے متعلق بات کی تو آپ نے فرمایا: نہ تو اس کے پاس مال ہے کہ میں اس کو مکاتب بنا دوں نہ ہی وہ نیک ہے کہ میں اس کی شادی کر دوں اور آپ مارنے کو ناپسند کرتے تھے اور فرماتے تھے: بیڑی ڈال دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28414]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28414، ترقيم محمد عوامة 27244)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27245 ترقیم الشثری: -- 28415
٢٨٤١٥ - حدثنا ابن مهدي عن إبراهيم (١) (بن طهمان) (٢) عمن حدثه عن جابر ابن عبد الله انه كان يكره ان يجعل الرجل في عنق غلامه (الراية) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (عن).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) الراية عنق من حديد يجعل في الرقبة (غريب الحديث للحربي ٢/ ٧٧٦)، وفي [أ، ح، هـ]: (البراية).
(٤) مجهول؛ لإبهام الراوي.

حضرت ابراہیم بن طھمان اپنے کسی شیخ سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ آدمی کے اپنے غلام کی گردن میں طوق ڈالنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28415]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28415، ترقيم محمد عوامة 27245)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27246 ترقیم الشثری: -- 28416
٢٨٤١٦ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن انه كان يكره ان يجعل الرجل في عنق غلامه (الراية) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (البراية).
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے غلام کی گردن میں طوق ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28416]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28416، ترقيم محمد عوامة 27246)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27247 ترقیم الشثری: -- 28417
٢٨٤١٧ - حدثنا ابن ابي زائدة عن الاعمش عن إبراهيم عن مسروق عن عبد الله انه قال: لرجل وذكر امراته فقال: قيدها (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس آدمی سے فرمایا: جس نے اپنی بیوی کا ذکر کیا تھا کہ تم اسے قید کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28417]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28417، ترقيم محمد عوامة 27247)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27248 ترقیم الشثری: -- 28418
٢٨٤١٨ - حدثنا وكيع عن اسامة بن زيد عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: سمعت النبي ﷺ يقول:"سلوا الله علما نافعا، وتعوذوا بالله من علم لا ينفع" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أسامة بن زيد صدوق، أخرجه ابن ماجة (٣٨٤٣)، وأبو يعلى (١٩٢٧)، وعبد بن حميد (١٠٩٣)، والبيهقي في الشعب (١٧٨١)، وبنحوه أخرجه النسائي في الكبرى (٧٨٦٧)، وابن حبان (٨٢)، والطبراني في الأوسط (١٣١٥).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ تم لوگ اللہ رب العزت سے نفع پہنچانے والے علم کا سوا ل کرو اور اللہ رب العزت کی پناہ مانگو ایسے علم سے جو نفع نہ پہنچائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28418]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28418، ترقيم محمد عوامة 27248)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
244. ما قالوا: في كراهية العرافة
نگران بننے کی کراہت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27249 ترقیم الشثری: -- 28419
٢٨٤١٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن غالب العبدي عن رجل من بني تميم عن ابيه عن جده او جد ابيه قال: قلت: يا رسول الله إن ابي يقرئك السلام، قال:"عليك وعلى ابيك السلام"، قلت: يا رسول الله! إن قومي يريدون ان يعرفوني، قال:"لا بد من عريف والعريف في النار" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الرجل التميمي، أخرجه أحمد (٢٣١٠٤)، وأبو داود (٢٩٣٤)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٣٧٣)، وابن السني (٢٣٨)، وأبو نعيم في الحلية (٧/ ٢٥٨)، والبيهقي (٦/ ٣٦١).
حضرت غالب عبدی فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو تمیم کے ایک شخص اپنے والد سے، وہ اپنے دادا یا اپنے والد کے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے والد آپ کو سلام کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تجھ پر اور تیرے والد پر بھی سلام ہو۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میری قوم چاہتی ہے کہ وہ مجھے نگران مقرر کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نگران لازمی ہے۔ اور نگران جہنم میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28419]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28419، ترقيم محمد عوامة 27249)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27250 ترقیم الشثری: -- 28420
٢٨٤٢٠ - حدثنا وكيع عن (١) (شعبة) (٢) عن رجل لم يكن (يسميه) (٣) سمع ⦗٥٣٧⦘ انسا يقول: ويل للعرفاء والنقباء، ويل للامناء، ود احدهم يوم القيامة لو كان معلقا بالثريا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ط، م]: زيادة (أبي)، وفي [هـ]: (ابن).
(٢) في [جـ، م]: (سعيد).
(٣) في [ح، هـ]: (يسمه).
(٤) مجهول؛ لإبهام الراوي عن أنس.

حضرت شعبہ کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں جس کا انہوں نے نام بیان نہیں کیا۔ اس نے حضرت انس کو یوں فرماتے ہوئے سنا: نگرانوں اور منتظمین کے لیے ہلاکت ہے، امانت داروں کے لیے ہلاکت ہے، اور قیامت کے دن ان میں سے کوئی آرزو کرے گا کہ کاش وہ ثریا ستارے سے لٹکا ہوا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28420]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28420، ترقيم محمد عوامة 27250)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27251 ترقیم الشثری: -- 28421
٢٨٤٢١ - حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن عبد الله بن شقيق عن حبيب بن (حيدة) (١) قال: لان (اقطع) (٢) احب إلي (من) (٣) ان (اكون) (٤) عريفا على عشرة سنة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (مندة).
(٢) في [أ، جـ، هـ]: (تقطع).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، جـ، هـ]: (تكون).

حضرت عبد اللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت حبیب بن حیدہ نے ارشاد فرمایا: مجھے ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے یہ زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ مجھے دس آدمیوں پر ایک سال کے لیے نگران مقرر کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28421]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28421، ترقيم محمد عوامة 27251)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27252 ترقیم الشثری: -- 28422
٢٨٤٢٢ - حدثنا ابن نمير عن عثمان بن حكيم قال: اخبرني عبد الله بن عثمان رجل (من) (١) بني سلول انه دعاه قومه ليعرفوه، واختاروه لذلك، فابى وامتنع، فذهب إلى عبد الله بن عمرو فشاوره واستامره فقال: لا تعرفن عليهم، (فجاؤوه) (٢) (بالغدوة) (٣) فلم يزالوا حتى الزموها إياه، فذهب إلى عبد الله بن عمرو فاخبره انه قد اكره فقال: اولها شفعة واوسطها خيانة وآخرها عذاب النار (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (فجاءه).
(٣) في [أ، هـ]: (بالغدوى).
(٤) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن عثمان.

حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عثمان جو قبیلہ بنو سلول کے آدمی ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میری قوم نے مجھے بلایا تاکہ وہ مجھے نگران مقرر کریں اور اس عہدے کے لیے منتخب کریں۔ آپ نے انکار کردیا اور اس کو چھوڑ دیا۔ آپ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پا س گئے آپ نے ان سے مشورہ کیا اور ان کی رائے مانگی۔ انہوں نے فرمایا: تم ہرگز ان پر نگران مت بننا، وہ لوگ اگلی صبح پھر آپ کے پاس آگئے اور مسلسل اصرار کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے آپ کو اس کے لیے مقرر کردیا۔ آپ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انہیں بتلایا کہ مجھے مجبور کردیا گیا۔ اس پر انہوں نے فرمایا: اس کی ابتدا تو سفارش ہے اور اس کا درمیان خیانت ہے اور ا س کی انتہاء جہنم کا عذاب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28422]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28422، ترقيم محمد عوامة 27252)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27253 ترقیم الشثری: -- 28423
٢٨٤٢٣ - حدثنا ابن علية عن غالب قال: إنا لجلوس إذ (دخل رجل) (١) فقال: حدثني ابي عن جدي ان النبي ﷺ قال:"من ابتدا قوما بسلام فضلهم بعشر ⦗٥٣٨⦘ حسنات"، وقال: بعثني ابي إلى رسول الله ﷺ وقال: ائته فاقرئه السلام وقل له: هو يطلب إليك ان تجعل له العرافة من بعده قال:"العرافة حق، العرافة حق، ولا بد من عرفاء، ولكن العريف بمنزلة قبيحة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (رجل دخل).
(٢) مجهول؛ لإبهام رواته، أخرجه أبو داود (٢٩٣٤)، وسبق (٨/ ٤٢٤).

حضرت غالب فرماتے ہیں کہ ہم لوگ بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی داخل ہوا اور کہا کہ میرے والد نے مجھے میرے دادا سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لوگوں سے سلام میں پہل کرے تو وہ ان سے دس نیکیوں میں بڑھ جائے گا۔ راوی کہتے ہیں: میرے والد نے مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پا س بھیجا اور فرمایا: کہ جا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کہو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے بعد نگرانی اس کے لیے مقرر فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نگرانی و انتظام برحق ہے۔ نگرانی و انتظام برحق ہے۔ نگران بنانا ضروری ہے، لیکن نگران برے مرتبہ میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28423]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28423، ترقيم محمد عوامة 27253)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں