🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
0. ما يكره للرجل أن يكتني به؟
آدمی کے لیے اس کنیت کا اختیار کرنا مکرو ہ ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27206 ترقیم الشثری: -- 28374
٢٨٣٧٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن موسى بن علي عن ابيه ان رجلا اكتنى بابي عيسى فقال رسول الله ﷺ:"إن عيسى لا اب له" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، عُلّي ليس صحابيًا.
حضرت موسیٰ بن عُلیّ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عُلیّ نے ارشاد فرمایا: کسی آدمی نے ابو عیسیٰ کنیت اختیار کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا عیسیٰ کے والد نہیں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28374، ترقيم محمد عوامة 27206)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27207 ترقیم الشثری: -- 28375
٢٨٣٧٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن عبد الله بن عمر بن حفص عن زيد بن اسلم عن ابيه ان عمر ضرب ابنا له اكتنى بابي عيسى وقال: إن عيسى ليس له اب] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الباب بخبريه من [أ، ح، ط، هـ].
(٢) ضعيف؛ لضعف عبد اللَّه بن عمر، أخرجه أبو داود (٤٩٦٣)، والضياء (٨٦)، والبيهقي (٩/ ٣١٠)، والدولابي (١/ ٢٦٢)، وابن عساكر (٣٨/ ٥٨).

حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اپنے ایک بیٹے کو مارا جس نے ابو عیسیٰ کنیت اختیار کی اور فرمایا: یقینا حضرت عیسیٰ کے کوئی والد نہیں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28375]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28375، ترقيم محمد عوامة 27207)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
232. ما ذكر في الضحك وكثرته
ان روایات کا بیان جو ہنسنے اور کثرت سے ہنسنے کے متعلق ذکر کی گئیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27208 ترقیم الشثری: -- 28376
٢٨٣٧٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن قال: كثرة الضحك (تميت) (١) القلب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (يميت).
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28376، ترقيم محمد عوامة 27208)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27209 ترقیم الشثری: -- 28377
٢٨٣٧٧ - حدثنا عفان عن حماد بن سلمة عن ثابت عن الحسن قال: ضحك المؤمن غفلة من قلبه.
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: مومن کا ہنسنا اس کے دل کے غافل ہونے کی نشانی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28377، ترقيم محمد عوامة 27209)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27210 ترقیم الشثری: -- 28378
٢٨٣٧٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عون قال: كان النبي ﷺ لا يضحك إلا تبسما ولا يلتفت إلا معا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عون ليس صحابيًا، وأخرجه ابن سعد (١/ ٤٢٠)، وابن المبارك في الزهد (٦٤٦)، وابن شبه في أخبار المدينة (٩٨٥).
حضرت عون فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنستے نہیں تھے مگر مسکرا کر اور متوجہ نہیں ہوتے تھے مگر مکمل طور پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28378، ترقيم محمد عوامة 27210)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
233. ما ذكر في القائلة نصف النهار
ان روایات کا بیان جو آدھے دن کے وقت قیلولہ کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27211 ترقیم الشثری: -- 28379
٢٨٣٧٩ - حدثنا ابو اسامة عن زائدة عن منصور عن مجاهد قال: بلغ عمر ان عاملا له لم يقل، فكتب إليه عمر: قل، فإني حدثت ان الشيطان لا يقيل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مجاهد لم يدرك عمر.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو خبر ملی کہ ان کا مقرر کردہ گورنر قیلولہ نہیں کرتا۔ حضرت عمر نے اس کو خط لکھا: قیلولہ کیا کرو، اس لیے کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ بیشک شیطان قیلولہ نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28379، ترقيم محمد عوامة 27211)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28380
٢٨٣٨٠ - قال مجاهد: إن الشياطين لا يقيلون.
حضرت مجاہد نے فرمایا: بیشک شیاطین قیلولہ نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28380]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28380، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27212 ترقیم الشثری: -- 28381
٢٨٣٨١ - حدثنا محمد بن بشر ووكيع قال: حدثنا مسعر (قال: حدثني ثابت بن عبيدة عن عبد الرحمن) (١) بن ابي ليلى عن خوات بن جبير وكان بدريا قال: (٢) نوم ⦗٥٢٧⦘ اول النهار خرق، واوسطه خلق، وآخره حمق (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين القوسين تكرر في: [ط].
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (كان).
(٣) صحيح؛ أخرجه الحاكم (٤/ ٢٩٣)، والبخاري في الأدب المفرد (١٢٤٢)، والطحاوي في شرح المشكل (٣/ ١٠٢)، والدينوري في المجالسة (٢٠٤٦).

حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت خوات بن جبیر جو بدری صحابی ہیں انہوں نے ارشاد فرمایا: دن کے ابتدائی حصہ میں سونا بےوقوفی ہے اور دن کے درمیان میں سونا فطرت ہے اور دن کے آخری حصہ میں سونا حماقت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28381]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28381، ترقيم محمد عوامة 27212)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27213 ترقیم الشثری: -- 28382
٢٨٣٨٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الرحمن بن يزيد (بن) (١) جابر عن مكحول: انه كان يكره النوم بعد العصر، وقال: يخاف على صاحبه منه الوسواس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
حضرت عبد الرحمن بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول عصر کے بعد سونے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے: ایسا کرنے پر وسوسوں میں مبتلا ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28382]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28382، ترقيم محمد عوامة 27213)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
234. في الرجل ينبطح على وجهه
اس آدمی کا بیان جو منہ کے بل اوندھا لیـٹتا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27214 ترقیم الشثری: -- 28383
٢٨٣٨٣ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: مر رسول الله ﷺ برجل منبطح على بطنه فقال:"إن هذه ضجعة لا يحبها الله" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول، أخطأ فيه محمد بن عمرو وصوابه عن أبي سلمة عن يعيش، كالآتي، وأخرجه أحمد (٧٨٦٢)، والترمذي (٥٥٤٩)، وابن حبان (٥٥٤٩) والحاكم (٤/ ٢٧١)، والبيهقي في الآداب (٨٣٨).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر کسی آدمی کے پاس سے ہوا جو پیٹ کے بل لیٹا ہو اتھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک یہ وہ لیٹنا ہے جسے اللہ پسند نہیں فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28383]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28383، ترقيم محمد عوامة 27214)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں