🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. في اللعب بأربعة عشر
چودہ گوٹ کھیلنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26687 ترقیم الشثری: -- 27844
٢٧٨٤٤ - حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر] (١) انه مر على قوم يلعبون باربعة عشر فكسرها على راس احدهم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [جـ]: ما بين المعكوفين.
(٢) ضعيف؛ لضعف العمري.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا گزر چند لوگوں پر ہوا جو چودہ گوٹ کھیل رہے تھے۔ آپ نے اس کو ان میں سے کسی کے سر پر مار کر توڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27844، ترقيم محمد عوامة 26687)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26688 ترقیم الشثری: -- 27845
٢٧٨٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) إبراهيم بن إسماعيل ابن مجمع عن عبد الكريم (ابي) (٢) امية عن ام قثم قالت: دخل علينا علي ونحن نلعب باربعة عشر فقال: ما هذا؟ فقلنا: نحن صيام نتلهى به، قال: افلا اشتري لكم بدرهم جوزا تلهون به وتدعونها، قال: فاشترى لنا بدرهم جوزا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (بن).
(٣) مجهول؛ لجهالة أم قثم، أخرجه ابن سعد (٨/ ٤٦٦).

حضرت عبد الکریم ابو امیہ فرماتے ہیں کہ حضرت اُم قثم نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہم پر داخل ہوئے اس حال میں کہ ہم چودہ گوٹ کھیل رہے تھے؟ آپ نے پوچھا: یہ کیا کر رہے ہو؟! ہم نے کہا: کہ ہم روزے سے ہیں تو اس کے ساتھ ہم اپنا دل بہلا رہے ہیں! آپ نے فرمایا: کیا میں تمہارے لیے ایک درھم کے اخروٹ نہ خرید لوں تم اس کے ساتھ دل بھی بہلانا اور اس کو چھوڑ دینا؟ راوی فرماتے ہیں کہ آپ نے پھر ہمارے لیے ایک درہم کے اخروٹ خریدے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27845، ترقيم محمد عوامة 26688)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26689 ترقیم الشثری: -- 27846
٢٧٨٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن بسام عن ابي جعفر قال: (كان) (١) علي بن الحسين يلاعب اهله بالشهاردة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن حسین رحمہ اللہ اپنی گھر والی کے ساتھ چودہ گوٹ کھیلتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27846، ترقيم محمد عوامة 26689)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26690 ترقیم الشثری: -- 27847
٢٧٨٤٧ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني الضحاك بن عثمان قال: اخبرني نافع ان ابن عمر دخل على جاريتين له (تلعبان) (١) بالشهاردة فضربهما (بها) (٢) حتى تكسرت (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (يلعبان).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٣) حسن؛ الضحاك بن عثمان صدوق.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی دو باندیوں پر داخل ہوئے اس حال میں کہ وہ چودہ گوٹ کھیل رہی تھیں۔ آپ نے اسی سے ان دونوں کو مارا یہاں تک کہ وہ ٹوٹ گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27847، ترقيم محمد عوامة 26690)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26691 ترقیم الشثری: -- 27848
٢٧٨٤٨ - حدثنا صفوان بن عيسى عن (يزيد) (١) بن ابي عبيد قال: كان سلمة ابن الاكوع ينهى بنيه ان يلعبوا باربعة عشر، ويقول: إنهم يكذبون فيها ويفجرون (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (زيد).
(٢) صحيح.

حضرت یزید بن ابی عبید فرماتے ہیں کہ حضر ت سلمہ بن اکوع اپنے بیٹوں کو چودہ گوٹ کھیلنے سے منع کرتے تھے اور فرماتے کہ یہ لوگ اس میں جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹی قسمیں اٹھاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27848، ترقيم محمد عوامة 26691)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26692 ترقیم الشثری: -- 27849
٢٧٨٤٩ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل بن عبد الملك عن (سعيد) (١) بن جبير انه كره اللعب بالشهاردة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (سعد).
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر چودہ گوٹ کھیلنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27849، ترقيم محمد عوامة 26692)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
128. في لعب الصبيان بالجوز
بچوں کے اخروٹ سے کھیلنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26693 ترقیم الشثری: -- 27850
٢٧٨٥٠ - حدثنا حفص عن ليث عن طاوس قال: كان يكره القمار، ويقول: إنه من الميسر، حتى لعب الصبيان بالجوز والكعاب.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس سٹے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے ہیں کہ یہ بھی جوا ہے۔ یہاں تک کہ آپ بچوں کے اخروٹ اور چوسر کے مہروں سے کھیلنے کو بھی مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27850، ترقيم محمد عوامة 26693)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26694 ترقیم الشثری: -- 27851
٢٧٨٥١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا حماد بن نجيح قال: رايت ابن سيرين مر على غلمان يوم العيد (بالمربد) (١) وهم يتقامرون بالجوز، فقال: (يا غلمان) (٢) لا تقامروا، فإن القمار من الميسر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بالمريد).
(٢) في [ح]: (يا غلام).

حضرت حماد بن نجیح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ عید کے دن چند لڑکوں کے پاس سے گزرے تھے جو اونٹوں کے باڑے کے پاس اخروٹ میں سٹہ بازی لگا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: اے بچو! سٹہ مت لگاؤ۔ اس لیے کہ سٹہ بازی بھی جوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27851، ترقيم محمد عوامة 26694)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26695 ترقیم الشثری: -- 27852
٢٧٨٥٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن ابن سيرين قال: كل شيء فيه خطر فهو من الميسر.
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین نے ارشاد فرمایا: ہر وہ بازی جس میں خطرہ ہو وہ جوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27852، ترقيم محمد عوامة 26695)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26696 ترقیم الشثری: -- 27853
٢٧٨٥٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن عطاء ومجاهد وطاوس او اثنين منهم قالا: كل شيء من القمار فهو من الميسر، حتى لعب الصبيان بالجوز.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اور حضرت مجاہد اور حضرت طاؤس یا ان میں سے دو حضرات نے فرمایا: کہ سٹہ بازی کی ہر قسم جوا ہے یہاں تک کہ بچوں کا اخروٹ کے ساتھ کھیلنا بھی جوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27853، ترقيم محمد عوامة 26696)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں