مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
131. في إتيان القصاص ومجالستهم ومن فعله
قصہ گو لوگوں کے پاس آنا اور ان کی مجلس اختیار کرنے کا بیان، اور جو شخص ایسا کرتا ہو اس کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26707 ترقیم الشثری: -- 27864
٢٧٨٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة قال: كان إبراهيم التيمي يذكر في منزل ابي وائل، فجعل ابو وائل ينتفض (كما) (١) (ينتفض) (٢) الطير.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (بياض).
(٢) سقط من: [ح، ط]، وفي [م]: (يتنفض).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم حضرت ابو وائل کے گھر وعظ و نصیحت فرمایا کرتے تھے۔ اور حضرت ابو وائل ایسے کانپتے تھے جیسا کہ پرندے کانپتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27864]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27864، ترقيم محمد عوامة 26707)
ترقیم عوامۃ: 26708 ترقیم الشثری: -- 27865
٢٧٨٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير (عن مغيرة) (١) قال: كان الحسن يقص، وكان سعيد بن جبير يقص.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ]
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری قصہ سناتے تھے اور حضرت سعید بن جبیر قصہ سناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27865]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27865، ترقيم محمد عوامة 26708)
ترقیم عوامۃ: 26709 ترقیم الشثری: -- 27866
٢٧٨٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن داود بن (شابور) (١) عن مجاهد قال: كنا نفخر على الناس باربعة: بفقيهنا (وبقاصنا) (٢) وبمؤذننا (وقارئنا) (٣) فقيهنا ابن عباس، ومؤذننا ابو محذورة، (وقاصنا) (٤) عبيد بن عمير، وقارئنا عبد الله ابن السائب (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (سابور).
(٢) في [أ، جـ، ح، ط، م]: (وبقاضينا).
(٣) في [هـ]: (وبقارئنا).
(٤) في [أ، جـ، ح، ط، م]: (وبقاضينا).
(٥) صحيح.
حضرت داؤد بن شابور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: کہ ہم لوگوں پر چار اشخاص کے ذریعہ فخر کرتے تھے۔ فقیہ کے ذریعہ، قصہ گو کے ذریعہ، مؤذن کے ذریعہ اور قرآن پڑھنے والے کے ذریعہ، اور ہمارے فقیہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔ اور ہمارے مؤذن حضرت ابو محذورہ تھے اور ہمارے قصہ گو حضرت عبید بن عمیر تھے اور ہمارے قرآن پڑھنے والے حضرت عبد اللہ بن سائب تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27866]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27866، ترقيم محمد عوامة 26709)
ترقیم عوامۃ: 26710 ترقیم الشثری: -- 27867
٢٧٨٦٧ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مجاهد عن يزيد بن (شجرة) (١) انه كان يقص، وكان يوافق قوله فعله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (سحرة)، وفي [جـ]: (سحيرة).
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت یزید بن شجرہ وعظ و نصیحت فرماتے تھے اور آپ کا قول آپ کے فعل کے موافق ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27867]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27867، ترقيم محمد عوامة 26710)
ترقیم عوامۃ: 26711 ترقیم الشثری: -- 27868
٢٧٨٦٨ - حدثنا غندر (قال: حدثنا) (١) شعبة عن عبد الملك بن ميسرة عن كردوس قال: كان يقص، (قال) (٢) : حدثني رجل من اصحاب النبي ﷺ عن النبي ﷺ قال:"لان اجلس في (مثل) (٣) هذا المجلس احب الي من ان اعتق اربع رقاب"، -يعني- القصص (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، م]: (عن).
(٢) في [جـ، م]: (فقال).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة كردوس، أخرجه أحمد (٢٣١٠٨)، والدارمي (٢/ ٣١٩)، والبزار (١٦٤/ كشف)، والبيهقي (١٠/ ٨٨).
حضرت عبد الملک بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت کردوس قصہ گوئی کے ذریعہ وعظ و نصیحت کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ میں قصہ گو کی مجلس میں بیٹھوں یہ مجھے زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ میں چار غلام آزاد کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27868]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27868، ترقيم محمد عوامة 26711)
ترقیم عوامۃ: 26712 ترقیم الشثری: -- 27869
٢٧٨٦٩ - حدثنا ابو معاوية عن (حجاج) (١) عن عطاء عن ابن عباس قال: رايت (تميما) (٢) الداري يقص في عهد عمر بن الخطاب ﵄ (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحجاج).
(٢) في [أ، ح، ط]: (تميم).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، ز، هـ].
(٤) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت تمیم داری کو دیکھا کہ وہ حضرت عمر بن خطاب کے زمانے میں قصہ گوئی کے ذریعہ وعظ و نصیحت فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27869]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27869، ترقيم محمد عوامة 26712)
ترقیم عوامۃ: 26713 ترقیم الشثری: -- 27870
٢٧٨٧٠ - حدثنا محمد بن عبيد قال: حدثنا عبد الله بن حبيب بن ابي ثابت قال: رايت محمد بن كعب القرظي يقص.
حضرت عبد اللہ بن حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن کعب قرضی کو وعظ و نصیحت کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27870]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27870، ترقيم محمد عوامة 26713)
132. من كره القصص وضرب فيه
جو شخص قصہ سنانے کو مکروہ سمجھتا ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں مارے
ترقیم عوامۃ: 26714 ترقیم الشثری: -- 27871
٢٧٨٧١ - حدثنا (معاوية) (١) بن هشام قال: حدثنا سفيان (عن) (٢) عبيد الله ⦗٣٨١⦘ عن نافع عن ابن عمر قال: لم يقص زمان ابي بكر ولا عمر إنما كان القصص (زمن) (٣) الفتنة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في: [م، هـ]، وزيد في باقي النسخ: (أبو).
(٢) في [أ، ح، ط]: (ابن).
(٣) في [جـ]: (زمان).
(٤) صحيح.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے زمانے میں قصہ گوئی نہیں کی جاتی تھی یہ تو فتنے کے زمانے میں شروع ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27871]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27871، ترقيم محمد عوامة 26714)
ترقیم عوامۃ: 26715 ترقیم الشثری: -- 27872
٢٧٨٧٢ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن سعيد الجريري عن ابي عثمان قال: كتب (عامل) (١) (لعمر) (٢) بن الخطاب إليه ان هاهنا قوما يجتمعون فيدعون للمسلمين وللامير، (فكتب إليه عمر) (٣) (٤) اقبل واقبل بهم معك، فاقبل، وقال عمر للبواب: اعد لي سوطا، فلما دخلوا على عمر اقبل على اميرهم ضربا بالسوط، فقال: (يا) (٥) (امير المؤمنين) (٦) : إنا لسنا اولئك الذين (تعني) (٧) اولئك قوم ياتون من قبل المشرق (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: زيادة (أبو).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [جـ]: (عمر).
(٤) في [جـ]: زيادة (فقال).
(٥) سقط من: [ط].
(٦) في [أ، ح، ط، هـ]: (عمر).
(٧) في [أ، ح، ط، هـ]: (يعني).
(٨) صحيح.
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب کے کسی گورنر نے آپ کو خط لکھا کہ بیشک یہاں چند لوگ ہیں جو جمع ہوتے ہیں اور مسلمانوں اور امیر کے لیے دعا کرتے ہیں۔ اس پر حضرت عمر نے ان کو خط کا جواب لکھا کہ آپ بھی آئیں اور اپنے ساتھ ان لوگوں کو بھی میرے پاس لائیں، پس وہ آگئے۔ حضرت عمر نے دربان سے کہا: میرے لیے کوڑا تیار کرو۔ پس جب وہ لوگ حضرت عمر پر داخل ہوئے تو آپ نے ان کے امیر کو کوڑے مارنے شروع کردیے۔ اس پر اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! بیشک ہم وہ لوگ نہیں ہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں، یہ تو وہ لوگ ہیں جو مشرق کی جانب سے آئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27872]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27872، ترقيم محمد عوامة 26715)
ترقیم عوامۃ: 26716 ترقیم الشثری: -- 27873
٢٧٨٧٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن ابي حصين عن ابي عبد الرحمن ان عليا راى رجلا يقص، (قال) (١) : علمت الناسخ والمنسوخ؟ قال: لا، (قال) (٢) : هلكت واهلكت (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (فقال).
(٢) سقط من: [أ، ح].
(٣) صحيح.
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو دیکھا جو وعظ و نصیحت کر رہا تھا آپ نے اس سے پوچھا کیا تجھے ناسخ اور منسوخ معلوم ہیں؟ اس نے جواب دیا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: تو خود بھی ہلاک ہوا اور تو نے دوسروں کو بھی ہلاک کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27873]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27873، ترقيم محمد عوامة 26716)