مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
125. في اللعب بالنرد وما جاء فيه
چوسر کھیلنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 26667 ترقیم الشثری: -- 27824
٢٧٨٢٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن ابن بريدة قال: قال رسول الله ﷺ: فذكر مثله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، أخرجه أحمد (٢٢٩٧٩)، وورد متصلًا كما في الذي قبله.
حضرت سلیمان بن بریدہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27824]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27824، ترقيم محمد عوامة 26667)
ترقیم عوامۃ: 26668 ترقیم الشثری: -- 27825
٢٧٨٢٥ - حدثنا ابن علية عن ابن ابي عروبة عن قتادة قال: بلغنا ان رسول الله ﷺ سئل عن اللعب بالكعبين فقال:"إنها ميسر الاعاجم" (١) . قال: وكان قتادة يكره اللعب بكل شيء حتى يكره اللعب (بالحصى) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ قتادة ليس صحابيًا.
(٢) في [جـ، م]: (العصا).
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نرد کے مہروں کے ساتھ کھیلنے کے متعلق سوال کیا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک یہ تو عجمیوں کا جوا ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضر ت قتادہ ہر چیز کے ساتھ کھیلنے کو مکروہ سمجھتے تھے یہاں تک کہ کنکریوں کے ساتھ کھیلنے کو بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27825]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27825، ترقيم محمد عوامة 26668)
ترقیم عوامۃ: 26669 ترقیم الشثری: -- 27826
٢٧٨٢٦ - حدثنا معتمر وجرير عن (الركين) (١) عن القاسم بن حسان عن عبد الرحمن بن حرملة عن عبد الله قال: نهى رسول الله ﷺ عن الضرب بالكعاب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الدكين).
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن حرملة، أخرجه النسائي (٨/ ١٤١)، وأحمد (٣٦٠٥)، وأبو داود (٤٢٢٢)، وأبو يعلى (٥٠٧٤)، والطيالسي (٣٩٦)، وابن حبان (٥٦٨٣)، والحاكم (٤/ ١٩٥)، والبيهقي (٧/ ٢٣٢)، والعقيلي (٢/ ٣٢٩)، والطحاوي في شرح المشكل (٩/ ٢٨٦).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چوسر کے مہروں کے ساتھ کھیلنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27826]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27826، ترقيم محمد عوامة 26669)
ترقیم عوامۃ: 26670 ترقیم الشثری: -- 27827
٢٧٨٢٧ - حدثنا ابن علية عن سعيد بن ابي عروبة عن قتادة عن ابي ايوب عن عبد الله بن عمرو قال: مثل الذي يلعب بالكعبين ولا يقامر، كمثل المدهن بشحمه ولا ياكل لحمه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ مثال اس شخص کی جو چوسر کے دو مہروں سے کھیلتا ہے اور جوا نہیں لگاتا اس شخص کی سی ہے جو خنزیر کی چربی کا تیل تو لگاتا ہو اور اس کا گوشت نہ کھاتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27827]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27827، ترقيم محمد عوامة 26670)
ترقیم عوامۃ: 26671 ترقیم الشثری: -- 27828
٢٧٨٢٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حبيب بن ابي عمرة عن مجاهد عن ابن (عمر) (١) قال: لئن اضع يدي في لحم خنزير احب إلي من ان العب بالنرد (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (عون).
(٢) صحيح.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ میں اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت میں ڈالوں یہ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں چوسر کھیلوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27828]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27828، ترقيم محمد عوامة 26671)
ترقیم عوامۃ: 26672 ترقیم الشثری: -- 27829
٢٧٨٢٩ - حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن محمد بن إسحاق عن (برد) (٢) ابن معمر بن يزيد قال: سالت عائشة عن النردشير، قالت: قبح الله النردشير وقبح من لعب بها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان)
(٢) في [ط، هـ]: (فرد).
(٣) مجهول؛ لجهالة برد بن معمر بن يزيد.
حضر ت برد بن معمر بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت عائشہ رضی اللہ عنہا سے چوسر کے متعلق سوال کیا؟ آپ نے فرمایا: اللہ نے چوسر کو بھلائی سے دور کیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کے کھیلنے والے کو بھی بھلائی سے دور کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27829]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27829، ترقيم محمد عوامة 26672)
ترقیم عوامۃ: 26673 ترقیم الشثری: -- 27830
٢٧٨٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن إسماعيل بن سميع قال: (حدثنا) (١) ابو (الاشهب) (٢) النخعي قال: سمعت ابن عباس يقول: لان (يتلطخ) (٣) الرجل بدم خنزير (حتى) (٤) يستوسع (٥) خير له من ان يلعب بالكعاب (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ح، ز، ط، ن، هـ]: (الأشعث).
(٣) في [جـ]: (يلطخ).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) في [جـ، م]: زيادة (منه).
(٦) مجهول؛ لجهالة أبي الأشهب.
حضرت ابو الاشہب نخعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی خنزیر کے خون میں اس قدر آلودہ ہوجائے کہ وہ اس پر خوب پھیل جائے یہ بہتر ہے اس سے کہ وہ چوسر کھیلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27830]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27830، ترقيم محمد عوامة 26673)
ترقیم عوامۃ: 26674 ترقیم الشثری: -- 27831
٢٧٨٣١ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه قال: قال علي: النرد او الشطرنج من الميسر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو جعفر لا يروي عن علي.
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ چوسر یا شطرنج جوا ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27831]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27831، ترقيم محمد عوامة 26674)
ترقیم عوامۃ: 26675 ترقیم الشثری: -- 27832
٢٧٨٣٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر قال: كان إذا وجد نردا في بيت كسرها وضرب من لعب بها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی کے گھر میں چوسر کے مہرے پاتے تو ان کو توڑ دیتے اور جو شخص ان سے کھیلتا تو اس کو مارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27832]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27832، ترقيم محمد عوامة 26675)
ترقیم عوامۃ: 26676 ترقیم الشثری: -- 27833
٢٧٨٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر وسفيان عن عبد الملك بن عمير عن ابي الاحوص، قال سفيان: عن عبد الله، وقصر به مسعر: ⦗٣٧٢⦘ إياكم وهذه الكعاب الموسومة التي تزجر زجرا فإنها من الميسر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عبد الملك بن عمير صدوق.
حضرت مسعر حضرت عبد الملک بن عمیر سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابو الاحوص نے ارشاد فرمایا: جبکہ حضرت سفیان حضرت عبد الملک بن عمیر سے اور وہ حضرت ابوالاحوص سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ تم ان نشان لگے مہروں سے بچو جنہیں للکار کر پھینکا جاتا ہے، اس لیے کہ یہ جوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27833]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27833، ترقيم محمد عوامة 26676)