مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
121. ما جاء في طلب العلم وتعليمه
ان روایات کا بیان جو علم سیکھنے اور سکھانے کے بارے میںآتی ہیں
ترقیم عوامۃ: 26647 ترقیم الشثری: -- 27804
٢٧٨٠٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي الزعراء عن ابي الاحوص قال: قال عبد الله: إن الرجل لا يولد عالما، وإنما العلم بالتعلم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه الرامهرمزي في المحدث (ص ٣٠٢)، وأحمد في الزهد (ص ١٦٢)، وأبو خيثمة (١١٥).
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ بیشک کوئی بھی آدمی عالم بن کر پیدا نہیں ہوتا بیشک علم تو سیکھنے سے حاصل ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27804]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27804، ترقيم محمد عوامة 26647)
ترقیم عوامۃ: 26648 ترقیم الشثری: -- 27805
٢٧٨٠٥ - حدثنا (ابو) (١) داود عن سفيان عن علي بن الاقمر عن ابي الاحوص عن عبد الله مثله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، ط، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البيهقي في المدخل إلى السنن (٣٧٧)، وانظر: ما قبله.
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27805]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27805، ترقيم محمد عوامة 26648)
122. في الرجل يطلب العلم يريد به الناس ويحدث به
اس آدمی کا بیان جو علم سیکھتا ہے، لوگوں کو دکھلانے اور بیان کرنے کے لیے
ترقیم عوامۃ: 26649 ترقیم الشثری: -- 27806
٢٧٨٠٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا (التيمي) (١) عن سيار عن (عائذ) (٢) الله قال: (الذي) (٣) (يتتبع) (٤) الاحاديث ليحدث بها لا يجد ريح الجنة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط، م]: (السهمي).
(٢) في [ع]: (عبد).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [أ، ح، س، ط، هـ]: (يتبع).
حضرت سیار فرماتے ہیں کہ حضرت عائذ اللہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص احادیث اس لیے تلاش کرتا ہے تاکہ وہ لوگوں کو بیان کرے تو وہ شخص جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27806]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27806، ترقيم محمد عوامة 26649)
ترقیم عوامۃ: 26650 ترقیم الشثری: -- 27807
٢٧٨٠٧ - حدثنا عن سفيان عن برد عن مكحول قال: من طلب الحديث (ليجاري) (١) به السفهاء او (ليماري) (٢) به العلماء او ليصرف به وجوه الناس إليه فهو في النار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (ليماري).
(٢) في [هـ]: (ليباهي).
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضر ت مکحول نے ارشاد فرمایا: کہ جو شخص علم حدیث حاصل کرتا ہے اس نیت سے کہ وہ اس کے ذریعہ بیوقوفوں کا مقابلہ کرے یا اس کے ذریعہ علماء سے جھگڑا کرے یا اس کے ذریعہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے تو وہ شخص جہنم میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27807]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27807، ترقيم محمد عوامة 26650)
ترقیم عوامۃ: 26651 ترقیم الشثری: -- 27808
٢٧٨٠٨ - حدثنا (سريج) (١) بن النعمان قال: حدثنا فليح عن ابي طوالة عبد الله ابن عبد الرحمن بن معمر عن سعيد بن يسار عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"من تعلم علما مما يبتغى به وجه الله لا يتعلمه إلا ليصيب به عرضا من الدنيا لم يجد عرف الجنة يوم القيامة"، -يعني ريحها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، م]: (شريح).
(٢) حسن؛ مليح صدوق، أخرجه أحمد (٨٤٥٧)، وابن ماجه (٢٥٢)، وأبو داود (٣٦٦٤)، وابن حبان (٧٨)، والحاكم (١/ ٨٥)، وابن عبد البر في جامع العلم (١/ ١٩٠)، والسهمي في تاريخ جرجان (ص ١٦٥)، وأبو يعلى (٦٣٧٣)، والعقيلي (٣/ ٤٦٧)، والبيهقي في الشعب (١٧٧٠)، والخطيب (٥/ ٣٤٧).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے اس علم کو جس سے اللہ تعالیٰ کی رضا طلب کی جاتی ہے، صرف اس غرض سے سیکھا کہ وہ اس کے ذریعہ دنیا کی متاع حاصل کرے تو قیامت کے دن اسے جنت کی خوشبو بھی میسر نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27808]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27808، ترقيم محمد عوامة 26651)
123. في الرحلة في طلب العلم
علم کی طلب میں سفر کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26652 ترقیم الشثری: -- 27809
٢٧٨٠٩ - حدثنا ابن عيينة عن ايوب عن مجالد عن الشعبي قال: ما علمت احدا من الناس كان اطلب (للعلم) (١) في افق من الآفاق (من) (٢) مسروق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (العلم)، وفي [أ، جـ، ح، م]: (لعلم).
(٢) سقط من: [ط].
حضرت مجالد فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: کہ میں لوگوں میں سے کسی کو نہیں جانتا کہ اس نے علم طلب کرنے کے لئے حضرت مسروق سے زیادہ دنیا میں سفر کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27809]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27809، ترقيم محمد عوامة 26652)
ترقیم عوامۃ: 26653 ترقیم الشثری: -- 27810
٢٧٨١٠ - حدثنا وكيع عن (١) سفيان عن رجل لم يسمه: ان مسروقا رحل في حرف، وان ابا (سعيد) (٢) رحل في حرف.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (مسروق عن).
(٢) في [ز]: (مسعود).
حضرت سفیان کسی شخص سے جس کا انہوں نے نام بیان نہیں کیا، نقل کرتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ایک حرف کے لیے سفر کیا اور حضرت ابو سعید نے بھی ایک حرف کے لیے سفر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27810]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27810، ترقيم محمد عوامة 26653)
ترقیم عوامۃ: 26654 ترقیم الشثری: -- 27811
٢٧٨١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن صالح عن ابيه قال: حدثنا الشعبي بحديث ثم قال: لي اعطيتكه بغير شيء وإن كان الراكب (ليركب) (١) إلى المدينة فيما دونه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
حضرت صالح فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ہمیں ایک حدیث بیان کی پھر ارشاد فرمایا: میں نے تمہیں یہ حدیث بغیر کسی چیز کے عطا کردی، وگرنہ ایک سوار اس سے بھی کم کے لیے مدینہ تک کا سفر کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27811]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27811، ترقيم محمد عوامة 26654)
ترقیم عوامۃ: 26655 ترقیم الشثری: -- 27812
٢٧٨١٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن رجل قال: (قال) (١) لي الشعبي: (احاديث) (٢) اعطيناكها بغير شيء، وإن كان الراكب ليركب (فيما دونها إلى المدينة) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) في [أ، ح، هـ]: (حديث).
(٣) في [ط]: (إلى المدينة فيما دونها).
حضرت عبدہ بن سلیمان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے بیان کیا کہ اما م شعبی نے مجھ سے فرمایا: کہ بہت سی احادیث ہم نے تمہیں بغیر کسی چیز کے عطا کردی ہیں وگرنہ ایک سوار مدینہ تک اس سے بھی کم کے لیے سفر کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27812]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27812، ترقيم محمد عوامة 26655)
ترقیم عوامۃ: 26656 ترقیم الشثری: -- 27813
٢٧٨١٣ - حدثنا زيد بن الحباب عن شعبة عن عمارة عن ابي مجلز عن قيس بن عباد قال: خرجت إلى المدينة اطلب العلم والشرف.
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن عباد نے ارشاد فرمایا: کہ میں مدینہ کی طرف نکلا تاکہ میں علم اور اعزاز طلب کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27813]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27813، ترقيم محمد عوامة 26656)