مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
211. الدابة والشاة تفسد الزرع
اس سواری کے جانور اور بکری کا بیان جو کھیتی کو تباہ کردے
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29821
٢٩٨٢١ - وقال الحكم: يضمن.
اور حضرت حکم نے فرمایا: اس کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29821]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29821، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28554 ترقیم الشثری: -- 29822
٢٩٨٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن طارق عن الشعبي ان شاة دخلت على نساج فافسدت غزله، فلم يضمن الشعبي صاحب الشاة بالنهار.
) حضرت طارق فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے مروی ہے کہ ایک بکری کپڑا بننے والے پر داخل ہوگئی اور اس کے کا تے ہوئے کو خراب کردیا تو امام شعبی نے دن کی وجہ سے بکری کے مالک کو ضامن نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29822]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29822، ترقيم محمد عوامة 28554)
ترقیم عوامۃ: 28555 ترقیم الشثری: -- 29823
٢٩٨٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد (و) (١) (حرام) (٢) بن سعد ان ناقة للبراء بن عازب دخلت حائط قوم فافسدت عليهم، فقضى رسول الله ﷺ ان حفظ الاموال على اهلها بالنهار، وان على اهل ⦗٣٠٠⦘ الماشية (ما اصابت) (٣) الماشية بالليل (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (عن). وسيأتي في كتاب الأقضية.
(٢) في [أ، ب، ط]: (حزام).
(٣) سقط من [ب].
(٤) مرسل؛ حرام بن سعيد وسعيد تابعيان، أخرجه أحمد (٢٣٦٩١)، ومالك ٢/ ٧٤٧، والشافعي في المسند ٢/ ١٠٧، وابن ماجه (٢٣٣٢)، وابن الجارود (٧٩٦)، والطحاوي ٣/ ٢٠٣، والدارقطني ٣/ ١٥٦، والبيهقي ٨/ ٢٧٩، وابن المبارك في مسنده (١٣٩)، وابن عبد البر في التمهيد ١١/ ٨٩، وأخرجه بإسناد آخر: أبو داود (٣٥٧٠)، وابن حبان (٦٠٠٨)، والحاكم ٢/ ٤٧، وعبد الرزاق (١٨٤٣٧)، والنسائي في الكبرى (٥٧٨٥)، وابن أبي عاصم في الديات (٢٠٥).
حضرت سعید اور حضرت حرام سے مروی ہے کہ حضرت براء بن عازب کی ایک اونٹنی کسی قوم کے باغ میں داخل ہوگئی اور ان کے باغ کو تباہ و برباد کردیا۔ اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں فیصلہ فرمایا: مالک پر اپنے مال کی دن میں حفاظت کرنا ضروری ہے اور مویشیوں والے پر ضمان ہوگا جب اس کے مویشی رات میں کوئی نقصان پہنچائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29823]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29823، ترقيم محمد عوامة 28555)
ترقیم عوامۃ: 28556 ترقیم الشثری: -- 29824
٢٩٨٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ايوب عن محمد (١) وإسماعيل بن ابي خالد عن الشعبي ان شاة اكلت عجينا -وقال الآخر: غزلا- نهارا، فابطله شريح وقرا [﴿إذ نفشت فيه غنم القوم﴾ [الانبياء: ٧٨] ، (فقال) (٢) في حديث إسماعيل: إنما كان النفش في الليل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (ابن).
(٢) في [هـ]: (قال).
حضرت اسماعیل بن ابو خالد فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے مروی ہے کہ ایک بکری دن کو کسی کا آٹا کھاگئی اور دوسرے راوی نے یوں فرمایا: کسی کا کاتا ہوا کپڑا کھاگئی۔ تو حضرت شریح نے اس کو باطل قرار دیا اور یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ:۔ جب جا گھسیں بکریاں اس میں لوگوں کی اور حضرت اسماعیل کی حدیث میں یوں فرمایا: بیشک بکریوں کا گھسنا رات میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29824]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29824، ترقيم محمد عوامة 28556)
ترقیم عوامۃ: 28557 ترقیم الشثری: -- 29825
٢٩٨٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي خالد عن عامر قال: جاء رجل إلى شريح] (١) فقال: إن شاة هذا قطعت غزلي، فقال: ليلا او نهارا؟ فإن كان نهارا فقد برئ، وإن كان ليلا فقد ضمن، وقرا: ﴿إذ نفشت فيه غنم القوم﴾ وقال: إنما كان النفش بالليل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ط].
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت شریح کے پاس آیا اور کہنے لگا اس آدمی کی بکری نے میرا کاتا ہوا کپڑا کاٹ دیا آپ نے اس سے پوچھا: دن میں یا رات میں؟ اگر دن ہواتو شخص بری ہوگا اور اگر رات تھی تو تحقیق وہ شخص ضامن ہوگا اور آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی ترجمہ:۔ جب جا گھسیں بکریاں اس میں لوگوں کی اور فرمایا: بیشک بکریوں کا گھسنا رات میں ہو تو ضمان ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29825]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29825، ترقيم محمد عوامة 28557)
ترقیم عوامۃ: 28558 ترقیم الشثری: -- 29826
٢٩٨٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن مرة بن شراحيل عن مسروق ﴿إذ نفشت فيه غنم القوم﴾ قال: (كان) (١) (كرم) (٢) فدخلت فيه ليلا فما ابقت فيه خضرا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ط، هـ].
(٢) في [جـ، س]: (كرمًا).
حضرت مرہ بن شراحیل فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے قرآن پاک کی آیت {إِذْ نَفَشَتْ فِیہِ غَنَمُ الْقَوْمِ } ترجمہ:۔ جب جا گھسیں اس میں لوگوں کی بکریاں، کے بارے میں فرمایا: وہ انگور کا باغ تھا، پس بکریاں رات کے وقت اس میں داخل ہوئیں اور انہوں نے اس میں کوئی ہریالی نہیں چھوڑی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29826]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29826، ترقيم محمد عوامة 28558)
212. المكفوف يصيب إنسانا
اس نابینا شخص کا بیان جو کسی کو تکلیف پہنچا دے
ترقیم عوامۃ: 28559 ترقیم الشثری: -- 29827
٢٩٨٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن محمد بن علي قال: قال عثمان: من جالس اعمى فاصابه الاعمى بشيء فهو هدر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ محمد بن علي لم يدرك عثمان.
حضرت محمد بن علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ارشاد فرمایا: جو شخص نابینا کے ساتھ بیٹھا پھر اس نابینا نے اسے کوئی تکلیف پہنچا دی تو وہ باطل و رائیگاں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29827]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29827، ترقيم محمد عوامة 28559)
213. (في) جناية ابن الملاعنة
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی جنایت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 28560 ترقیم الشثری: -- 29828
٢٩٨٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن الحارث بن (حصيرة) (١) عن زيد بن وهب ان عليا لما رجم المراة قال لاوليائها: هذا ابنكم ترثونه (ويرثكم) (٢) ، وإن جنى (جناية) فعليكم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مغيرة).
(٢) سيرد في باب الفرائض برقم [٣٣٤٨٨] وفيه: (ولا يرثكم)، ولعل ما هناك أصوب.
(٣) ضعيف؛ لضعف الحارث بن حصيرة.
حضرت زید بن وھب فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جب اس عورت کو سنگسار کیا تو اس کے سرپرستوں سے فرمایا: یہ تمہارا بیٹا ہے تم اس کے وارث بنو گے اور یہ تمہارا وارث بنے گا اور اگر اس نے کوئی قابل سزا غلطی کی تو اس کا ضمان تم پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29828]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29828، ترقيم محمد عوامة 28560)
ترقیم عوامۃ: 28561 ترقیم الشثری: -- 29829
٢٩٨٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا لاعن الرجل امراته فرق بينهما ولا يجتمعان ابدا، والحق الولد بعصبة امه (يرثونه) (١) ويعقلون عنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ترثه).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے اپنی بیوی سے لعان کیا تو ان دونوں کے درمیان تفریق کردی جائے گی اور وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکیں گے اور اس بچہ کو اس کی ماں کے عصبہ رشتہ داروں سے ملادیاجائے گا وہ ہی اس بچہ کے وارث ہوں گے اور اس کی طرف سے دیت ادا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29829]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29829، ترقيم محمد عوامة 28561)
ترقیم عوامۃ: 28562 ترقیم الشثری: -- 29830
٢٩٨٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر عن حماد عن إبراهيم قال: ميراثه كله لامه ويعقل (عنه) (١) عصبتها، كذلك ولد الزنى، وولد النصراني وامه مسلمة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عنها).
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: بچہ کی ساری کی ساری وراثت اس کی ماں کے لیے ہوگی اور اس کی طرف سے دیت اس کی ماں کے عصبی رشتہ دار ادا کریں گے یہ ہی حکم ولد زنا کا ہوگا اور عیسائی کے بچہ کا جبکہ اس کی ماں مسلمان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29830]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29830، ترقيم محمد عوامة 28562)