مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
204. الرجل ينخس الدابة فتضرب
اس آدمی کا بیان جو سواری کو تیز دوڑانے کے لیے نوکیلی چیز چبھوئے اور اسے مار دے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 28537 ترقیم الشثری: -- 29801
٢٩٨٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: اقبل رجل (بجارية) (١) من القادسية، فمر على (رجل) (٢) واقف على دابة، فنخس (الرجل) (٣) (الدابة) (٤) ، فرفعت الدابة رجلها، فلم تخطئ عين الجارية، فرفع إلى [سلمان] بن ربيعة (الباهلي) (٥) فضمن الراكب، فبلغ ذلك ⦗٢٩٣⦘ ابن مسعود فقال: علي الرجل، إنما يضمن الناخس (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ب، ط].
(٢) في [ط]: (الرجل).
(٣) في [ط، ك، م]: (رجل).
(٤) في [جـ]: (الجارية).
(٥) في [هـ]: (الباهي).
(٦) منقطع؛ القاسم لا يروي عن ابن مسعود.
حضرت قاسم بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ ایک آدمی قادسیہ سے ایک باندی لے کر آیا، اس کا گزر کسی آدمی پر ہوا جو سواری پر کھڑا تھا پس اس آدمی نے سواری کو تیز دوڑانے کے لیے اس کی سرین پر کیل چبھو د ی تو سواری کے جانور نے اپنی ٹانگیں اٹھا لیں اس سے باندی کی آنکھ کا نشانہ خطا نہ گیا۔ یہ معاملہ حضرت سلمان بن ربیعہ باھلی کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے اس سوار کو ضامن بنایا یہ خبر حضرت ابن مسعود تک پہنچی تو آپ نے فرمایا، اس آدمی کو میرے پاس لاؤ اس لیے کہ کیل چبھونے والے کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29801]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29801، ترقيم محمد عوامة 28537)
ترقیم عوامۃ: 28538 ترقیم الشثری: -- 29802
٢٩٨٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: سالته عن رجل نخس دابة رجل، قال: يضمن الناخس.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر شعبی سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا: جس نے کسی آدمی کے جانور کو سرین پر کیل چبھودی ہو؟ آپ نے فرمایا: کیل چبھونے والے کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29802]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29802، ترقيم محمد عوامة 28538)
ترقیم عوامۃ: 28539 ترقیم الشثری: -- 29803
٢٩٨٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن الشعبي عن شريح قال: إلا ان ينخسها إنسان فيضمن الناخس.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا: مگر یہ کہ کسی انسان نے اس جانور کو سرین پر تیز دوڑانے کے لیے کیل چبھوئی ہو پس اس کیل چبھوے والے کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29803]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29803، ترقيم محمد عوامة 28539)
205. رجل جدع أنف عبد
وہ آدمی جو کسی غلام کی ناک کاٹ دے
ترقیم عوامۃ: 28540 ترقیم الشثری: -- 29804
٢٩٨٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر.
حضرت عامر اور حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: اس آدمی کے بارے میں جس نے کسی غلام کی مکمل ناک کاٹ دی تھی کہ اس شخص کو اس غلام کی قیمت کا ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29804]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29804، ترقيم محمد عوامة 28540)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29805
٢٩٨٠٥ - وحماد عن إبراهيم انهما قالا في رجل جدع انف عبد كله، (قالا) (١) : يغرم ثمنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (قال).
حضرت جابر اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت عامر اور ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں جس نے کسی غلام کی مکمل ناک کاٹ دی تھی ارشاد فرمایا: وہ اس کی قیمت کا تاوان دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29805]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29805، ترقيم محمد عوامة ---)
206. الرجل يصيب (الرجل) فيصالح عليه ثم يموت
اس آدمی کا بیان جو آدمی کو تکلیف پہنچائے پس اس پر مصالحت کرلی گئی پھر اس شخص کی موت واقع ہوگئی
ترقیم عوامۃ: 28541 ترقیم الشثری: -- 29806
٢٩٨٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا قبيصة بن عقبة قال: حدثنا سفيان عن ابن جريج عن ابي عبيد الله عن ابن عباس في رجل قطعت يده فصالح عليها ثم انتقضت يده فمات، قال: الصلح مردود، و (يؤخذ بالدية) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (تؤخذ الدية).
(٢) حسن؛ أبو عبيد اللَّه مولى ابن عباس، ذكره ابن حبان في الثقات ٥/ ٥٧٠ وروى عنه جماعة.
حضرت ابو عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس شخص کے بارے میں جس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا تھا پس اس نے اس پر مصالحت کرلی پھر اس کا ہاتھ خراب ہوگیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ آپ نے فرمایا: صلح مردود ہے اور دیت لی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29806]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29806، ترقيم محمد عوامة 28541)
207. فيما يصاب في الفتن من الدماء
فِیمَا یُصَابُ فِی الْفِتَنِ مِنَ الدِّمَائِ
ترقیم عوامۃ: 28542 ترقیم الشثری: -- 29807
٢٩٨٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى (بن) (١) يونس عن معمر عن الزهري قال: (هاجت) (٢) الفتنة واصحاب رسول الله ﷺ متوافرون، فاجمع رايهم على (انه) (٣) لا يقاد ولا يودي ما اصيب على تاويل القرآن، (ولا يرد ما اصيب على تاويل القرآن) (٤) إلا (مال) (٥) يوجد بعينه (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب، ط]: (صاحب).
(٣) في [ط، هـ]: (أنهم).
(٤) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٥) في [جـ]: (ما)، وفي [أ، ب]: (قال).
(٦) منقطع؛ الزهري لم يدرك وقت الفتنة.
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ فتنہ بھڑک اٹھا جبکہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑی تعداد میں موجود تھے، تو ان کی رائے اس پر متفق ہوگئی کہ قرآن کی تاویل کی بنیاد پر جو نقصان پہنچایا گیا ہو اس میں نہ قصاص لیا جائے گا اور نہ دیت دی جائے گی، اور قرآن کی تاویل کی بنیاد پر جو نقصان پہنچایا گیا ہو وہ واپس نہیں کیا جائے گا، سوائے اس مال کے جو بعینہ موجود ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29807]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29807، ترقيم محمد عوامة 28542)
208. الرجل والغلام (يقفان) في الموضع (لا يدرى)
الرَّجُلُ وَالْغُلاَمُ یَقِفَانِ فِی الْمَوْضِعِ لاَ یُدْرَی
ترقیم عوامۃ: 28543 ترقیم الشثری: -- 29808
٢٩٨٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: سالته عن غلام كان يطير حماما فوق بيت، ورجل فوق بيت، فوقع الغلام، فقال إبراهيم: لعلهم يقولون: لعله امره بشيء.
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ ایک بچہ چھت پر کبوتر اڑا رہا تھا اور ایک آدمی بھی چھت پر تھا۔ پھر وہ بچہ گرگیا تو ابراہیم نے فرمایا کہ شاید لوگ یہ کہیں کہ شاید اس آدمی نے اسے کسی کام کا کہا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29808]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29808، ترقيم محمد عوامة 28543)
ترقیم عوامۃ: 28544 ترقیم الشثری: -- 29809
٢٩٨٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عمران بن (حدير) (١) عن ابي مجلز قال: (لو) (٢) قلت لرجل -وهو على مقتلة ⦗٢٩٥⦘ (يعني) (٣) مهلكة: (جسرا) (٤) او (حائطا) (٥) -: (باعد، اتقه) (٦) ، فصرع غرمته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط]: (جرير).
(٢) سقط من [أ، ح، ط، هـ].
(٣) سقط من [ط].
(٤) في [أ، ط]: (حسير)، وفي [هـ]: (جسير).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (حائط).
(٦) في [هـ، ط]: (فأعد أنفه).
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ اگر تم نے ہلاکت خیز مقام پر (پل یا دیوار پر) کھڑے کسی آدمی سے کہا کہ دور ہٹو، اس سے بچو اور وہ گرگیا تو تم ضمان دو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29809]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29809، ترقيم محمد عوامة 28544)
ترقیم عوامۃ: 28545 ترقیم الشثری: -- 29810
٢٩٨١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: (رجل) (١) نادى صبيا استاخر (فخر) (٢) فمات، قال: (يروون) (٣) عن علي انه يغرمه، يقولون: (افزعه) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ب، ط، ك].
(٢) سقط من [ط].
(٣) في [أ، ب، ط، ك]: (يرون).
(٤) في [ب]: (أقرعه).
(٥) مجهول؛ لإبهام راويه.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ اگر ایک آدمی کسی بچے سے کہے کہ پیچھے ہٹ اور بچہ گر کر مرجائے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اسے ضامن بناتے تھے۔ لوگ کہتے ہیں کہ اس نے اسے ڈرایا تھا۔ میں نے ان سے پوچھا اگر کسی نے بڑے کو اس طرح کہا تو حضرت عطاء نے فرمایا کہ پھر بھی یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29810]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29810، ترقيم محمد عوامة 28545)