مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
215. في قوله (تعالى): ﴿فمن تصدق به فهو كفارة له﴾
اللہ رب العزت کے ارشاد کی تفسیر کا بیان ’’پس جو شخص معاف کردے تو وہ کفارہ ہے اس کے گناہوں کا‘‘
ترقیم عوامۃ: 28572 ترقیم الشثری: -- 29841
٢٩٨٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عمارة عن ابي عقبة عن جابر بن زيد ﴿فمن تصدق به فهو كفارة له﴾، قال: (للجارح) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في (هـ): [للمجروح].
حضرت ابو عقبہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید نے آیت { فَمَنْ تَصَدَّقَ بِہِ فَہُوَ کَفَّارَۃٌ لَہُ } کی تفسیر یوں بیان فرمائی گناہوں کے کفارے کا حکم زخم پہنچانے والے کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29841]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29841، ترقيم محمد عوامة 28572)
ترقیم عوامۃ: 28573 ترقیم الشثری: -- 29842
٢٩٨٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن ابي إدريس عن عبادة بن الصامت عن النبي ﷺ انه قال: (تبايعوني) (١) على ان لا تشركوا بالله شيئا، ولا تزنوا، ولا تسرقوا، فمن اصاب من ذلك شيئا فعوقب به، فهو كفارته) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (تبايعننى).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٨٩٤)، ومسلم (١٧٠٩).
حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میرے سے بیعت کروتم اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے تم زنا نہیں کرو گے، چور ی نہیں کرو گے، پس جس شخص نے اس میں سے کوئی کام کیا پھر اسے اس کی سزا دے دی گئی تو وہی اس کے گناہوں کا کفارہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29842]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29842، ترقيم محمد عوامة 28573)
ترقیم عوامۃ: 28574 ترقیم الشثری: -- 29843
٢٩٨٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي قال: للذي تصدق به.
حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: یہ حکم اس کے لیے ہے جو معاف کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29843]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29843، ترقيم محمد عوامة 28574)
216. الرجل يصاب بخبل أو دم
اس آدمی کا بیان جس کو زخم لگا دیا گیا ہو یا قتل کردیا ہو
ترقیم عوامۃ: 28575 ترقیم الشثری: -- 29844
٢٩٨٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن محمد بن إسحاق عن الحارث بن فضيل عن ابن ابي العوجاء عن ابي شريح الخزاعي قال: قال رسول الله ﷺ:"من اصيب بدم او (خبل) (١) -و (الخبل) (٢) الجرح- فهو بالخيار بين إحدى ثلاث: فإن اراد الرابعة فخذوا على يديه: ان يقتل او يعفو (او) (٣) ياخذ الدية، فمن فعل شيئا من ذلك فعاد فله نار جهنم خالدا مخلدا فيها ابدا" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (حبل).
(٢) في [أ، ب، ط]: (حبل).
(٣) في [هـ]: (و).
(٤) ضعيف؛ لضعف ابن أبي العوجاء، أخرجه أحمد (١٦٣٧٥)، وأبو داود (٤٤٩٦)، وابن ماجة (٢٦٢٣)، والبخاري في التاريخ ٣/ ٢٢٤، والدارقطني ٣/ ٩٦، والدارمي ٢/ ١٨٨، والطبراني ٢٢/ ٤٩٧، والمزي ١١/ ١٧، والطحاوي ٣/ ١٧٤، والبيهقي ٨/ ٥٢، وعبد الرزاق (١٨٤٥٤).
حضرت ابو شریح خزاعی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کو کسی خون کی مصیبت پہنچی یا اس کو زخمی کیا گیا تو اس کو تین باتوں میں سے ایک میں اختیار ہے پس اگر وہ چوتھی بات کا ارادہ کرے تو تم اس کے ہاتھ پکڑ لو وہ کام یہ ہیں: قتل کردے یا وہ معاف کر دے یا وہ دیت لے لے پس جس نے اس میں سے کوئی کام کیا اور پھر دوبارہ لوٹا تو اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29844، ترقيم محمد عوامة 28575)
ترقیم عوامۃ: 28576 ترقیم الشثری: -- 29845
٢٩٨٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عوف عن حمزة (ابي) (١) عمر عن علقمة بن وائل عن ابيه قال: شهدت رسول الله ﷺ حين (اتي) (٢) بالقاتل يجر في نسعته، فقال رسول الله ﷺ: لولي المقتول:"اتعفو عنه؟"، قال: لا، قال:"افتاخذ الدية؟"، قال: لا، قال:"فتقتله؟"، قال: نعم، فاعاد عليه ثلاثا فقال له رسول الله ﷺ:"إن عفوت عنه فإنه يبوء بإثمه"، قال: فعفى، فرايته يجر نسعته قد عفى عنه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (ابن)، وفي [ط]: (أو).
(٢) في [ط]: (أوتي).
(٣) صحيح؛ حمزة هو ابن عمرو العائذي ثقة على الصحيح، وأخرجه مسلم (١٦٨٠)، وأبو داود (٤٤٩٩)، والنسائي (٨/ ١٣).
حضرت وائل فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا قاتل کو لایا گیا اسے اس کے تسموں میں گھسیٹا جا رہا تھا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقتول کے سرپرست سے فرمایا: کیا تم اسے معاف کروگے؟ اس نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم دیت لو گے؟ اس نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کو قتل کرو گے؟ اس نے کہا جی ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر اس بات کو تین بار دہرایا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: اگر تم اس کو معاف کردو گے تو یہ اپنے گناہ کا بوجھ اٹھا کر پھرے گا راوی کہتے ہیں: پس اس شخص نے معاف کردیا اور میں نے اس قاتل کو دیکھا کہ وہ اپنے تسمہ کا ٹکڑا گھسیٹ رہا تھا، تحقیق اسے معاف کردیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29845، ترقيم محمد عوامة 28576)
ترقیم عوامۃ: 28577 ترقیم الشثری: -- 29846
٢٩٨٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قتل رجل على عهد رسول الله ﷺ فرفع ذلك إلى النبي ﷺ فدفعه إلى ولي المقتول، فقال القاتل: يا رسول الله (١) ما اردت قتله، قال: فقال النبي ﷺ للولي:"اما (٢) إن كان صادقا ثم (قتلته) (٣) دخلت النار"، قال: فخلى سبيله، قال: وكان مكتوفا بنسعة، قال: فخرج يجر نسعته، قال: فسمي ذا النسعة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (واللَّه).
(٢) في [هـ]: زيادة (إنه).
(٣) في [أ، ب، ط]: (قتله).
(٤) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٤٤٩٨)، والترمذي (١٤٠٧)، والنسائي ٨/ ١٣، وابن ماجه (٢٦٩٠)، وأبو عوانة (٦١٩٣)، والطحاوي في شرح المشكل ٢/ ٤٠٢.
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں قتل کردیا سو یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے مقتول کے سرپرست کے حوالہ کردیا قاتل نے کہا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں نے اس کے قتل کا ارادہ نہیں کیا تھا اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سرپرست سے فرمایا: اگر یہ سچا ہوا پھر تم نے اس کو قتل کردیا تو تم جہنم میں داخل ہوگے۔ راوی کہتے ہیں: اس نے اس کا راستہ خالی کردیا یعنی معاف کردیا اور اس قاتل کی تسمہ سے مشکیں بندھی ہوئی تھیں پس وہ نکلا اس حال میں کہ و ہ اپنے تسمہ کو گھسیٹ رہا تھا اس کا نام ہی تسمہ والا پڑگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29846، ترقيم محمد عوامة 28577)
217. حر وعبد اصطدما فماتا
آزاد اور غلام دونوں آپس میں ٹکرائے تو دونوں کی موت واقع ہوگئی
ترقیم عوامۃ: 28578 ترقیم الشثری: -- 29847
٢٩٨٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن حر وعبد اصطدما فماتا، (قال) (١) : اما دية الحر فليست على المملوك، واما دية المملوك فعلى العاقلة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (قال).
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایک آزاد اور غلام ان دونوں کے بارے میں دریافت کیا جو باہم ٹکرائے اور دونوں کی موت واقع ہوگئی؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا: بہر حال آزاد کی دیت تو وہ غلام پر نہیں ہے اور رہی غلام کی دیت تو وہ آزاد کے خاندان پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29847، ترقيم محمد عوامة 28578)
218. قوله (تعالى): ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾
اللہ رب العزت کے قول: وان کان من قوم بینکم وبینھم میثاق کی تفسیر کا بیان
ترقیم عوامۃ: 28579 ترقیم الشثری: -- 29848
٢٩٨٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن سماك عن عكرمة.
حضرت عکرمہ اور حضرت ابراہیم نے آیت: اگر مقتول ہو ایسی قوم میں سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو اس کی تفسیر یوں بیان فرمائی: وہ آدمی جو دارالحرب میں اسلام لایا پھر ایک آدمی نے اسے قتل کردیا: تو اس پر دیت نہیں ہوگی اور اس پر کفارہ لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29848، ترقيم محمد عوامة 28579)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29849
٢٩٨٤٩ - (وعن) (١) مغيرة عن إبراهيم ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾ [النساء: ٩٢] ، قالا: الرجل يسلم في دار الحرب، فيقتله الرجل: ليس عليه الدية وعليه الكفارة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (و)، وفي [أ، ب، ط]: (عن).
حضرت مغیرہ نے ابراہیم سے آیت: اگر مقتول ہو ایسی قوم میں سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو، کے بارے میں نقل کیا: ان دونوں حضرات نے فرمایا: وہ آدمی جو دارالحرب میں اسلام لائے پھر ایک آدمی اسے قتل کردے: تو اس پر دیت نہیں ہوگی اور اس پر کفارہ لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29849، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28580 ترقیم الشثری: -- 29850
٢٩٨٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في قوله (تعالى) (١) : ﴿ومن قتل مؤمنا خطا فتحرير رقبة مؤمنة ودية مسلمة إلى اهله﴾ وإذا قتل المسلم فهذا له ولورثته المسلمين، ﴿فإن كان من قوم عدو لكم وهو مؤمن﴾ الرجل (المسلم) (٢) يقتل وقومه مشركون، ليس بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد (فعليه تحرير رقبة ⦗٣٠٧⦘ مؤمنة) وان قتل (مسلم) (٣) من قوم مشركين بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد [فعليه تحرير رقبة مؤمنة، ويؤدي ديته إلى قومه الذين بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد] (٤) . فيكون ميراثه للمسلمين، ويكون عقله (لقومه المشركين) (٥) الذين بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد، فيرث المسلمون ميراثه، ويكون عقله (لقومه) (٦) ؛ لانهم يعقلون عنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ساقطة من: [أ، ب، جـ، ك، م].
(٢) سقط من [هـ].
(٣) في [جـ، ك، م]: (مسلمًا).
(٤) سقط من [هـ، ط]: ما بين القوسين.
(٥) في [أ، ط، هـ]: (للمشركين).
(٦) في [هـ]: (لقوم).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت کے قول: اور جس نے قتل کردیا کسی مومن کو غلطی سے تو آزاد کرے ایک مومن غلام اور مقتول بہا اد کیا جائے مقتول کے وارثوں کو اس آیت کے بارے میں ابراہیم نے فرمایا: جب مسلمان کو قتل کردیا جائے تو یہ حکم اس کے لیے اور اس کے مسلمان ورثاء کے لیے ہے اور آیت اور پھر مقتول اگر ایسی قوم میں سے ہو جو قوم تمہاری دشمن اور وہ مومن ہو۔ اس آیت کے بارے میں آپ نے فرمایا: وہ مسلمان آدمی جو قتل کردیا جائے اس حال میں کہ اس کی قوم مشرک ہو ان کے اور رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان کوئی معاہدہ نہ ہو تو اس پر ایک مسلمان غلام آزاد کرنا لازم ہے اور اگر کسی نے کسی مسلمان کو قتل کردیا جس کا تعلق مشرکوں کی قوم سے تھا اور اس قوم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان معاہدہ تھا تو اس پر ایک مسلمان غلام کا آزاد کرنا ضروری ہے اور اس کی دیت ادا کی جائے گی اس قوم کو جس کے درمیان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان معاہدہ تھا اور اس کی وراثت مسلمانوں کے لیے ہوگی۔ اور اس کی دیت اس مشرک قوم کے لیے ہوگی جس کے درمیان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان معاہدہ تھا۔ پس مسلمان اس کی وراثت کے وارث ہوں گے اور اس کی دیت اس کی قوم کے لیے ہوگی اس لیے کہ وہ ہی اس کی طرف سے دیت ادا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29850، ترقيم محمد عوامة 28580)