🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. اليد كم فيها؟
ہاتھ کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27494 ترقیم الشثری: -- 28671
٢٨٦٧١ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن اشعث عن عامر عن عبد الله قال: في اليد نصف الدية اخماسا] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع ضعيف؛ أشعث ضعيف، والشعبي لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ ہاتھ میں آدھی دیت ہے جو پانچ حصوں میں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28671]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28671، ترقيم محمد عوامة 27494)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27495 ترقیم الشثری: -- 28672
٢٨٦٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن محمد بن إسحاق عن حكيم ابن حكيم عن عمرو بن شعيب قال: كان فيما وضع ابو بكر وعمر من (القضية) (١) في الجراحة: اليد إذا لم ياكل بها صاحبها ولم (ياتزر) (٢) ولم يستطب بها فقد تم عقلها، فما نقص فبحساب (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (القعية).
(٢) في [ط]: (بتر).
(٣) منقطع؛ عمرو بن شعيب لم يدرك عمر ولا أبا بكر.

حضرت عمرو بن شعیب کا ارشاد ہے کہ حضرت ابوبکر اور عمر نے زخم کے بارے میں جو فیصلہ فرمایا تھا وہ یہ تھا کہ ہاتھ سے جب نا تو صاحب الید کھا سکے اور نا تہہ بند باندھ سکے اور استنجاء کرسکے تو اس کی دیت پوری ہوگی اور جو زخم اس سے کم ہو تو اس کے حساب سے دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28672]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28672، ترقيم محمد عوامة 27495)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27496 ترقیم الشثری: -- 28673
٢٨٦٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء: في اليد تستاصل خمسون، قلت: امن المنكب او من الكتف؟ قال: لا، بل من المنكب.
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ عطاء نے فرمایا ہے کہ ہاتھ کو جب جڑ سے اکھاڑ دیا جائے تو اس میں پچاس اونٹ دیت ہے میں نے پوچھا کہ شانے سے کٹ جائے یا مونڈھے سے؟ تو انہوں نے جواب دیا نہیں بلکہ شانے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28673]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28673، ترقيم محمد عوامة 27496)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27497 ترقیم الشثری: -- 28674
٢٨٦٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: إن قطعت الاصابع فالدية، وإن قطعت الكف فخمسون من الإبل.
حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ اگر انگلیاں کٹ جائیں تو دیت کاملہ ہوگی اور اگر ہتھیلی کٹ جائے تو پچاس اونٹ دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28674]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28674، ترقيم محمد عوامة 27497)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27498 ترقیم الشثری: -- 28675
٢٨٦٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: إذا قطعت اليد من المفصل ففيها نصف الدية، وإذا قطعت من العضد ففيها نصف الدية.
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ ہاتھ کو اگر جوڑ سے کاٹا گیا تو آدھی دیت ہے اور اگر بازو سے کاٹا گیا تو اس میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28675]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28675، ترقيم محمد عوامة 27498)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27499 ترقیم الشثری: -- 28676
٢٨٦٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن اشعث عن الشعبي عن مسروق عن عبد الله قال: اليدان سواء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ أشعث ضعيف.
حضرت عبداللہ کا ارشاد ہے کہ دونوں ہاتھ برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28676]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28676، ترقيم محمد عوامة 27499)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
33. اليد (يقطع) منها بعد ما قطعت
ہاتھ جس کے بعد سے کاٹا جائے گا (اس کا حکم کیا ہے)؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27500 ترقیم الشثری: -- 28677
٢٨٦٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا قطعت الكف من المفصل (فإن) (٢) فيها ديتها، فإن قطع منها شيء بعد ذلك ففيها حكومة عدل، وإذا قطعت من العضد او اسفل من العضد شيئا، (فإن) (٣) فيها ديتها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (هشام).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (قال).
(٣) في [أ، هـ]: (قال)، وفي [ط]: (قل).

ابراہیم کا اشاد ہے کہ جب ہتھیلی کو جوڑ سے کاٹا گیا تو اس میں دیت ہے پھر اگر اس کے بعد کچھ ہاتھ کاٹا گیا تو اس میں عادل آدمی کا فیصلہ ہوگا اور اگر بازو یا بازو کے کچھ نیچے سے کٹ گئی تو اس میں بھی اس (ہاتھ) کی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28677]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28677، ترقيم محمد عوامة 27500)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27501 ترقیم الشثری: -- 28678
٢٨٦٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: ارايت إن قطعت اليد من شطر الذراع؟ قال: خمسون، قلت: فقطع شيء مما (بقي) (١) بعد؟ قال: (جرح) (٢) لا احسب إلا ذلك، إلا ان (يكون) (٣) في ذلك (سنة) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ب، ط]: (حرج).
(٣) في [م]: (تكون).
(٤) في [أ، ب، ط]: (منه).

حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر ہاتھ کو کلائی کے درمیان سے کاٹ دیا جائے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ پچاس اونٹ دیت ہوگی، میں نے سوال کیا کہ بعد میں اگر باقی ہاتھ کا کچھ حصہ بھی کٹ گیا تو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے گمان میں تو زخم کی اجرت ہی ہوگی، الا یہ کہ کوئی اس بارے میں حدیث مل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28678]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28678، ترقيم محمد عوامة 27501)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27502 ترقیم الشثری: -- 28679
٢٨٦٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: إن قطعت الكف فخمسون من الإبل، فإن قطع ما بقي من اليد كلها (او) (١) (الذراع) (٢) او قطع نصف (الذراع) (٣) فنصف نذر اليد ⦗٥٩⦘ ايضا خمسة وعشرون، فإن كانت إنما قطعت من شطر ذراعها او الذراع بعد (الكف) (٤) -قال: مجاهد يقول ذلك- فنصف (نذر) (٥) اليد فإن قطع ما بقي كله فجرح يداويه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (و).
(٢) في [ط]: (الذراغ).
(٣) في [ط]: (الذراغ).
(٤) في [ط]: (اللكف).
(٥) في [ط]: (بعد)، وفي [س]: (قدر).

حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ اگر ہتھیلی کٹ جائے تو اس میں پچاس اونٹ ہیں پھر اگر باقی سارا ہاتھ یا کلائی یا آدھی کلائی کٹ جائے تو اس میں بھی ہاتھ کی دیت کا نصف ہے یعنی پچیس اونٹ ہیں اور اگر کلائی کے درمیان سے یا کلائی کو ہتھیلی کے بعد کاٹا تو ابن جریج کا فرمان ہے کہ مجاہد فرماتے ہیں کہ ہاتھ کی دیت کا نصف لازم ہوگا پھر اگر اس کے بعد باقی سارا ہاتھ کاٹ دیا تو وہ ایک زخم ہے جس کا وہ علاج کرائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28679]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28679، ترقيم محمد عوامة 27502)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
34. الترقوة ما فيها؟
ہنسلی کی ہڈی کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27503 ترقیم الشثری: -- 28680
٢٨٦٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن زيد بن اسلم (عن مسلم) (١) (بن) (٢) جندب عن اسلم مولى عمر قال: سمعت عمر يقول على المنبر: في الترقوة جمل (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه مالك (١٥٥٣)، والشافعي في المسند (ص ٢٢٥)، وعبد الرزاق (٧٥٧٨)، والبيهقي (٨/ ٩٩).

حضرت عمر کے غلام اسلم کا ارشاد ہے کہ میں نے عمر کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہنسلی کی ہڈی میں ایک اونٹ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28680]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28680، ترقيم محمد عوامة 27503)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں