🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. إذا أصابه صعر ما فيه؟
جبڑے کے ٹیڑھے پن کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27454 ترقیم الشثری: -- 28631
٢٨٦٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني عبد العزيز بن عمر ان امراء الاجناد اجتمعوا لعمر بن عبد العزيز في الصعر إذا لم يلتفت الرجل إلا ما انحرف (١) خمسون دينارا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (الرجل).
حضرت ابن جریج نے فرمایا کہ مجھ کو عبدالعزیز بن عمر نے یہ خبر دی ہے کہامرائے اجناد نے عمر بن عبدالعزیز کے لیے اتفاق کیا ہے اس بات میں کہ جب ٹیڑھا پن ایسا ہو کہ آدمی دوسری جانب جس طرف سے چہرہ مڑ چکا ہے توجہ نہ کرسکے تو پچاس دینار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28631]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28631، ترقيم محمد عوامة 27454)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. الرجل تضرب عينه فيذهب بعض بصره
بینائی متاثر ہونے کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27455 ترقیم الشثری: -- 28632
٢٨٦٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام (عن) (١) عمر بن عامر عن قتادة عن سعيد بن المسيب ان رجلا اصاب عين رجل فذهب بعض بصره وبقي بعض، فرفع ذلك إلى علي فامر بعينه الصحيحة فعصبت، وامر رجلا (ببيضة) (٢) فانطلق بها وهو ينظر حتى (انتهى) (٣) بصره، ثم (خط) (٤) (عند) (٥) ذلك (عليها) (٦) قال: ثم نظر في ذلك فوجده سواء، فقال: (اعطوه) (٧) بقدر ما نقص من بصره من مال الآخر (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (بن).
(٢) في [أ، ب، ط]: (بيضته).
(٣) في [أ، ب، ط]: (ينهى).
(٤) في [أ، ب، جـ، ط]: (حط).
(٥) في [أ، ب، ط]: (عته).
(٦) في [هـ]: (علمًا).
(٧) في [أ، ب، جـ، ك، م]: (فأعطوه).
(٨) حسن؛ عمر بن عامر صدوق.

حضرت سعیدبن مسیب سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے کی آنکھ کو زخمی کردیا، اس کی بینائی کا کچھ حصہ ختم ہوگیا۔ یہ مقدمہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا آپ نے اس کی صحیح آنکھ کو باندھنے کا حکم دیا اور ایک آدمی کو انڈا لے کر چلنے کا حکم دیا اور آدمی دیکھتا رہا یہاں تک کہ اس کی نظر ختم ہوگئی پھر اس جگہ ایک نشان گاڑ دیا سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ پھر انہوں نے اس میں غور کیا تو اس کو برابر پایا تو علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس کو دوسرے کے مال سے نظر میں نقصان کے بقدر حصہ دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28632]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28632، ترقيم محمد عوامة 27455)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27456 ترقیم الشثری: -- 28633
٢٨٦٣٣ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن اشعث عن الحسن في رجل فقا عين رجل وهو يبصر بها، قال: يغرم بقدر ما نقص منها] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
حسن سے ایسے شخص کے بارے میں کہ جس نے دوسرے کی آنکھ کو پھوڑ دیا ہو جبکہ وہ اس سے دیکھتا ہو ارشاد منقول ہے کہ جتنا نظر میں نقصان ہوا ہے اس کے بقدر تاوان لازم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28633]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28633، ترقيم محمد عوامة 27456)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27457 ترقیم الشثری: -- 28634
٢٨٦٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء: في العين خمسون، قال (١) : فذهب بعض بصرها وبقي بعض، (٢) قال: بحساب ما ذهب، قال: يمسك على الصحيحة (ثم ينظر) (٣) بالاخرى، ثم يمسك ⦗٤٩⦘ على الاخرى فينظر بالصحيحة فيحسب ما ذهب منها، قلت: ضعفت (عينه) (٤) من كبر فاصيبت، قال: نذرها (وافيا) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قلت).
(٢) في [هـ]: زيادة (و).
(٣) في [جـ، م، ك]: (فينظر).
(٤) في [ط]: (عيينه).
(٥) مفعول لفعل محذوف، وفي [هـ]: (واف).

حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ عطاء نے فرمایا کہ آنکھ میں پچاس اونٹ ہیں اور فرمایا کہ کچھ نظر چلی جائے اور کچھ باقی ہو تو جتنی چلی گئی اس کے حساب سے دیت ہوگی پھر فرمایا کہ صحیح آنکھ کو باندھ کر دوسری سے دیکھے گا پھر دوسری کو باندھ کر صحیح سے دیکھے گا اور جس قدر نظر کم ہوچکی ہے اس کے حساب سے دیت ہوگی میں نے پوچھا کہ اگر آنکھ بڑھاپے کی وجہ سے کمزور ہوچکی ہو اور اس کو کوئی زخم آجائے؟ تو جواب دیا کہ اس کی دیت کامل ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28634، ترقيم محمد عوامة 27457)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27458 ترقیم الشثری: -- 28635
٢٨٦٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن (حسن) (١) عن بيان عن الشعبي قال: ذكر قول علي في الذي اصيبت عينه حيث اراه البيضة فقال: الشعبي إنه إن شاء زاد في عينه (٢) التي يبصر بها، فقال: إنه يبصر بها اكثر مما يبصر بها، وإن شاء نقص من عينه التي اصيبت، فقال: إنه لا يبصر بها، وهو (يبصر) (٣) بها، ولكن امثل من ذلك ان ينظر طبيب ما (يرى) (٤) فينظر (ما) (٥) نقص منها (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حسين).
(٢) في [ك]: زيادة كلمة غير واضحة.
(٣) في [هـ]: (لا يبصر).
(٤) في [ط]: (بدى).
(٥) في [أ، ط]: (فا).
(٦) صحيح.

حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ جس شخص کی آنکھ زخمی ہوگئی تھی اس کے بارے میں علی رضی اللہ عنہ کا قول ذکر کیا گیا کہ انہوں نے اس کو انڈہ دکھایا، تو شعبی نے فرمایا کہ وہ چاہے تو اپنی بینائی والی آنکھ کے بارے میں زیادتی کر دے اور کہے کہ وہ اس سے جتنا دیکھتا ہے اس سے زیادہ دیکھتا ہے، اور چاہے تو زخم خوردہ آنکھ کے بارے میں کمی کر دے اور کہے کہ وہ اس سے نہیں دیکھتا حالانکہ وہ اس سے دیکھتا ہے، لیکن اس سے بہتر یہ ہے کہ طبیب دیکھے کہ وہ کیا دیکھ سکتا ہے پھر نقصان کو دیکھ لیا جائے گا (اندازہ لگا لیا جائے گا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28635، ترقيم محمد عوامة 27458)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. (الشفتان) ما فيهما؟
ہونٹوں کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27459 ترقیم الشثری: -- 28636
٢٨٦٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن مكحول عن (زيد) (١) في الشفة السفلى ثلثا الدية؛ لانها تحبس الطعام والشراب، وفي العليا ثلث الدية (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (يزيد).
(٢) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد.

حضرت زید سے مروی ہے کہ نچلے ہونٹ میں دو تہائی دیت ہے کیونکہ وہ کھانے اور پانی کو روک کر رکھتا ہے، اور اوپر والے ہونٹ میں تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28636، ترقيم محمد عوامة 27459)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27460 ترقیم الشثری: -- 28637
٢٨٦٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب في السفلى ثلثا الدية، [وفي العليا ثلث (الدية) (١) ] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز].
(٢) سقط من: [ع].

حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ نچلے ہونٹ میں دو تہائی اور اوپر والے میں ایک تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28637، ترقيم محمد عوامة 27460)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27461 ترقیم الشثری: -- 28638
٢٨٦٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق (انه) (١) قال: في الشفتين الدية، (في السفلى ثلثا الدية) (٢) ، وفي العليا ثلث الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) سقط من: [جـ].

حضرت محمد بن اسحق کا ارشاد ہے کہ دونوں ہونٹوں میں دیت ہے نچلے میں دو تہائی اور اوپر والے میں ایک تہائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28638، ترقيم محمد عوامة 27461)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27462 ترقیم الشثری: -- 28639
٢٨٦٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: في الشفتين الدية، وفي (إحداهما) (١) نصف الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أحدهما).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دونوں ہونٹوں میں دیت ہے اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28639، ترقيم محمد عوامة 27462)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27463 ترقیم الشثری: -- 28640
٢٨٦٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حجاج عن الحكم عن شريح: في الشفتين الدية.
حضرت شریح سے روایت ہے کہ دونوں ہونٹوں میں پوری دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28640، ترقيم محمد عوامة 27463)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں