🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. (في) العين القائمة (تنخس)
نابینا آنکھ کو پھوڑنے کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27618 ترقیم الشثری: -- 28811
٢٨٨١١ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا حفص عن اشعث عن الحسن والشعبي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حسن اور شعبی کا ارشاد ہے کہ نابینا آنکھ (کے پھوڑنے) کے بارے میں عادل آدمیوں کا فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28811]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28811، ترقيم محمد عوامة 27618)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28812
٢٨٨١٢ - وعن الحكم وحماد عن إبراهيم قالوا: في العين القائمة حكم ذوي عدل.
حضرت حکم اور حماد، ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ نابینا آنکھ کے بارے میں عادل آدمیوں کا فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28812]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28812، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27619 ترقیم الشثری: -- 28813
٢٨٨١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي هلال عن قتادة عن ابن بريدة عن يحيى بن يعمر عن ابن عباس قال: في العين القائمة إذا (بخصت) (١) ثلث ديتها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (نخست).
(٢) حسن؛ أبو هلال صدوق.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے کہ نابینا آنکھ کو جب نکال دیا جائے تو اس میں اس کی دیت کا تہائی حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28813]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28813، ترقيم محمد عوامة 27619)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27620 ترقیم الشثری: -- 28814
٢٨٨١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر عن مسروق قال: في (العين) (١) العوراء حكم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: تكررت الكلمة مرتين.
حضرت مسروق کا ارشاد ہے کہ کانی آنکھ میں فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28814]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28814، ترقيم محمد عوامة 27620)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27621 ترقیم الشثری: -- 28815
٢٨٨١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن سعيد عن قتادة عن عبد الله بن بريدة عن يحيى بن يعمر عن ابن عباس عن عمر في العين (العوراء) (١) إذا (بخصت) (٢) -كانت قائمة- ثلث ديتها (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (العور).
(٢) في [أ، هـ]: (نخست).
(٣) صحيح.

حضرت عمر سے مروی ہے کہ کانی آنکھ کو جب پھوڑا جائے جب کہ اس سے قبل وہ اپنی جگہ پر کھڑی ہوئی تھی تو اس میں اس کی دیت کا تہائی حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28815، ترقيم محمد عوامة 27621)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. باب الرجل كم فيها؟
پائوں کی دیت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27622 ترقیم الشثری: -- 28816
٢٨٨١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى (بن) (١) عبد الاعلى عن محمد بن إسحاق عن حكيم بن (حكيم) (٢) عن عمرو بن شعيب قال: كان فيما وضع ابو بكر وعمر من (القضية) (٣) ان الرجل إذا بسطها صاحبها فلم يقبضها، (او قبضها) (٤) فلم يبسطها، او قلصت عن الارض فلم تبلغها، فما نقص فبحساب (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) في [أ]: (حكم).
(٣) في [ط]: (القصية).
(٤) سقط من: [ك].
(٥) منقطع؛ عمرو بن شعيب لم يدرك أبا بكر ولا عمر.

حضرت عمرو بن شعیب کا ارشاد ہے کہ حضرت ابوبکر اور عمر کے وضع کیے گئے فیصلہ میں یہ بات ہے کہ جب صاحب پاؤں اپنے پاؤں کو کھول کر اس کو لپیٹ نہ سکے یا لپیٹ کر ان کو کھول نہ سکے یا زمین سے اٹھا کر دوبارہ نہ رکھ سکے تو جو کمی ہو اس کی چٹی اس کے حساب سے ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28816]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28816، ترقيم محمد عوامة 27622)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27623 ترقیم الشثری: -- 28817
٢٨٨١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عاصم (عن علي) (١) قال: في الرجل نصف الدية (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) حسن؛ عاصم صدوق.

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ پاؤں میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28817]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28817، ترقيم محمد عوامة 27623)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27624 ترقیم الشثری: -- 28818
٢٨٨١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في الرجل نصف الدية.
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ پاؤں میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28818]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28818، ترقيم محمد عوامة 27624)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27625 ترقیم الشثری: -- 28819
٢٨٨١٩ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابن فضيل عن اشعث عن الشعبي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ ہاتھ پاؤں کو جب کوئی زخم آئے تو وہ شل ہوجائیں یا آنکھ کو کوئی زخم آئے اور اس کی بصارت ختم ہوجائے اور اپنی جگہ پر گڑی رہے تو ان صورتوں میں اس عضو کی کامل دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28819]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28819، ترقيم محمد عوامة 27625)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28820
٢٨٨٢٠ - وعن الحكم وحماد عن إبراهيم قالا: في اليد تصاب فتشل، او الرجل، او العين إذا ذهب بصرها وهي قائمة، فقد تم عقلها.
حضرت حکم اور حماد ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ ہاتھ یا پاؤں کو جب کوئی زخم آئے تو وہ شل ہوجائے یا آنکھ کی بصارت ختم ہوجائے اور وہ اپنی جگہ پر گڑی رہے تو ان صورتوں میں اس عضو کی کامل دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28820]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28820، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں