🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. الجائفة كم فيها
پیٹ تک سرایت کر جانے والے زخم کا حکم
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27635 ترقیم الشثری: -- 28831
٢٨٨٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (بن سليمان) (١) عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن سعيد بن المسيب ان قوما كانوا يرمون، فرمى رجل منهم بسهم خطا، فاصاب بطن رجل فانفذه إلى ظهره، (فدووي) (٢) فبرا فرفع إلى ابي بكر فقضى فيه بجائفتين (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٢) في [ك]: (فدوى)، وفي [ط]: (فدودي).
(٣) منقطع؛ سعيد لم يدرك أبا بكر.

حضرت سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ لوگ تیر اندازی کر رہے تھے تو ایک آدمی نے تیر غلط نشانہ لگا دیا جو کسی آدمی کے پیٹ پر لگا اور کمر تک آر پار ہوتا ہوا نکل گیا پھر اس کا علاج کیا گیا تو وہ ٹھیک ہوگیا یہ معاملہ ابوبکر تک پہنچا تو انہوں نے اس میں اس کے دو اندرونی زخموں کے برابر دیت کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28831]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28831، ترقيم محمد عوامة 27635)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27636 ترقیم الشثری: -- 28832
٢٨٨٣٢ - حدثنا ابو بكر قال. حدثنا (يزيد) (١) بن هارون عن حجاج عن مكحول عن زيد: في (النافذة) (٢) في الجوف ثلث الدية، وفى الاخرى مائة دينار (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (زيد).
(٢) في [أ، ب، ط]: (المنافذة).
(٣) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد، أخرجه عبد الرزاق (١٧٣٦٢)، والبيهقي ٨/ ٨٢.

حضرت زید سے مروی ہے کہ پیٹ یا دماغ کے اندرونی زخم میں تہائی دیت ہے اور دوسرے میں سو دینار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28832]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28832، ترقيم محمد عوامة 27636)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27637 ترقیم الشثری: -- 28833
٢٨٨٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول قال: الجائفة في الجوف حتى يخرج من الجانب (الآخر) (١) جائفتان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (الأخرى).
حضرت مکحول سے مروی ہے کہ پیٹ کے اندرونی زخم میں کہ جو دوسری جانب سے نکل آئے دو پیٹ کے زخموں کے برابر دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28833]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28833، ترقيم محمد عوامة 27637)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27638 ترقیم الشثری: -- 28834
٢٨٨٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (ابي) (١) عدي عن عمرو عن الحسن في رجل رمى رجلا فانفذه، قال: فيه جائفتان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت حسن سے مروی ہے کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے کو تیر مارا اور وہ دوسری جانب سے نکل گیا تو اس میں پیٹ کے دوزخموں کے برابر دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28834]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28834، ترقيم محمد عوامة 27638)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27639 ترقیم الشثری: -- 28835
٢٨٨٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن عبيدة عن إبرإهيم عن عمر قال: في الجائفة ثلث الدية (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر.
حضرت عمر سے مروی ہے کہ پیٹ یا دماغ کے اندرونی زخم میں تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28835]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28835، ترقيم محمد عوامة 27639)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. الجائفة في الأعضاء
اعضاء میں سرایت کر جانے والے زخم کا حکم
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27640 ترقیم الشثری: -- 28836
٢٨٨٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن مكحول عن زيد بن ثابت قال: في كل نافذة في عضو من اليد والرجل مائة دينار (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد.
حضرت زید بن ثابت کا ارشاد ہے کہ ہر اس زخم میں کہ جو ہاتھ یا پاؤں سے پار نکل جائے اس میں سو دینار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28836]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28836، ترقيم محمد عوامة 27640)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27641 ترقیم الشثری: -- 28837
٢٨٨٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: الجائفة في الفخذ (ديتها) (١) ثلث الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين القوسين من: [أ، ح، ط، هـ].
ابراہیم نے فرمایا ہے کہ ران کے اندرونی زخم میں (یعنی جو گہرا ہونے کی وجہ سے اندر تک چلا گیا ہو) تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28837]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28837، ترقيم محمد عوامة 27641)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27642 ترقیم الشثری: -- 28838
٢٨٨٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الثقفي عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: كل نافذة في عضو فديتها ثلث دية ذلك العضو.
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ ہر اس زخم میں کہ کسی عضو کے پار ہوجائے تو اس میں اس عضو کی دیت کا تیسرا حصہ دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28838]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28838، ترقيم محمد عوامة 27642)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27643 ترقیم الشثری: -- 28839
٢٨٨٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: لكل (عظم) (١) جائفة، وكل عظم اجيف فجائفته من حساب ذلك العظم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط، هـ]: (عضو).
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ ہر ہڈی کے لیے اندرونی (گہرا) زخم ہے پس جس ہڈی کو بھی اندرونی زخم آیا اس کی دیت اس ہڈی کے حساب سے ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28839]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28839، ترقيم محمد عوامة 27643)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27644 ترقیم الشثری: -- 28840
٢٨٨٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن الوليد بن ابي هشام عن ابي بكر بن محمد ابن عمرو بن حزم قال: قال عمر: كل رمية نافذة في عضو ففيها ثلث دية ذلك العضو (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو بكر بن حزم لم يدرك عمر.
حضرت عمر کا ارشاد ہے کہ اگر تیر بھی کسی عضو سے نکل جائے تو اس میں اس عضو کی دیت کا تیسرا حصہ دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28840]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28840، ترقيم محمد عوامة 27644)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں