🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
168. في المرتدة: ما يصنع بها؟
مرتدہ عورت کا بیان، اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29603 ترقیم الشثری: -- 30940
٣٠٩٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن ابي حرة عن الحسن في المراة ترتد عن الإسلام قال: لا تقتل، تحبس.
حضرت ابوحرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جو اسلام سے مرتد ہوجائے۔ آپ نے فرمایا: اس کو قتل نہیں کیا جائے گا اس کو قید کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30940، ترقيم محمد عوامة 29603)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29604 ترقیم الشثری: -- 30941
٣٠٩٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن عبيدة عن إبراهيم قال: لا تقتل] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: اس کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30941، ترقيم محمد عوامة 29604)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29605 ترقیم الشثری: -- 30942
٣٠٩٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن في المرتدة: تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا: اس سے توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اسے قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30942، ترقيم محمد عوامة 29605)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29606 ترقیم الشثری: -- 30943
٣٠٩٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن (عمر) (١) بن عبد العزيز: ان ام ولد لرجل من المسلمين ارتدت، فباعها بدومة الجندل من غير (اهل دينها) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عمرو).
(٢) في [هـ]: (أهلها).

حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز سے مروی ہے مسلمانوں میں سے ایک آدمی کی ام ولدہ مرتد ہوگئی تو آپ نے اس کو دومۃ الجندل میں اس کے دین کے مخالف آدمی کو فروخت کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30943]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30943، ترقيم محمد عوامة 29606)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29607 ترقیم الشثری: -- 30944
٣٠٩٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان (عن سعيد) (١) ⦗٤٨⦘ عن ابي معشر عن إبراهيم في المراة ترتد عن الإسلام، قال: تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سيرد الخبر في ١٢/ ٢٧٩ برقم [٣٤٩٧٨] بدون ما بين القوسين.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جو اسلام سے مرتد ہوجائے، آپ نے فرمایا: اس سے توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30944]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30944، ترقيم محمد عوامة 29607)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29608 ترقیم الشثری: -- 30945
٣٠٩٤٥ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (بشر) (١) عن سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم قال: تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بشير).
(٢) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].

حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: اس سے توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اسے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30945]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30945، ترقيم محمد عوامة 29608)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29609 ترقیم الشثری: -- 30946
٣٠٩٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الصمد عن هشام عن حماد عن إبراهيم قال: تقتل.
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: اس عورت کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30946]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30946، ترقيم محمد عوامة 29609)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
169. في الزنادقة: ما حدهم؟
ملحد اور گمراہوں کا بیان، ان کی سزا کیا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29610 ترقیم الشثری: -- 30947
٣٠٩٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر بن عياش عن ابي حصين عن سويد بن غفلة ان عليا حرق زنادقة بالسوق، فلما رمى عليهم بالنار قال: صدق الله ورسوله، (قال) (١) : ثم انصرف فاتبعته، (فالتفت) (٢) قال: (ا) (٣) سويد؟ قلت: نعم يا امير المؤمنين، سمعتك تقول شيئا، قال: (يا) (٤) سويد، إني مع قوم جهال، فإذا سمعتني اقول: قال رسول الله ﷺ (٥) فهو حق (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) سقط من: [ط].
(٤) سقط من: [ط].
(٥) سقط من: [أ].
(٦) صحيح.

حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ملحدوں کو بازار میں جلا دیا پس جب آپ نے ان پر آگ ڈالی آپ نے فرمایا: اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا۔ پھر آپ واپس چلے گئے۔ راوی کہتے ہیں: میں آپ کے پیچھے ہو لیا تو وہ متوجہ ہوئے اور پوچھا: کیا سوید ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں! اے امیر المومنین، میں نے آپ کو کچھ فرماتے ہوئے سنا! آپ نے فرمایا: اے سوید! بیشک میں جاہل لوگوں کے ساتھ ہوں۔ پس جب تم مجھے یوں کہتے ہوئے سنو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو وہ حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30947]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30947، ترقيم محمد عوامة 29610)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29611 ترقیم الشثری: -- 30948
٣٠٩٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الرحمن ابن عبيد عن ابيه قال: كان اناس ياخذون العطاء والرزق ويصلون مع الناس، كانوا يعبدون الاصنام في السر، فاتى بهم علي بن ابي طالب فوضعهم في المسجد، او قال في السجن، ثم قال: يا ايها الناس ما ترون في قوم كانوا ياخذون (معكم) (١) العطاء والرزق ويعبدون هذه الاصنام؟ قال الناس: اقتلهم، قال: لا، ولكني اصنع بهم كما صنع بابينا إبراهيم صلوات الله عليه فحرقهم بالنار (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع؛ عبيد لم يدرك عليًا.

حضرت عبدالرحمن بن عبید فرماتے ہیں کہ حضرت عبید نے فرمایا: کچھ لوگ تھے جو سالانہ اور ماہانہ وظیفہ لیتے تھے اور لوگوں کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور وہ پوشیدگی میں بتوں کی بھی پوجا کرتے تھے تو ان لوگوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا تو انہوں نے ان کو مسجد میں یا جیل میں ڈال دیا۔ پھر فرمایا: اے لوگو! تمہاری کیا رائے ہے ان لوگوں کے بارے میں جو تمہارے ساتھ سالانہ اور ماہانہ وظیفہ لیتے ہیں اور ان بتوں کو بھی پوجتے ہیں؟ لوگوں نے کہا: آپ ان کو قتل کردو۔ آپ نے فرمایا: نہیں، لیکن میں ان کے ساتھ ایسا معاملہ کروں گا جو ہمارے والد ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ کیا گیا۔ سو آپ نے ان کو آگ میں جلا ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30948]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30948، ترقيم محمد عوامة 29611)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29612 ترقیم الشثری: -- 30949
٣٠٩٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن ايوب بن نعمان قال: شهدت عليا في الرحبة، وجاء رجل فقال: يا اميرالمؤمنين، إن هاهنا اهل بيت لهم وثن في دارهم يعبدونه، فقام علي يمشي حتى انتهى إلى الدار، فامرهم فدخلوا فاخرجوا له تمثال رخام، فالهب علي الدار (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف أيوب بن نعمان.
حضرت ایوب بن نعمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس کشادہ میدان میں حاضر تھا کہ ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: اے امیرالمومنین! بیشک یہاں ایک گھر والے ہیں جن کے گھر میں ایک بت ہے وہ اس کو پوجتے ہیں، پس حضرت علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر چلنے لگے۔ یہاں تک کہ آپ اس گھر تک پہنچے آپ نے لوگوں کو حکم دیا تو وہ داخل ہوئے اور انہوں نے آپ کی طرف سنگ مرمر کا ایک مجسمہ نکالا، پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس گھر کو جلا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30949]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30949، ترقيم محمد عوامة 29612)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں